پی ایس ایل2020ء کا 5واں ایڈیشن | چند اہم معلومات

Psl 2020 Underway

کل10 لاکھ امریکی ڈالرز کی مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائیگی، فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کیساتھ5لاکھ امریکی ڈالرز دیئے جائیں گے،رنز اَپ کو2لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے

Arif Jameel عارف‌جمیل اتوار 23 فروری 2020

Psl 2020 Underway
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل)پاکستان کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے جسکے 5ویں ایڈیشن 2020ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ پہلے 4ایڈیشنز سے اس لیئے منفرد ہے کہ رواں سال منفرد لیگ کے تمام میچ پہلی دفعہ پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔جسکی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ کے شائقین اور اپنی پسند کے کھلاڑیوں کے مداح بہت پُر جوش انداز میں اُن کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیمز کا رُخ کر رہے ہیں۔

اب تک ہو نے والے راؤنڈ کے تما م میچ آغاز سے ہی دلچسپ ہیں۔ لہذااس ایونٹ کے بارے میں چند معلومات شائقین ِکرکٹ کیلئے اہم ہیں: ﴾ ٹیمیں: 6 : پاکستان سُپر لیگ5 کے ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔ ﴾ دفاعی چیمپئین : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ﴾ نام و کپتان : اسلام آباد یونائیٹڈ : کپتان : شاداب خان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز : کپتان : سرفرازاحمد ، کراچی کنگز : کپتان : عماد وسیم، لاہور قلندرز : کپتان : سہیل اختر،پشاور زلمی : کپتان: ڈیرن سیمی،ملتان سلطانز: کپتان :شان مسعود ﴾ انٹرنیشنل کرکٹرز: اِ ن ٹیموں کے کپتان میں سے ایک ٹیم پشاور زلمی کے کپتان انٹرنیشنل کرکٹر ڈیرن سیمی ہیں جنکا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے ۔

(جاری ہے)

اُنکے علاوہ اور بھی مختلف ممالک کے نامور انٹرنیشنل کرکٹر زاس لیگ کی تمام ٹیموں میں شامل ہیں۔ ﴾ ایونٹ کا دورانیہ: 32 دن ( آغاز: 20 ِ فروری اختتام22 ِمارچ) ﴾ کُل میچ:34 : ) لاہور میں14، کراچی میں 9 ، راولپنڈی میں 8،ملتان 3۔( ﴾ ٹرافی:اس مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ سلوا سمٹس نے تیار کی ہے۔جس کے اُوپر ایک چاند اور تکون ستارہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے ۔

ٹرافی کی لمبائی 65سینٹی میٹر ہے اور اس کُل وزن8کلو ہے جس میں مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔ ﴾ سپانسر نام: ایچ بی ایل پی ایس ایل ۔ ﴾ پی ایس ایل 5کا گانا: "تیار ہیں" پاکستان کے چار بڑے گلوکاروں نے گایا ہے: علی عظمت ، عارف لوہار،ہارون رشید اور عاصم اظہر ﴾ فائنل : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں22ِمارچ کو کھیلا جائے گا۔ ﴾ انعامی رقم: کُل 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

جس میں سے فائنل جیتنے والی ٹیم کو چمچماتی ہو ئی ٹرافی کے ساتھ5لاکھ امریکی ڈالرز دیئے جائیں گے۔رنز اَپ کو2لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔ اس کے ساتھ ہر میچ کا بہترین کھلاڑی 4500 امریکی ڈالرز پر مشتمل انعامی رقم وصول کرے گا۔ 80 ہزار امریکی ڈالرز مالیت کی انعامی رقم ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بڑی بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈز جیتنے والوں میں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوگی ۔ باقی ماندہ انعامی رقم ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ ،بہترین رَن آؤٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کے لیے مقررہ انعامات کی مد میں تقسیم کی جائے گی۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :