دِی بیشنگ بلغارین" روسیف "

Rusev

3نومبر2014ء کو شمیس کو شکست دیکر یونائٹیڈ سٹیٹ چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے بلغارین ریسلر بنے ، جان سینا کے ساتھ "فاسٹ لین" میں اُنکو شکست دے کر بیلٹ بچا لی لیکن 146دِن بعد غلط معلومات پر ریسل مینیا31میں جان سینا سے ہی بیلٹ ہار گئے

Arif Jameel عارف‌جمیل پیر 1 مارچ 2021

Rusev
امریکن ریسلنگ میں ریسلر روسیف کا نام اُن چند ریسلرز میں آتا ہے جنہوں نے زیادہ بڑے اعزازت و ٹائٹلز نہ جیتے ہوں لیکن اُنکی رِنگ میں موجودگی اور زندگی گزارنے کا اسٹائل اُنکے مداحوں کو جوش دلوانے کیلئے کافی ہو۔ دوسرا اُنکا بلغاریہ سے تعلق بھی اُنکی شہرت کا باعث بنا کیونکہ وہ وہاں کے پہلے ریسلر ہیں جنہیں ڈبلیو ڈبلیو ای میں ریسلنگ کرنا کا موقع ملا۔

روسیف کا اصل نام میروسلاو برنیاشیف ہے جو 25 ِدسمبر 1984ء کو بلغاریہ کے دوسرے بڑے شہر پلووف میں پیدا ہوئے۔اُنکی والدہ کانام سلاوکا برنیشیفا ہے۔ اُنکی تعلیم کا آغاز روس اور مشرقی بلاک کے نظام ِتعلیم کے ایک اہم طریقے کار کے مطابق "اسپورٹس اسکول"سے ہوا۔ جہاں تعلیمی نصاب کے ساتھ اُنھوں نے کشتی رانی ، ویٹ لفٹنگ اور سمبو مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کی اور مقابلوں میں حصہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

روسیف جنکی بچپن کی عرفیت "دِی بلغارین بروٹ "تھی، نوجوانی کی عمر میں کچھ بننے کا خواب لیکر بلغاریہ سے امریکہ جانے کی کوشش میں لگ گئے اور جونہی موقعہ ملا تو تقریباً 2000ء دہائی کے وسط میں امریکہ کی ریاست ورجینیا پہنچ گئے۔ جہاں اُنھوں نے کھلاڑی ہو نے کی حیثیت میں پیشہ وارانہ ریسلنگ کو اپنا کیرئیر بنا نے کا فیصلہ کر لیا۔کچھ مدت بعد ریسلنگ کی تربیت کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے کیلے فورنیا کے شہر ٹورنس منتقل ہو گئے جہاں پر"نوکس پرو ریسلنگ اکیڈمی" میں ریسلر گونگریل اور ریکیشی سے تربیت حاصل کی ۔

پھرسان ڈیاگو ، کیلیفورنیا میں اِنڈی پینڈنٹ پروموشن "نیو ویو پرو ریسلنگ" میں 22ِ نومبر2008 ء کو " میروسلاو مکااروف" کے رِنگ نام سے ریسلر ایریل اسٹار کو شکست دی ۔ پھر کامیابیوں کے جاری سلسلے نے اُنھیں اگلے 2سال میں دُنیا کے اہم ترین ریسلنگ ادارے ڈبلیو ڈبلیو ای کے دفتر میں پہنچا دیا ۔ ستمبر2010ء میں اُنھوں نے"دِی بیشنگ بلغارین" کے لقب سے ادارے کے معاہدے پر دستخط کیئے اور اُنکے تربیتی ریسلنگ ادارے ایف سی ڈبلیو واقع ٹیمپا ،فلوریڈا میں رِنگ نام "الیگزینڈر روسیف" اپنایا۔

ابتدائی ریسلنگ مقابلوں کا آغاز ہوا اور بلغاریہ کے اس شیر دِل ریسلر نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں کی انتظامیہ اور ریسلرز کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔اس دوران پٹھوں اور گردن میں تکلیف کی وجہ سے6ماہ دُشوار رہے لیکن آگے بڑھنے کے عزم میں سیکھنے کو اولیت دیتے ہوئے کچھ مدت کیلئے تھائی لینڈ جاکر وہاں کی باکسنگ اسٹائل مارشل آرٹ کے متعلق پڑھا اور داؤ بیچ سیکھے۔

روسیف نے واپس آکر 2014ء تک پھر ایف سی ڈبلیو جسکا نام بدل کراین ایکس ٹی رکھ دیا گیا تھا میں ٹیگ ٹیم اور سنگل مقابلے لڑتے رہے اور اپنے مقابلوں میں دِلچسپی پیدا کرے کیلئے ریسلنگ سے منسلک مشہور ریسلر خاتون "لانا"کو اپنا سوشل ایمبسیڈرمقرر کر دیا جنکی ذمہداری منیجر کے برابر تھی۔ جلد اس جوڑی نے شہرت حاصل کر لی اورڈبلیو ڈبلیو ای میں اسکا موازنہ 1985ء کی فلم" راکی فور" کی ریشین جوڑی آئیون اور لڈمیلہ ڈریگو کے ساتھ کیا جانے لگا۔

بلکہ لانا کو امریکن ہونے کے باوجود بلغارین ریسلر کیلئے لڈمیلہ ڈریگو کی طرح "رشین" اندازِگفتگو اپنانا پڑااور اُنکی حقیقی زندگی میں شادی کی طرح 29ِجولائی2016ء میں روسیف اور لانا جنکااصل نام کیتھرین پیری ہے نے بھی شادی کر لی۔ روسیف کو لانا بھا چکی تھی لہذا روسیف کو پہلی دفعہ 26ِجنوری2014ء کو ہونے والے اہم ایونٹ رائل رمبل میں ڈبیو کرنے کا موقع مل گیا۔

6ویں نمبر پر رِنگ میں داخل ہوئے اور اُنکو4ریسلرز نے مل کر اُٹھا کر رِنگ سے اُٹھا کر باہر پھینکا۔لیکن وہ شائقین میں اپنی پہچان چھوڑ گئے ۔جسکے بعد اُنھوں نے وہاں پر امریکن مخالف "روسیفیلک"چال کو اپناتے ہوئے " ہیرو آف دِی رشین فیڈریشن" کہلانا شروع کیا ا ور اپنا رِنگ نام بھی مختصر کر کے"روسیف"کر لیا۔پھر بِگ ای ،مارک ہنری ،بِگ شو اور دوسرے بڑے ریسلرز مختلف ایونٹس میں اُنکے سامنے کھڑے نہ ہو سکے۔

اسی کڑی میں 3نومبر2014کو اُنھوں نے ریسلر شمیس کو شکست دے کر پہلی بلغارین ریسلر بنے جنہوں نے یونائٹیڈ اسٹیٹ چیمپئین شپ جیت لی۔ جان سینا کے ساتھ "فاسٹ لین" میں اُنکو شکست دے کر بیلٹ بچا لی لیکن 146دِن بعد لانا سے غلط معلومات پر ریسل مینیا31میں جان سینا سے ہی بیلٹ ہار گئے۔ روسیف اپنے داؤ بیچ اور رشین و بلغارین جھنڈے اُٹھا کر نعرے لگوانے کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کیئے جانے لگے اور ڈبلیو ڈبلیو ای میں مزید 2دفعہ یونائٹیڈ اسٹیٹ چیمپئین شپ کامیاب ہو گئے۔

اس دوران اُنکی ٹیگ ٹیمز بھی بنیں جن میں 4ریسلرز کی "دِی لیگ آف نیشن" ٹیگ ٹیم نے بہت پذیرائی ملی۔ جس میں باقی 3تھے: وشمیس،کنگ بیریٹ اور البرٹوڈیل رائیو۔ ستمبر2017ء میں روسیف کی ایک اور مقبولیت کی وجہ اُنکا نیا کردارہر دِن"روسیف ڈے" کے نام سے بہت مشہور ہوا۔17ِفروری2020ء کو وہ آخری دفعہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے رِنگ میں لڑنے آئے اور پھر15ِاپریل2020ء کو کورونا کی وباء کی وجہ سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے کٹوتی بجٹ میں روسیف کو اُسکے معاہدے سے الگ کر دیا گیا۔ پھر12ِجولائی کو روسیف کی کویڈ19کی رپورٹ مُثبت آگئی۔جس کے منفی ہونے کے بعد ستمبر2020ء سے وہ "مائرو"کے رِنگ نام سے آل ایلیٹ ریسلنگ"میں عرفیت"دِی بیسٹ مین"کے ساتھ ریسلنگ کر رہے ہیں۔

مزید مضامین :