”پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ“کی پا کستان آمد خوش آئندہ

Pro Wrestling Entertainment Ki Pakistan Amad

مئی 2017ء کی 17تاریخ کو کراچی ، 19کولاہوراور 21کو اسلام آباد میں" پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ" کے تحت اِنٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہونے جا رہے ہیں۔جس میں 18ممالک کے25ریسلرز کی شرکت متوقع ہے۔اسطرح پاکستان میں شوق سے دیکھے جانے والے کھیل ریسلنگ کو پاکستانی عوام لائیو دیکھ سکے گی ۔

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 10 مئی 2017

Pro Wrestling Entertainment Ki Pakistan Amad
مئی 2017ء کی 17تاریخ کو کراچی ، 19کولاہوراور 21کو اسلام آباد میں" پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ" کے تحت اِنٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہونے جا رہے ہیں۔جس میں 18ممالک کے25ریسلرز کی شرکت متوقع ہے۔اسطرح پاکستان میں شوق سے دیکھے جانے والے کھیل ریسلنگ کو پاکستانی عوام لائیو دیکھ سکے گی ۔ جو بین الاقوامی سطح پر بہت خوش آئندہ بات ہے ۔


8 مئی2017ء کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر ویڈ بیریٹ نے بھی ایک ویڈیو کِلپ کے ذریعے اعلان کر دیا ہے کہ وہ بھی پاکستان میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں حصہ لینے آرہے ہیں ۔لہذا جلد ی سے ٹکٹیں حاصل کر لیں۔
ریسلر ویڈ بیریٹ:
رِنگ نام سے پہچان رکھنے والے کا اصل نام سٹوارٹ الیگزینڈر "سٹو" بینٹ ہے ۔

(جاری ہے)

اُس نے 2010ء کو ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایونٹ "این ایکس ٹی" سے ریسلنگ کا آغاز کیا اور پھر اُ س ہی سال جون میں "رَا" سے قدم آگے بڑھانے شروع کیئے ۔

جسکے بعد 5دفعہ انٹرکونٹی نینٹل چیمپئین شپ جیتی۔ اس دوران 2013ء میں"رَا" سے ہی "بیڈ نیوز بیریٹ" کے کردار سے رِنگ میں شہرت حاصل کی ۔ پھر2015ء میں"کنگ آف دِی رِنگ" میں کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا اور ساتھ میں "کنگ بیریٹ" کا نیا رِنگ نام بھی۔
6فُٹ7انچ قد اور112کلو وزن رکھنے والا یہ 36سالہ ریسلر انگلینڈ میں پیداہوا اور ریسلنگ میں اپنے عروج پر مئی2016ء کو اس سے وقفہ لے کر اداکاری کے میدان میں توجہ دینے کی طرف راغب ہو گیا۔

2013ء میں وہ جرم سے متعلق سنسنی خیز فلم "ڈیڈ مین ڈاؤن" میں ایک مختصر کردار میں پردہ سکرین پر جلوہ گیر ہو چکا تھا۔2015ء میں فلم" الیمی نیٹر" اور 2016ء میں فلم"وین جینس" میں اداکاری کی بھی کی ہے۔
پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ:
کے تحت ریسلنگ میں حصہ لینے کیلئے پہلے ہی چند اہم ریسلرز پاکستان آبھی چکے ہیں جن میں اہم نام بادشاہ پہلوان خان،ٹائنی آئرن،کرس ر بیر،فلیش گورڈن اور یاسین عثمانی ہیں ۔

انھوں نے کراچی میں مزار ِقائد پر حاضری بھی دِی ہے اور پاکستان میں ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں کیلئے تشہیری تقریبات میں شریک بھی ہو رہے ہیں۔ بلکہ بادشاہ پہلوان خان،ٹائنی آئرن اور کرس ربیرنے اس ریسلنگ کی پروموشن کیلئے بہت نشریتی اداروں دورے اور تقریبات میں شرکت بھی کی ہے۔ ۔
بادشاہ پہلوان خان :
فرانس کے شہر پیرس کے رہائش پذیر پیشہ ور پاکستانی نثراد پہلوان ہیں ۔

9ِستمبر1993ء کو پیدا ہوئے اور اُنکا تعلق پاکستان کے شہر واہ کینٹ سے ہے ۔بچپن میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ریسلنگ دیکھنے کا شوق پیدا ہوا تو حیران ہوئے کہ امریکی ،یورپی اور جاپانی ریسلرز لڑتے ہیں لیکن اُ س سطح پر کوئی پاکستانی ریسلر شامل نہیں ہوتا ۔لہذا11سال کی عمر میں اُنھوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ پاکستان کے پہلے ریسلر بنیں گے اور پھر واقعی اُنھوں نے یہ کر دکھایا۔


بادشاہ پہلوان خان نے فرانس میں میکسیکن انداز کی ریسلنگ کے گئی گُر سیکھے جن میں ٹاپ روپ اسپلیش،ٹائیگر بومب اورسوئی سائڈ ڈائیو شامل ہیں ۔ساتھ میں وہاں کے مایہ ناز ریسلر فلیش گورڈن اور امریکہ کے جیسی ہارندز کے زیر ِ ِسایہ تربیت بھی حاصل کی ۔ اس دوران 2010ء میں ابتدائی ریسلنگ کا آغا ز کرتے ہوئے فرانس کی سب سے بڑی ریسلنگ فیڈریشن "ریسلنگ اسٹارز"سے وابستہ ہو گئے۔

2012ء میں پرو ریسلنگ میں بھی قدم رکھ دیا اور پھر سے اب تک پاکستانیوں کے دِل جیت رہے ہیں۔
5فُٹ 11اِنچ قد اور99کلو گرام وزن رکھنے والے بادشاہ پہلوان خان یورپ کے کئی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔اُنھوں نے سپین،فرانس،بلجئیم اورکورسٹیکا میں کئی مقابلوں میں حصہ لیا۔اس وقت اُنکی عمر 23سال ہے اور اُنکی پہچان اُنکا لباس ہے۔

کیونکہ وہ رِنگ میں ہوں یا رِنگ سے باہر کسی تقریب میں" سبز ہلالی پرچم" کا لباس زیب تن کرتے ہیں۔ رِنگ میں "پاکستان وِل رائز" اور "پاکستان کسی سے کم نہیں " کا نعرہ لگاتے ہیں اور اُنکی رِنگ میں آمد کے دوران صرف پاکستانی مداحوں کی ہی نہیں بلکہ وہاں پر موجود دوسرے ممالک کے شائقین کی بھی آوازوں کی گونج اِن نعروں پر مشتمل ہوتی ہے۔


بادشاہ خان مستقبل میں ڈبلیو ڈبلیو ای اور نیو جاپان پرو ریسلنگ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے پُر اُمید ہیں ۔ وہ جون 2015ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے منسلک بھارت کے نامور ریسلر کالی کو مقابلے چیلنج بھی دے چکے ہیں۔ پاکستان میں پرو ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ کے مئی2017ء میں منعقد ہونے والے مقابلے اُنکی ہی اُن کاوشوں کی کڑی ہے جسکو اُنھوں نے اپنے ریسلنگ کیرئیر کے دوران پاکستان میں پرو ریسلنگ کو اہمیت دینے کیلئے قدم بڑھایا ہے۔

جسکا ایک اہم حصہ ٹائنی آئرن اور فلیش گورڈن بھی ہیں۔
ٹائنی آئرن:
6 فُٹ لمبے اور 270تا 300پاؤنڈ وزن رکھنے والے افریقن نثراد ریسلر ہیں جو برطانیہ میں رہتے ہیں۔اُنکا اصل نام اینڈریو ہیرسن ہے اور وہ 30اگست1979کو پید ہوئے۔ بچپن سے ہی وہ اپنے اندر ایک سُپر ہیرو جیسی صلاحیتیں تلاش کر نے کے خواہاں تھے لہذا نوجوانی میں اُنکے کمرے کی دیواروں پر سُپر مین، ہی مین، ہلک اور ٹی میں جیسے کرداروں کے پوسٹرز چسپاں تھے۔

لہذا والدین سے جو جیب خرچ ملتا تھا اُسکو زیادہ تر اپنے جسمانی خدوخال اور طاقت میں اضافے کیلئے خوارک پر خرچ کرتے۔اس دوران اپنی تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں اور پھر جلد ہی اپنے جسمانی وجود پر سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت حاصل کر کے مشہور شخصیات جے ۔زیڈ،50سینٹ اوررِیحاناسے رابطہ ہو گیا ۔
2005ء میں لندن میں دِی نمبر وَن گرل کی فلمبندی پر اُنکی ملاقات انگریز اداکار اور ماضی کے فُٹ بالر وینی جونز سے ہوئی جنہوں نے اُنھیں فلم کا حصہ بننے کا مشورہ دیا۔

2002ء میں ٹائنی آئرن جیفری آرچر کی ٹیلی فلم"دِی تروتھ" میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کر چکے تھے لہذا وہ دِی نمبر وَن گرل کی براہ راست نشری ویڈیو کا حصہ بھی بن گئے۔
ٹائنی آئرن جنکا ایک رِنگ نام "بریٹن بیگسٹ بائیسپز" بھی ہے نے ملازمت بھی جاری رکھی اور اداکاری کے شعبے سے بھی وقتاً فوقتاً وابستہ رہتے ہیں لیکن ذہنی طور پر جو سُپر ہیرو بننے کا شوق اُنھیں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر کے دِکھانے میں تھا اِسکے لیئے اُنھوں نے چارلی ریج سے ریسلنگ کی تربیت حاصل کر کے 2007ء میں پہلی دفعہ اہم سطح پر مقابلہ کر کے ابتداء کی۔

کامیابیوں کا سلسلہ چل نکلا اور بین الاقومی سطح پر مشہور ریسلنگ اداروں کی طرف سے مقابلوں میں حصہ لیتے ہو ئے ایف ایف سی پی کی طرف سے 26جون2011ء کوہیوی ویٹ چیمئین شپ جیتنے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ مخالف کو شکست دینے کیلئے چوک سلام اُنکا خاص داؤ ہے۔
آجکل پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان آئے ہو ئے ہیں۔اُنکے مطابق اُنھیں پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ اپنی پہلوانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے پاکستانیوں سے داد وصول کرنا چاہتے ہیں اور اُنکی خواہش ہے کہ مقابلے منعقد ہونے والے مقام پر شائقین کی بڑی تعداد موجود ہو۔


کرس ربیر:
المعروف بامبی کلر آسٹریا کے 35 سالہ ریسلر ہیں۔ مئی 1998ء سے اپنے ریسلنگ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کرس ربیرکا قد 6فُٹ 4انچ اور وزن 255پاؤنڈ ہے۔وہ ریسلنگ کے بین الاقوامی اداروں میں اپنی طاقت کے جوہر دِکھا چکے ہیں اور 6 مرتبہ ورلڈ چیمپئین اور4 دفعہ ای ڈبلیو اے کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ(زیرو1 ) ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین شپ اورڈبلیو ایکس ڈبلیو ہیوی ویٹ چیمپئین شپ بھی ایک ایک دفعہ جیتی ہے۔


شکست دینے کیلئے آخری حربے میں داؤ"بامبی ڈیتھ یا کلر بوٹم" کا استعمال کرتے ہیں۔شادی شُدہ ہیں اور اُنکا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔ وہ اپنی پروموشن" یورپین ریسلنگ ایسویشن "بھی چلا رہے ہیں اور آجکل پروریسلنگ انٹر ٹینمنٹ کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان آئے ہوئے ہیں جو پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
فلیش گورڈن:
فرانس کے مایہ ناز ریسلر اورسابق چیمپئین بھی ہیں ۔

ساتھ میں نوجوان ریسلرز کو بین الاقوامی سطح پر ریسلنگ میں حصہ لینے کیلئے اعلیٰ ترین تربیت بھی دینے کی ذمہداری نبھاتے ہیں۔پاکستان کے بادشاہ پہلوان خان بھی اُن کے تربیت یافتہ ہیں۔
یاسین عثمانی:
الجیریا کے نامور و تجربہ کار پہلوان ہیں۔ جنکے داؤ بھی ریسلنگ کے دوران دیکھنے کے قابل ہوں گے۔

مزید مضامین :