پی ایس ایل5 | کھیلوں کی دنیا اور کورونا وائرس

Psl 5 Suspended

پی ایس ایل5میں حصہ لینے والے تمام 128 کھلاڑی، متعلقہ سٹاف ،میچ عہدیدار ،برڈکاسٹرز اورٹیم مالکان کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے

Arif Jameel عارف‌جمیل اتوار 22 مارچ 2020

Psl 5 Suspended
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 ِمارچ2020ء بروز جمعرات کو اعلان کیا کہ پی ایس ایل5میں حصہ لینے والے تمام 128 کھلاڑی، متعلقہ سٹاف ،میچ عہدیدار ،برڈکاسٹرز اورٹیم مالکان کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں لہذا وہ سب خیریت سے ہیں ۔ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل ۔5 )20ِ فروری2020 ء کو ماضی کی طرح اس دفعہ بھی بھرپور جوش و جذبہ سے شروع ہوا ۔اس دفعہ کی اہم خصوصیت تما م میچوں کا پاکستان میں کھیلا جانا تھا۔

ساتھ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھی جوش و خروش سے اس میں حصہ لیناتھا۔بلکہ اس دفعہ لاہور قلندر کی کامیابیوں کی اہم وجہ بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کی ہی اعلیٰ کارکردگی تھا۔بہرحال مقابلے کانٹے دار رہے اور تماشائیوں و کرکٹر ز کے مدحواں نے بڑ ھ چڑھ کر سب کو داد دی۔ابھی ٹورنامنٹ جاری تھا کہ چین سے " کورونا نامی کووڈ19 " بیماری کی وباء کی باز گشت سُنائی دینے لگی جوآہستہ آہستہ بڑھتے مختلف ممالک میں پھیلنا شروع ہو گئی اور وباسے متاثر مریضوں کی ہلاکتوں کی خبریں بھی آنا شروع ہو گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ایک طرف پی ایس ایل5 کی کامیابی کی خبریں چل رہی تھیں اور دوسری طرف دُنیا کے بیشتر ممالک میں وباء کے پھیلنے کی خبریں آرہی تھیں۔ہر کوئی یہ جانناچاہتا تھا کہ یہ کورونا وائرس ہے کیا؟ کورونا وائرس: کورونا وائرس دُنیا کے منظر عام پر1960 ء کی دہائی میں آیا اور اُس کے بعد یہ مختلف انداز میں چند سالوں کے وقفے کے ساتھ چند ممالک میں آیا اور احتیاطی تدابیر و علاج سے قابو کر لیا گیا۔

لیکن اس دفعہ " کووڈ19" کی شکل میں اس وائرس نے دُنیا بھر میں حملہ کردیا اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق180 ممالک میں دو لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 10 ہزار سے زائد کا انتقال ہو گیا ہے۔ کورونا وائرس کووڈ19 وباء میں نمونیہ کا حملہ ہوتا ہے اور ابتدائی علامات میں کھانسی و پیٹ کا خراب ہو جا نا ہے۔

اگر دن میں ایک دو دفعہ گرم پانی پینے کا اہتمام کیا جائے تو یہ گلے سے پیٹ میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے تکلیف سے بچا جا سکتا ہے بصورت ِدیگر پھپھڑوں پر حملہ خطرناک ثابت ہو تا ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا جہاں زندگی کے ہر شعبے میں پریشانی کا باعث بن گیا ہے اور ساتھ ہی دنیا بھر میں اس کی آگہی مہم میں احتیاطی تدابیر کے پیغامات گردش کرنے لگے ہیں وہاں کھیلوں کے میدان بھی متاثر ہو ئے بغیر نہیں رہ سکے اور دنیا بھر میں جاری اور آنیوالے کھیلوں کے ایونٹس میں سے کچھ کو تاحُکم ِثانی کچھ کو معطل کر دیا گیا ہے اورکچھ کو ختم دیا گیا ہے ۔

کچھ کی بعد میں نئی تاریخوں کے اعلان کی خبریں آنے لگی ہیں۔ پی ایس ایل5 : پی ایس ایل5 کو بھی ایسی صورت ِحال کا سامنا کرنا پڑاتو اگلے چند میچ بغیر تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ اس دوران کچھ غیر ملکی کھلاڑی و کوچ فوراً اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے لیکن لاہور قلندر کی طرف سے کھیلنے والے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے جانے انکار کر دیا۔

پھر خبر آئی کہ پلے آف میچ کو ختم کر کے براہ ِراست 2 سیمی فائنلز اور فائنل17 اور18 مارچ2020ء کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کھیل کر ٹورنامنٹ کو جلد ختم کیا جائے گا ۔دوسری صورت میں فائنل22 ِمارچ2020 ء کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا نا تھا۔ پہلی دفعہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے سیمی فائیل میں نہیں پہنچے تھے اورلاہور قلندر نے پی ایس ایل میں پہلی دفعہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔

ساتھ میں دوسری3 ٹیمیں تھیں کراچی کنگز ، پشاور زلمی ، کپتان اورملتان سلطانز۔ 17 ِمارچ کو پہلے سیمی فائنل سے چند گھنٹے پہلے اچانک پی ایس ایل 5کو کورونا کی وباء کی و جہ سے فوراً معطل کر دیا گیا اور نئی تاریخوں کیلئے جلد اعلان کا کہا گیا۔لہذا اب تک جو خبر گرم ہے اُس کے مطابق پی ایس ایل 5 کا ایونٹ یا تو نومبر2020 ء میں مکمل کیا جائے یا اگلے سال پی ایس ایل6سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔

اہم خبریں: ﴾ پاکستان میں ملکی سطح کاکرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل5 روک دیا گیا۔ ﴾ اپریل 2020ء کے آغاز میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا بقایا دورہ جس میں ایک ٹیسٹ میچ اور ایک انٹرنیشنل ایک روزہ میچ کھیلنا تھا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ﴾ انڈیا میں ملکی سطح کا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کیا اپریل 2020 ء میں شروع ہو سکے گا ؟ ابھی سوال ہے۔

﴾ اس پہلے اِنڈیا میں جنوبی افریقہ سے ہونے والی ایک روزہ سیریز ختم کر دی گئی ۔ ﴾ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی ٹی20 سیریز کیلئے ا پنا دورہ ملتوی کر دیا۔ ﴾ کورونا کے سبب فُٹ بال کے دو اہم ٹورنامنٹس یورو کپ اور کوپا امریکا کپ ایک سال کیلئے موخر کر دیا گیا۔ ﴾ اولمپکس 2020ء کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان سامنے آچکا ہے۔ ﴾ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ اور اُنکا ایک اہم ایونٹ ریسل مینیا کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہو چکا ہے۔

کیا ریسل مینیا ہو گا ؟سوال؟ پی ایس ایل 5میں کارکردگی: اب تک کے پی ایس ایل 5 کے راؤنڈ میچوں میں کراچی کنگز کے بابر اعظم بلے بازی میں سر فہرست رہے۔باؤلنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے باؤلر محمد حسینن نے سب سے زیادہ وکٹیں لی ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دُنیا بھر کے لوگوں کی اس وباء سے حفاظت فرمائے اور زندگی اپنے روزمرہ کے معاملات پر لوٹ آئے ۔ یہی دُنیا کی خوبصورتی ہے۔آمین "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :