سنگاکارا…11 ہزار ٹیسٹ رنز بنانیوالے 9 ویں بلّے باز

Sangakara 11 Hazar Test Runs Banane Wale 9th Balle Baz

وہ 2009 سے 2011ء تک سری لنکا کے کپتان بھی رہے ہیں انہیں آئی سی سی پلیئر آف دی ائر اور وزڈن پلیئر آف دی ائر کا اعزاز بھی حاصل ہے

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری منگل 3 فروری 2015

Sangakara 11 Hazar Test Runs Banane Wale 9th Balle Baz
عرفان بٹ سری لنکن وکٹ کیپر بلّے باز کمار سنگاکارا کیلئے دورہٴ بنگلہ دیش کیرئیر کا اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔ اس سیریز میں انہوں نے کئی سنگِ میل عبور کئے۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سٹائلش بلّے باز سنگاراکارا نے دوسرے ٹیسٹ میں کیرئیر کی پہلی ٹرپل سنچری 319 رنز سکور کی۔ ان سے قبل جے وردھنے اور جے سوریا ٹرپل سنچریاں سکور کرنیوالے سری لنکن بلّے باز ہیں۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے سری لنکن بلّے باز بن گئے ہیں۔ سنگاکارا نے اسی ٹیسٹ میں کیرئیر کے 11 ہزار رنز بھی سکور کئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ کیرئیر کے 122 ویں ٹیسٹ میں انجام دیا ہے۔ ان سے قبل جے وردھنے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ وہ 11 ہزار رنز بنانیوالے 9 ویں اوردوسرے سری لنکن بلّے باز ہیں۔ سنگاکارا 2009ء سے2011ء تک سری لنکن کے کپتان بھی رہے مگر 2011ء کے عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کپتانی سے مستعفی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ان کا شمار سری لنکن کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ 36 سالہ سنگاکارا تینوں طرز کی کرکٹ کے ماہر بلّے باز اور وکٹ کیپر ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ چھوڑ دی ہے مگر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اب بھی یہ ذمّہ داری نبھاتے ہیں۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار بنانیوالے بلّے باز قرار دیا جاتا ہے۔ یہ کارنامہ 34 سنچریوں اور 45 نصف سنچریوں کی مدد سے 122 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا۔

ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی ان کی کارکردگی کا گراف انتہائی بلند ہے۔ 362 ایک روزہ میچز میں 12,116 رنز 16 سنچریوں اور 83 نصف سنچریوں کی مدد سے سکور کر چکے ہیں۔ ون ڈے میں وہ سری لنکا کو کئی میچز میں تنہا جتوا چکے ہیں۔ ان کا شمار ون ڈے کے میچ وننگ پلیئر میں ہوتا ہے۔ سنگاکارا ایک اعلٰی پائے کے وکٹ کیپر بھی ہیں۔ ٹیسٹ میچز میں 190 جبکہ ون ڈے میں 382 کھلاڑیوں کو وکٹ کے پیچھے شکار بنا چکے ہیں۔

انہیں ایک مستند وکٹ کیپر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کے ماہر بلّے باز بھی مانے جاتے ہیں۔ اس طرز کی کرکٹ میں ایک ہزار سے زائد ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ جے وردھنے اور سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ کی چھ سو سے زائد رنزوں کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں۔ دونوں کی شراکت میں درجن سے زائد سو رنز کی پارٹنر شپ بن چکی ہیں۔ دونوں کے درمیان ٹیسٹ میچز میں سنچریوں کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔

اس وقت سنگاکارا34 ٹیسٹ سنچریوں کے ساتھ آگے ہیں۔ سنگاکارا ڈبل سنچریوں کی دوڑ میں بھی جے وردھنے سے آگے نکل گئے ہیں۔ ان کی ڈبل سنچریوں کی تعداد 9 ہے۔ اس دوڑ میں لیجنڈ بلّے باز ڈان بریڈمین 12 ڈبل سنچریوں کے ساتھ ان سے آگے ہیں جبکہ ماسٹر بلّے باز برائن لارا ان کے ہم پلہ ہیں۔ انہیں ٹیسٹ میچز میں مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر فائز کیا جاتا ہے۔

آئی سی سی کی عالمی ٹیسٹ درجہ بندی میں سنگاکارا دوسری پوزیشن پر فائز ہیں۔ وہ دنیائے کرکٹ کے پہلے بلّے باز ہیں جنہیں چار ٹیسٹ میچز میں مسلسل 150 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وکٹ کیپر کی حیثیت سے وہ ون ڈے میں 382 شکار کے ساتھ آل ٹائم وکٹ کیپرز میں تیسری پوزیشن پر فائز ہیں۔ 2011ء میں انہیں آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

2012ء میں وزڈن نے انہیں سال کے پانچ بہترین بلّے بازوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔ سنکاگارا کو موجودہ دور کا تسلسل کے ساتھ رنز سکور کرنیوالا بلّے باز مانا جاتا ہے۔ وہ تمام ٹیسٹ ٹیموں کیخلاف سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔ وہ عالمی الیون کی جانب سے ہر سال تشکیل دی جانیوالی ٹیم میں مسلسل شامل ہو رہے ہیں۔وہ انڈیا اور کریبیئن پریمیئر لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں۔ وہ 2011ء ایم سی سی سپرٹ آف کرکٹ کاؤڈرے لیکچر دینے والے دنیا کے کم عمر ترین کرکٹر ہیں۔

مزید مضامین :