سعید اجمل پر پابندی، وجہ کیا

Saeed Ajmal Per Pabandi

اس سلسلے میں خوش آئند بات یہ ہے کہ آئی سی سی کے اس فیصلے کو دنیا بھر کے کرکٹرز نے ناپسند کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے سعید اجمل جلد اس الزام سے بری ہوکر کرکٹ کے میدانوں میں پھر سے جلوہ گر ہو سکیں

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری منگل 3 فروری 2015

Saeed Ajmal Per Pabandi
نعمان احمد اعوان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف سپن باوٴلر سعید اجمل نے2008 سے انڈیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ سے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔دائیں ہاتھ کے جادوگر آف سپنر کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے۔وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے مقامی سطح پر فیصل آبادکرکٹ ٹیم، فیصل آباد وولوز، زرعی ترقیاتی بنک اور کے آر ایل کرکٹ ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ کی بریسال برنرز اور ڈھاکا گلیڈئیٹرز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔سعید اجمل انگلینڈ کی وورسیسٹرشائر کاوٴنٹی کرکٹ کلب سے بھی منسلک ہیں۔ سعید اجمل نے33 ٹیسٹ میچوں میں169 وکٹیں حاصل کیں، ان کی بہترین باوٴلنگ 55 رنز کے عوض7 وکٹیں ہیں، 9 مرتبہ ایک اننگز میں 5 یا 5 سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ون ڈے کرکٹ کے 110میچوں میں180وکٹیں لے چکے ہیں، جس میں بہترین 64 رنز کے عوض5وکٹیں ہیں۔

سعید اجمل کو ان کے بالنگ ایکشن کی وجہ سے ماضی میں بھی آئی سی سی کی طرف سے تنازعات کا سامنا رہالیکن وہ اس وقت بھی کامیاب رہے اورمتنازعہ باؤلنگ ایکشن کے الزام سے کلیئر ہو گئے تھے۔9ستمبر2014کو آئی سی سی نے اپنے ایک متعصبانہ اعلامیہ میں اس سٹار باوٴلر پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی۔آئی سی سی کے موقف کے مطابق سعید اجمل کا باوٴلنگ ایکشن مشکوک ہے۔

آئی سی سی کے مطابق حال ہی میں سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں ان کا باوٴلنگ ایکشن مشکوک قرار پایا تھا۔آئی سی سی کے میچ ریفری نے ان کے باوٴلنگ ایکشن پر شکوک کا اظہارکیا ، ان کے مطابق اس سٹار باوٴلر کی جائزہ لی گئی35 گیندیں پندرہ ڈگری کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔آئی سی سی نے ان کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی اور ان کو اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے15 یوم کا وقت دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے اس موقع پر ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے اور چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ بورڈان پر عائد پابندی ہٹوانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ اس پابندی کے سلسلے میں ایک بات اور بھی ہے کہ آئی سی سی متنازعہ باؤلنگ ایکشن اور میچ فکسنگ کے حوالے سے ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو زیادہ نشانہ بنانارہا ہے۔میچ فکسنگ میں ملوث انڈین اور مغربی ممالک کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، باؤلنگ ایکشن میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے کئی کھلاڑیوں کا ایکشن مشکوک قرا ر دیا جا سکتا ہے ، مگر ان کو چھوٹ دی جاتی رہی ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں پر گہری اور بری نظر رکھی گئی اور آئی سی سی ان کو کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں۔

کیا اس میں بگ تھری کا کردار تو نہیں جوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر تین ممالک کی اجارہ داری کا نام ہے، جو سعید اجمل کی بہترین باؤلنگ سے خوفزدہ ہیں اوران کو کرکٹ کے میدانوں سے دور رکھنے کے لئے یہ سازش کر رہے ہیں۔اس کی وجہ پاکستان کی آسٹریلیا سے اگلے ماہ ہونے والی سیریز تو نہیں۔ اس سلسلے میں خوش آئند بات یہ ہے کہ آئی سی سی کے اس فیصلے کو دنیا بھر کے کرکٹرز نے ناپسند کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے سعید اجمل جلد اس الزام سے بری ہوکر کرکٹ کے میدانوں میں پھر سے جلوہ گر ہو سکیں۔

مزید مضامین :