رومن رینز کے بھائی میٹ "روزی" انوائی

Roman Reigns Brother Rosey

انکی ایک ٹیم اومیگا کیساتھ بنی جسکا نام تھا " 3۔منٹ وارننگ"، دوسری ریسلر "ہیری کین ہیلمز" کیساتھ "سپر ہیروز"کے نام سے ، اس ٹیم نے مئی2005ء میں واحد ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ جیتی

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ 5 مارچ 2021

Roman Reigns Brother Rosey
میتھیو تپونو آنوئی ساموین کے معروف ریسلنگ خاندان میں 7 ِاپریل 1970ء کو سان فرانسسکو ،کیلوفورنیا میں پیدا ہوئے - وہ بھی ایک امریکی پیشہ ور ریسلر تھے جو متعدد رِنگ ناموں سے اِنڈیپنڈنٹ ریسلنگ سرکٹ میں مقابلے کرتے رہے اور پھر جب ڈبلیو ڈبلیو ای میں ریسلنگ کرنے کا موقع ملا تو وہاں اُنھیں رِنگ نام" روزی" سے ذاتی سطح پر شہرت حاصل ہو ئی۔لیکن بعد میں اُنکا ریسلنگ کیر ئیر اُنکی خاندانی پہچان سے زیادہ اُنکے 15سال چھوٹے بھائی" ریسلررومن رینز"کی وجہ سے دیکھا جانے لگا۔

روزی نے 2004ء میں امانڈا وانڈبرگ سے شادی کی اور اُس سے 2 بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئے ۔2012ء میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔ روزی کے والد اپنے وقت کے پیشہ ور ریسلر لیٹی سکا آنوئی امیوٹانائی ہیں اور والدہ کا نام پیٹریسیا ہوکر آنوئی ہے ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنے خاوند سے الگ ہو کر اپنے دونوں بیٹوں روزی اور رومن رینز کے ساتھ زندگی گزارنے کو ترجیح دی۔

روزی نے فلوریڈا کے شہر پینساکولا کے اسکیمبیا ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ فٹ بال کھیلااور اُنھیں اُمید تھی کہ وہ نیشنل فٹ بال لیگ میں کھیل سکیں گے ۔ لیکن پھر عملی زندگی میں اپنا تجربہ حاصل کرنے کیلئے اُنھوں نے لوزیاناکے شہرنیو اورلینز کے مختلف نائٹ کلبوں میں ملازمت کرنے شروع کر دی۔روزی25سال کے ہوئے تو اپنی جسمانی صلاحیتوں کو اپنے خاندانی کھیل کے ذریعے دکھانے شوق پیدا ہوئے اور اپنے کزن اُومیگا سے اپنے ہی خاندانی رسیلنگ اسکول میں تربیت حاصل کرنا شروع کر دی۔

1995ء میں ہی اُنھیں اپنے انکل آفا کے ورلڈ ایکسٹریم ریسلنگ پروموشن میں ڈبیو کرنے کا بھی موقع مل گیا۔اُسی سال نئے مواقع کی تلا ش میں پورٹو ریکو کی ورلڈ ریسلنگ کونسل میں شامل ہو کر"کوہیو"کے رِنگ نام سے وہاں کی سرزمین پر ٹیگ ٹیم و سنگل مقابلے کرنا شروع کر دیئے جو اُنکے مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہو ئے ۔۔۔۔میٹ انوائی۔۔۔ مارچ1999ء میں روزی اوراُنکے کزن اُومیگا نے جاپان جا کر فرنٹیئر مارشل ۔

آرٹس ریسلنگ میں بھی قسمت آزمائی کی ۔ وہاں کے کچھ اہم ٹائٹلز جیتنے کے بعد واپس آکر2001ء کے وسط میں ڈبلیو ڈبلیوای کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کیئے اور ہارٹ لینڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن واقع سنسناٹی،اوہائیو میں ٹیگ ٹیم"دِی آئی لینڈ بوائیز"کے نام سے مقابلے کرنے لگے ۔ قد 6فُٹ 4اِنچ وزن 188کلوگرام کے ساتھ 22ِجولائی2002ء میں"روزی"رِنگ نام کے ساتھ "رَا"برانڈمیں ایک" وحشی ویلن" کے کردار میں رِنگ میں آئے اورجلد ہی چھا گئے۔

روزی گرئیر ایک پیشہ ور امریکن فُٹ بالر ہیں جنکے نام سے متاثر ہو کر یہ نام رکھا۔ شائقین جان گئے تھے کہ انوائی خاندان کا ایک اور ریسلر میدان میں آگیا ہے۔ روزی نے اس ادارے میں زیادہ تر ٹیگ ٹیم مقابلے کیئے۔ اُنکی ایک ٹیم اومیگا کے ساتھ بنی جس کا نام تھا " 3۔منٹ وارننگ" اور دوسری ریسلر "ہیری کین ہیلمز" کے ساتھ "سپر ہیروز"کے نام سے ۔اس میں اسٹوری لائن کے مطابق وہ چہرے پر ماسک پہنے نظر آئے۔

اس ٹیم نے مئی2005ء میں واحد ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمئین شپ جیتی۔ روزی کا 21ِمارچ2006ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے معاہدہ ختم ہو گیا اور پھر اُنھوں نے رُخ کیاآل جاپان پرو ریسلنگ کا۔وہاں سے بھی ایک سال بعد دِل بھر گیا تو پھر اگلے10سال اِنڈیپنڈنٹ ریسلنگ سرکٹ سے ہی وابستہ رہ کر مختلف پرموشنز میں ریسلنگ مقابلے کیئے اور ٹائٹلز جیتے ۔ اس دوران2009ء میں اُنکے کزن اومیگا کا انتقال ہو چکا تھا لہذا آخری مقابلہ اُنھوں نے 9ِجولائی2016ء کو ایک دفعہ پھر اپنے پرانے ساتھی ریسلرہیری کین اور ریسلروینی پیسیفیکو کے ساتھ مل کر کیا اور مخالف ٹیم کو شکست دی۔

اسکے بعد فلوریڈا میں اپنے والد کے ساتھ ایک ریسلنگ پرموشن چلا رہے تھے اور سنسناٹی میں ایک ریسٹورنٹ میں شراکت تھی کہ اچانک17ِاپریل2017ء کو خبر آئی کہ فلوریڈا کے شہرپینساکولا میں میٹ " روزی" انوائی کا ہارٹ فیل ہو جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے جنوری2014ء میں اس تکلیف کی وجہ سے ہسپتال داخل کروایا گیا تھااور اُنھیں تشخیص کے بعد بیماری کی نوعیت واضح کر دی گئی تھی۔

مزید مضامین :