رائل رمبل" 2020ء " اسٹوری لائن یہ نہیں تھی !

Royal Rumble 2020 Story Line Yeh Nahi Thi

نئے چیمپئین بنیڈریو میکانٹیئراور ایک مرتبہ پھر دوسری دفعہ رنز اَپ ہوئے رومن رینز ۔حالانکہ دُنیا بھر کے شائقین کی خواہش تھی کہ رومن رینز رائل رمبل2020 ء کا ٹائٹل جیتیں ۔لیکن اسٹوری لائن یہ نہیں تھی۔

Arif Jameel عارف‌جمیل پیر فروری

Royal Rumble 2020 Story Line Yeh Nahi Thi
رائل رمبل 2020 ء کے مقابلے :
جنوری 26ِ کوامریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے منٹ میڈ پارک میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے اہم روایتی ریسلنگ ایونٹ کی حیثیت میں منعقد ہوئے ۔ یہ رائل رمبل کا33 واں ایڈیشن تھااوراس دفعہ وہاں دیکھنے والوں کی تعداد 47,715ہزار سامنے آئی۔ تقریباً گزشتہ سال کے برابر۔ شاید اسکی وجہ کوئی بڑے نام والا ریسلر شامل نہیں تھا سوائے ایک ریسلر " ایج" کے جو ایک مدت بعد اس ایونٹ میں شامل ہوئے اور دوسرا رومن رینز ۔


رومن رینز:
رائل رمبل2019ء میں رومن رنیز بیماری کی وجہ سے شامل نہ ہو ئے ۔جس پر اُنکے مداح اُداس تھے ۔ اس دفعہ پہلے سنگل مقابلے کیلئے اور پھر 30 ریسلرز کے رائل رمبل میں 26ویں نمبر پر جب رومن رینزکی رِنگ میں آمد ہوئی تو وہاں پر موجود اُنکے مداحوں کیلئے یہ بہت بڑا تحفہ تھا جسکا اُنھوں نے شور مچا کر اظہار کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2015ء کے رائل رمبل چیمپئین رومن رینز تھے اور2018ء کے رنراَپ۔


ایونٹ کے آغاز کے چند اہم مقابلے:
رومن رینز انفرادی مقابلے" فالز کاؤنٹ اینی وئیر" مقابلے میں ریسلر کنگ کوربن کے سامنے آئے اور ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اُنکو شکست دے دی۔ اس سے پہلے دو میچوں میں سے ایک سنگل مقابلے میں ریسلر شیمس نے شورٹلی جی کو شکست دی اورڈبلیو ڈبلیو ای یونائٹیڈ اسٹیٹ چیمپئین شپ کے سنگل میچ میں ریسلر اینڈریڈ نے خاتون ریسلر زیلینا ویگا کی مدد سے میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ریسلر ہمبرٹو کیریلوکو ہرا کر چیمپئین شپ جیت لی۔

ایونٹ کا ایک اور مقابلہ ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئین شپ برے وائٹ رنگ کا نام "دی فائنڈ" نے ریسلر ڈینئل برائن کو شکست دے کر جیت لی۔
رائل رمبل2020 ء میں30ریسلرز کا مقابلہ شروع :
رائل رمبل یعنی 30 سُپرریسلرز کا رِنگ میں چیمئین شپ کیلئے مقابلہ۔ 90سکنڈ کے اصول کی مطابق ایک نئے ریسلر نے اندر آنا تھا۔ چاہے پہلوں میں ابھی کوئی فیصلہ نہ ہوا ہو۔

ریفری رِنگ سے باہر نیچے کھڑا ہو تا ہے۔کیونکہ یہ صرف ایک اصول پر لڑا جاتا ہے اور وہ ہے " ریسلر کو شکست دینے کیلئے رسیوں کے اُوپر سے رِنگ سے باہر پھینکنا" ۔
مقابلے کا آغاز ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک ایسے نام سے ہوا جنکی شکست بھی اُنکی جیت کے برابر سمجھی جاتی ہے۔بروک لیسنر۔کیونکہ جب وہ ہارتے ہیں تو شائقین یہی سمجھتے ہیں کہ یہ ہو نہیں سکتا۔

اس دفعہ بھی کچھ ایسا ہی ہو اکہ جب دوسرے ریسلر ایلس اپنے حسب ِمعمول انداز میں گٹار بجاتے ہوئے رِنگ میں مقابلے کیلئے داخل ہوا تو فوراً ہی بروک لیسنر کا شکار بن گیا۔
بروک لیسنر کا یہ پہلا داؤ چلا اور پھر یہ سلسلہ 13 کے ہندسہ پر تھما۔یعنی ایلس کے بعد ایرک روون ،رابرٹ راڈیے،جون موریسن تو بروک لیسنر کے سامنے 90 منٹ بھی نہ ٹھر سکے اور وہ اُنکو اُٹھا اُٹھا کر رِنگ سے باہر پھینکتا رہا۔

ریسلر کوفی کنگسٹن نے کچھ دیر مزاحمت کی تو اگلے 90سیکنڈ بعد رے میسٹریو اور پھر اُن ددنوں کی جوڑی کے دوران بِگ ای بھی اپنے وقت پر رِنگ میں داخل ہو گئے اور تینوں نے مل کر بروک لیسنر پر مکوں اور ککس کی بھرمار کر دی۔لیکن ایک فلمی سین کی طرح بروک لیسنر نے ایک ہیرو کے انداز میں تینوں کو زور سے دھکا دیااور اُنکے درمیان سے نکل کر اپنے داؤ لگاتے ہو ئے پہلے رے مسٹریو پھر بِگ ای اور آخر میں کوفی کنگسٹن کو اُٹھا کر رِنگ سے باہر پھنک دیا۔


وہاں پر بیٹھے ہو ئے بروک لیسنر کے مداح اور شائقین کا ایک شور تھا اور حیرانگی کا عالم کے اس دوران ریسلر سیزرو رِنگ میں داخل ہوئے اور وہ بھی بروک لیسنر کی طاقت کے سامنے ناکام ۔شیلٹن بنجمن اپنی باری میں رِنگ میں آئے اور بروک لیسنر کو گلے لگا لیا جیسے وہ پہلے ہی ہار مان گئے ۔ناکامورہ ،ایم وی پی ،کیتھ لی بھی بروک لیسنر کو مات نہ دے سکے ۔


ریسلربراؤن اسٹور مین 90سکینڈ بعد رِنگ میں داخل ہوئے تو اب سب کو یقین تھا کہ مقابلہ ہوگا لیکن کس کے ساتھ ؟اُس دن بروک لیسنر چھائے ہو ئے تھے اوربراؤن اسٹور مین جیسے ریسلر بھی اُنکی زد میں آئے بغیر نہ رہ سکے۔بروک لیسنر اب تک13 ریسلر اُٹھا کر باہر پھینک چکے تھے اور 14 ویں وہ خود تھے ۔ اس دوران 16ویں نمبر پر سکاٹش ریسلرڈریو میکانٹیئررِنگ میں آچکے تھے جنہوں نے 15 ویں نمبر پر آنے والے ریسلر ریوشیٹ کواُٹھا کر باہر پھینک دیا ہوا تھا اور اب وہ بروک لیسنر کے ساتھ پنجہ آزمائی کرنے کیلئے آگے بڑھے اور پھر رسی کے قریب سے بھاگتے ہوئے آکر اُنکے ماتھے پر اس زور سے کک ماری کے وہ اُڑ کر رِنگ سے باہر جا گرے ۔

چند لمحوں کیلئے ایک حیران کُن خاموشی کے بعد ایک شور بلند ہوا ۔رائل رمبل کا اہم پہاڑ آدھے میں آکرریز ہ ریزہ ہو گیا۔
پہلے یہ غور طلب تھا کہ دوسرے نمبر سے 14 ویں نمبر پر آنے والے ریسلرز نے کسی دوسر ے ریسلر کو رِنگ سے باہر نہیں پھینکا تھا اور اب دوسری بات یہ غور طلب تھی کہ 16 ویں نمبر پر آنے والے ریسلرڈریو میکانٹیئر کے سامنے کتنے ریسلرز رِنگ میں آئے۔

17 ویں سے30ویں نمبر تک اس ترتیب سے ریسلر آئے:میز۔اے جے اسٹائل،ڈولف زیگلر،کرل اینڈرسن،ایج،کنگ کوربن،میٹ ریڈل ،لیوک گلیوز، رنڈی اوورٹن ،رومن رینز ،کیون اوونس،الیسٹر بلیک،سمو جو اور ستھ رولنز۔
ان میں سے ایج نے3 ریسلرز ،ستھ رولنز نے بھی3ریسلرز رومن رینز نے2 ریسلرزاور کنگ کوربن و رینڈی اورٹن نے ایک ایک ریسلر کو باہر پھینکا ۔اس دوران آخری لمحا ت میں ایک وقت آیا جب ایج ،رینڈی اورٹن،رومن رینز ،ستھ رولنز اورڈریو میکانٹیئررِنگ میں تھے اور سب شائقین میں دلچسپی بڑھ چکی تھی کہ ان5نامور ریسلرز میں سے کون جیتے گا؟ کہ پہلے ڈریو میکانٹیئرنے ستھ رولنز کو اور پھر ایج نے رینڈی اورٹن کو باہر پھینک دیا۔


ریسلر ایج نے اس کے بعد ایک دفعہ پوری کوشش کر کے رومن رینز کو رِنگ سے باہر پھینک دیا لیکن رومن رینز نے اُلٹتے ہوئے فلمی سین کی طرح رسیوں کو پکڑ لیا اور پھر اپنے آپ کو سنبھالتے ہو ئے ایج کو ر ِنگ سے باہر پھینک دیا ۔ڈریو میکانٹیئرجو اُس وقت تک 5 ریسلرز باہر پھینک چکے تھے اب اُنکے سامنے تھے آخری ریسلر رومن رینز جو دوسری دفعہ ٹائٹل جیتنے کیلئے کوشاں تھے ۔


ایک موقع پر وہ ڈریو میکانٹیئر کو ر ِنگ سے باہر پھینک ہی چکے تھے کہ وہ رسیوں کو پکڑکر بچ گیا اور واپس آکر جب رومن رینز اُنکو بھاگ کر ایک دفعہ پھر باہر پھینکے کی کوشش کرنے لگے تو اُنھوں نے سامنے ٹکر ماری اور پھر رومن رینز کو پکڑ کر رسیوں کی طرف لے جاکر اوپر سے اُلٹا کر رِنگ سے باہر پھینکا دیا اور رائل رمبل2020 ء کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
نئے چیمپئین بنیڈریو میکانٹیئراور ایک مرتبہ پھر دوسری دفعہ رنز اَپ ہوئے رومن رینز ۔حالانکہ دُنیا بھر کے شائقین کی خواہش تھی کہ رومن رینز رائل رمبل2020 ء کا ٹائٹل جیتیں ۔لیکن اسٹوری لائن یہ نہیں تھی۔
"آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :

Your Thoughts and Comments