پے بیک2106

Pey Back 2016

رومن رینز ریسلرز بروک لیسنر اور ڈین ایمباروز کو ہارا کر کامیاب ہوا اور ریسل مینیا 32میں ٹریپل ایچ کو ایک انتہائی شاندار مقابلے کے بعد شکست دے کر ایک دفعہ پھر ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین کا وہ ٹائٹل جو رائل رمبل2106ء میں کھو دیا تھا تیسری دفعہ حاصل کرلیا

Arif Jameel عارف‌جمیل منگل 24 مئی 2016

تحریر :عارف جمیل
ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کیلئے 2016ء کا سال کا آغاز سے ہی بہت دلچسپ رہا ۔ جنوری میں رائل رمبل ٹریپل ایچ کے نام ہوا تو ریسل مینیا 32کیلئے اُسکے مقابل آنے کیلئے فاسٹ لین کا ٹریپل تھریٹ میچ 22ِفروری2016ء کو منعقد ہوا۔ رومن رینز ریسلرز بروک لیسنر اور ڈین ایمباروز کو ہارا کر کامیاب ہوا اور ریسل مینیا 32میں ٹریپل ایچ کو ایک انتہائی شاندار مقابلے کے بعد شکست دے کر ایک دفعہ پھر ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین کا وہ ٹائٹل جو رائل رمبل2106ء میں کھو دیا تھا تیسری دفعہ حاصل کرلیا۔ساتھ ہی اگلی رات رَا کے پلیٹ فارم سے اس اعزاز کو اُس سے حاصل کرنے کیلئے ریسلرز کو چیلنج کر دیا۔
 نو ویے آؤٹ سے پے بیک:
ڈبلیو ڈبلیو ای کا اگلا بڑا ایونٹ تھا "پے بیک" ۔

(جاری ہے)

جو 2012ء میں " نو ویے آؤٹ " کو ختم کرنے کے بعد اُسکے متبادل 2013ء میں شروع کیا گیا ۔لہذا رومن رینز کے کے چیلنج پر مقابلہ پے بیک میں ہونا قرار پایا اور اس سے پہلے فیٹلفورویے نمبر1میں اُن چار ریسلرز اے جے اسٹائل ،کرس جیریکو،کیون اوون اور سیمی زائن کے درمیان مقابلہ ہوا جنہوں نے چیلنج قبول کیا تھا۔بہرحال اُس ریسلنگ مقابلے میں کا میاب ہوا" اے جے اسٹائل"۔
یکم مئی 2016ء کو پے بیک کا ایونٹ اَل اسٹیٹ ارینہ ،شکاگو الینوائے میں منعقد ہوا اور اُس میں بیلٹ کیلئے چیلنج مقابلے ساتھ چند اور مقابلے بھی منعقد ہوئے۔جن میں ڈولف زیگلر نے بیرن کوربن کو،کیون اوون نے سیمی زائن کو اور ڈین ایمبروز نے کرس جیریکو سنگل ریسلنگ مقابلوں میں ہارا دیا۔
 ٹائٹل مقابلوں میں دِی میز نے سیزارو کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای کا انٹرکونٹی نینٹل ٹائٹل جیتا اور یونائٹیڈ اسٹیٹ چیمپئین ٹائٹل میچ میں کالیسٹو نے ری بیک کو ہارا کر ایک دفعہ پھر ٹائٹل اپنے پاس ہی رکھا۔
 ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیگ ٹیم ٹورنامنٹ میچ :
اینزو ایمور اور کولن کیسڈی بمقابلہ دِی ووڈا ویلنز کے درمیان بڑے زور و شور سے شروع ہوا اور دونوں طرف سے اپنے اپنے حریفوں کے خلاف داؤ لگائے جا رہے تھے کہ مقابلے میں کچھ زیادہ ہی شدت آگئی اور دِی ووڈا ویلنز کے ریسلر گچ نے جب اینزو ایمور کا بازو پکڑ کر زور سے رِنگ کی رسیوں کی طرف پھینکا تو وہ اچانک پھسل کر رسیوں کے نیچے سے باہر زمین پر اسطرح گرا کہ اُسکی گردن بڑی زور سے رِنگ کے اسٹیج کی لکڑی سے لگی ۔ مقابلہ روک کر اُسکو ایمرجنسی میں ہسپتال لیکر جانا پڑا جہاں سے اُسکی حالت کی خبر کچھ خاص بہتر نہیں آئی۔لہذا مقابلے کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل میچ:
رومن رینز اور اے جے اسٹائل کے درمیان شروع ہونے سے پہلے ہی شائقین کی بڑی تعداد رومن کی کامیابی کو یقینی جان رہی تھی لیکن اس کے باوجود اے جے اسٹائل نے ریسلنگ کے اس مقابلے میں رومن رینز کا ڈٹ کر مقابلہ شروع کیا اور کئی دفعہ فلائنگ ککز اورککز اور مُکوں سے رومن کو نڈھال بھی کیا۔بلکہ دونوں نے وقفے وقفے کے ساتھ ایک دوسرے کو رِنگ سے اُٹھا کر باہر بھی پھینکا۔بہرحال مقابلہ25ویں منٹ پر بھی زوروں پر تھا کہ اے جے اسٹائل کا ایک پنچ رومن رینز کیلئے تکلیف دے ثابت ہوا لیکن اُس نے اپنے آپ کو سنبھال کے اے جے اسٹائل پر ایسا وار کیا کہ دونوں رِنگ میں گر گئے اور پھر رومن رینز ہمت کر کے اے جے اسٹائل پر لیٹ گیا۔ ریفری نے ایک دو تین کہا اور اے جے اسٹائل ہار گیا۔ فاتح رہا رومن رینز۔

مزید مضامین :

Your Thoughts and Comments