پاکستان ٹیم کا وائٹ واش اور سپاٹ فکسنگ کا حملہ

Pakistan Won The Series 5-0

گرین شرٹس کے وائٹ واش کا مزہ بکی کی جانب سے سرفراز احمد سے رابطے نے کرکرا کردیا

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 25 اکتوبر 2017

Pakistan Won The Series 5-0
عثمان شنواری نے سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کا دوسرا انٹرنیشنل ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے شاندار اٹیک باﺅلنگ کی اور اپنے 3.2 اوورز میں اُنکے5اہم بلے باز آﺅٹ کر کے پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کی طرف سے سپاٹ فکسنگ والوں کو پیغام دے دیا کہ حُب الوطنی سے آگے کچھ نہیں۔عثمان شنواری رواں سال ون ڈے ڈیبیو کرنےوالے چھٹے پاکستانی کھلاڑی ہیں اور آخری میچ کے" مین آف دی میچ " ۔

چوتھا ایک روزہ میچ شروع ہو نے سے پہلے ایک دفعہ پھر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن مشکوک ہونے کی رپورٹ سامنے آئی تو کرکٹ کے شائقین کو بہت دُکھ ہوا۔ لیکن اگلے دِن اُس سے بھی پریشان کُن خبر تھی کپتان سرفراز احمد کو میچ کیلئے سپاٹ فکسنگ کی طرف راغب کرنا۔ انکشاف تھا باﺅلنگ میں تبدیلیوں کو فکس کیا جائے۔

(جاری ہے)

سرفرازاحمد نے ایک سچے مسلمان اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے فوراً اپنے متعلقہ ادارے کو اطلاع دی ۔

اگلے چند گھنٹوں میں خبر بریک ہو گئی اور سپاٹ فکسنگ کا حملہ ناکام۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ حرکت میں آگیا اور تما م کھلاڑیوں کا خیال رکھنے کو ترجیع دی گئی۔ سرفراز احمد سے مزید سوالات بھی کیئے گئے اور پھر سرفراز احمد نے اپنا بیان بھی قلمبند کروایا۔تفتیش پر میچ فکسرکا نام" عرفان انصاری" سامنے آیا۔ پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اس معاملے میں سرفراز احمد کو سراہتے ہوئے اُنھیں نوجوانوں کیلئے مثال قرار دیا۔

مکی آرتھر کے نزدیک موجودہ ایک روزہ سیریز بہت اہمیت کی حامل رہی۔ کیونکہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے پہلا میچ ہارنے کے بعد سے پاکستانی ٹیم سیریز کے خاتمے پر لگاتار 9میچ جیت گئی ہے۔جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس کے برعکس سری لنکا مسلسل 12میچ ہار گئی ہے۔ آخری 2 میچ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے آخری دو میچ شارجہ میں کھیلے گئے ۔

ڈے اینڈ نائٹ یہ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق 3بجے شروع ہو ئے اور دِلچسپ تھا سری لنکا کا ایک دفعہ پھر دونوں میچوں میں ٹاس جیتنا اور دونوں میں بھی شکست سے دوچار ہو نا۔ چوتھا ایک روزہ میچ 20 ِاکتوبر اور پانچواں23 اکتوبر ِ 2017ءکو کھیلا گیا اور دونوں مقابلوں میں پاکستان کے باﺅلرز کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پلہ واضح طور پر پاکستان کا بھاری رہا۔

چوتھے میچ میں اپنا ڈبیو کرنے والے عثما ن شنواری نے میچ کے دوسرے اووراور اپنی زندگی کے پہلے انٹرنیشنل اوور کی دوسری ہی گیند پر اِن فارم کپتان اپل تھرنگا کو صفر پر کلین بولڈ کر دیا ۔جس کے بعد اگلی وکٹ جنید خان نے لی اور یہ سلسلہ سری لنکا کا 43.4اوورز پر جا کر173رنز آل ٹیم آﺅٹ پر ختم ہوا۔ حسن علی 3، شاداب خان اور عماد وسیم 2,2کھلاڑی آﺅٹ کر پائے۔

صرف سری لنکا کے بلے باز لہیرو تھریما ذمہداری کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری کے ساتھ62اسکور کر کے آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا اور اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق دوسرے میچ میں 2رنز اور فخر زمان ایک دفعہ پھر نروس ہو کر 17 کے انفردی اسکور پر آﺅٹ ہو گئے۔حفیظ بھی9اسکور بنا کر آﺅٹ ہوئے تو ذمہداری سنبھالی ایک دفعہ پھر پاکستان کی طرف سے اس سیریز کے بلے باز ہیرو بابر اعظم نے اور ساتھ دیا تجربہ کار شعیب ملک نے۔

دونوں نے نصف سنچریاں بنائیںاور 69،69کے انفرادی اسکور پر ناقابل ِشکست رہتے ہوئے پاکستان کا174رنز کا ہدف 39ویں اوور میں پورا کر دیا۔ 5ویں ایک روزہ میچ میں اپنا دوسرا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پاکستانی باﺅلر عثمان شنواری نے پہلے اوور سے ہی تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کے بلے باز آﺅٹ کر نے شروع کر دیئے اور 20کے مجموعی کے اسکور پر اُنکے 5اہم بلے باز پویلین بھیج دیئے ۔

ساتھ ہی ایک اننگز میں اپنے 3.2 اوورز میں 5کھلاڑی آﺅٹ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ اتنی جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کی کمر ٹوٹ گئی اور 26.2اوورز میں 103کے مجموعی اسکور پر کھلاڑی ہمت کر پویلین واپس چلے گئے۔7بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوئے۔ حسن علی و شاداب خان نے2,2کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔ ہدف تھا پاکستان بلے بازوں کیلئے 104رنز ۔ اُنھوں نے 20.2اوورز میںایک کھلاڑی آﺅٹ پر پورا کر کے نہ صرف میچ جیت لیا بلکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز ہی وائٹ واش کر لی۔5۔0 سے ۔ آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے48کے انفرادی اسکور پر فخر زمان اور امام الحق 45رنز کر کے ناٹ آﺅٹ ر ہے۔ حسن علی 5میچوں میں14وکٹیں لیکر "مین آف دی سیریز" رہے۔جو پاکستان کیلئے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

مزید مضامین :