ریسلرسیتھ رولنز "دِی آرکیٹیکٹ"

Seth Rollins

سیتھ رولنز 2019ء میں رائل رمبل کے فاتح رہے ، ریسل مینیا31میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ ، مختلف ایونٹس میں دوسرے تمام بڑے ٹائٹلز اور اعزازت اپنے نام کر چکے

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 24 فروری 2021

Seth Rollins
کولبی ڈینیل لوپیز رِنگ نام سیتھ رولنز 28ِ مئی 1986 کو امریکہ کی ریاست آئیووا کے شہر بفلو میں پیدا ہوئے ۔ اُنکی عُرفیت "دِی آرکیٹیکٹ "ہے۔اُن کے حیاتیاتی والد کا تعلق آرمینیا سے ہے لہذ ا وہ اپنے آپکوآرمینیائی ، جرمن اور آئرش نسل کا کہتے ہیں ۔ لیکن وہ اپنے نام کے آخر میں "لوپیز"کی کُنیت اپنے سوتیلے والد کی وجہ سے لگاتے ہیں جو میکسیکن امریکن ہیں۔

ستھ رولنز کی والدہ کا نام "ہولی فرینکلن"ہے ۔ اُنھوں نے 2004ء میں ڈیوین پورٹ ویسٹ ہائی سکول سے تعلیم مکمل کی ۔ اس دوران اپنے دوستوں کے ساتھ موقع ملنے پر کسی فوم والے گدے وغیرہ پر پنجہ آزمائی کرنے سے زیادہ ریسلنگ میں کوئی خاص دِلچسپی نہیں تھی۔ فُٹ بال میں بھی ایک دو کک سے آگے نہ بڑھ سکے۔آغاز میں وہ ایک شرمیلے نوجوان تھے جنہیں شوق تھا تو ڈانس ،ہیوی میٹل میوزک ، پنکھ لائف سٹائل اور خصوصاً تعلیمی دور میں اچھے گریڈ حاصل کر نے کا ۔

(جاری ہے)

کچھ مدت بعد باڈی بلڈنگ بھی کرنا شروع کر دی پھر تعلیم کے ایک سال بعد سیتھ رولنز نے عملی زندگی میں قدم رکھنے کیلئے پیشہ وارانہ ریسلنگ کا انتخاب کر لیا۔ ایک خوب رو ،قد آور اور چُست جسم کے مالک نوجوان سیتھ رولنز کیلئے امریکن ریسلنگ کے معیار پر اُترنا ایک چیلنج سے کم نہیں تھا۔لہذا ریسلنگ کی تربیت اور مقابلوں کیلئے پہلے اسکاٹ کاوٴنٹی ریسلنگ (ایس سی ڈبلیو) میں شامل ہوئے اور جلد ہی مہارت حاصل کر کے رِنگ نام "گکس" سے ایس سی ڈبلیو ہیوی ویٹ چیمپین شپ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

ستیھ رولنز کی ہمت بڑھ چکی تھی لہذا اگلے دوسالوں میں مختلف نامور ریسلنگ پرمووشن کی اولین تربیت گاہوں سے مزید داؤ بیچ سیکھتے اور زورآزمائی کرتے ہوئے ریسلنگ کے ایک اور اہم ادارے "رِنگ آف آنر"میں پہنچ گئے جہاں رِنگ نام " ٹائلر بلیک" سے رِنگ میں اُترتے رہے اور وہاں کی ورلڈ چیمپئین شپ،ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ اورسروئیوا ل آف دِی فٹسٹ ٹورنامنٹ 2009ء میں کامیابیاں حاصل کیں۔

قد 6فُٹ 1اِنچ اور 98کلوگرام وزن اور لمبے بالوں کیساتھ کولبی لوپیز اپنے ہدف کے مطابق اگست2010ء کو ڈ بلیو ڈبلیو ای سے معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور وہاں کے تربیتی ادارے میں 30ِستمبر کو رِنگ نام جو مستقبل کی پہچان بن گیا "سیتھ رولنز" رکھا۔آغاز میں اُنکو رِنگ میں زیادہ تر شکست کا سامنا کر نا پڑا لیکن پھر کامیابیوں کا سلسلہ اُنھیں 18ِنومبر2012ء کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے ایونٹ سروائیور سیریز میں لے آیا جہاں ٹرائیکاٹیگ ٹیم "دِی شیلڈ" کے رُکن بنے۔

ا ُنکے باقی 2ساتھی رومن رینز اور ڈین ایمبروز تھے اور نعرہ تھا اور ریسلنگ کے دوران غلط فیصلوں کا جواب دینا تھا۔ سٹوری لائن کے مطابق 2014ء میں سیتھ رولنز نے اپنی مخالف ٹیگ ٹیم کے ایک رُکن ٹریپل ایچ سے مِل کر اپنی ہی ٹیگ ٹیم پر حملہ کر دیا جسکی وجہ "دِشیلڈ"ٹوٹ گئی۔ لیکن پھرمختلف سالوں میں یہ ٹیگ ٹیم رِنگ میں زبردست مقابلے کر کے شائقین کو جوش دلواتی رہی۔

سیتھ رولنز ریسلنگ کی دُنیا کے ہی نہیں محبت کرنے کے بھی کھلاڑی نکلے۔محبت کی لیگیلا سکلٹز ر سے جو کچھ عرصہ بعد چھوڑ گئی ۔جسکے بعد اُنکو ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلر ریبکا کوئن جو بیکی لنچ کے رِنگ نام سے مشہور ہیں سے پیار ہو گیا اور23اگست 2019ء کواُنھوں نے منگنی کرلی۔کویڈ 19کورونا کی وجہ سے اپریل2020ء میں اُنکی شادی ملتوی ہو گئی۔ سیتھ رولنز نے "دِی شیلڈ سے الگ ہو کر 2014ء میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

جن میں منی اِن دِی بنک بھی شامل ہے۔ 2015ء میں سپر اسٹار آف دِی ائیر ہوئے۔اسی سال ستمبر میں مشہور ریسلر"اسٹنگ" نے سیتھ رولنز سے مقابلے کے بعد کہا کہ اُنکے نزدیک سیتھ رولنز ایک بہترین ریسلر ہیں۔ اسی مقابلے کے دوران سٹینگ کو اُس وقت گردن پر شدید نوعیت چوٹ لگ گئی جب 29 سالہ سِتھ رولنز نے56سالہ سٹینگ کو اُٹھا کر اس زور سے رِنگ کی رسیوں کے درمیان میں مارا کہ وہ مقابلہ جاری رکھنے کے قابل نہ رہے۔

بلکہ اس چوٹ کی وجہ سے وہ ریسلنگ سے ریٹائر ہی ہو گئے۔ اسطرح ایک مقابلے میں سیتھ رولنز نے جان سینا کی ناک کی ہڈی بھی توڑ دی تھی۔ سیتھ رولنز نے اپنے خطرنک داؤ "کرب اسٹومپ" سے بہت سے ریسلرز کو تکلیف دہ انداز میں زخمی کیا لہذا کچھ مدت کیلئے اُنکو اس داؤ کے استعمال سے روک دیا گیا۔ سیتھ رولنز 2019ء میں رائل رمبل کے فاتح رہے ۔اسکے علاوہ ریسل مینیا31میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیپمئین شپ اور مختلف ایونٹس میں دوسرے تمام بڑے ٹائٹلز اور اعزازت اپنے نام کر چکے ہیں۔لہذا وہ مختصر عرصہ میں صف ِاول کے ریسلرز کی فہرست میں شامل ہو نیکی وجہ سے بھاری معاوضہ لیتے ہیں۔اسکے علاوہ اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔جن میں " شارک نیڈو دِی فورتھ اوکینس"اہم فلم ہے۔

مزید مضامین :