رائل رمبل 2019ءکا چیمپئن” سیتھ رولنز“

Seth Rollins Wins Men's Royal Rumble

7بڑوں میں شامل تھے کرٹ اینگل، جندر محل، ستھ رولنز ،ڈین ایم بروز،برین کوربن ، براﺅن سٹرومین اور رینڈی اورٹن

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعرات جنوری

Seth Rollins Wins Men's Royal Rumble
رائل رمبل 2019ءکو دیکھا جائے تواچھے ریسلرز اپنی بیلٹوں کے دفاع میں انفرادی یا ٹیگ مقابلے لڑے اور رائل رمبل کے اصل معرکے میں چند نامور ریسلرز کے کوئی بڑا نام مقابلے کیلئے نہیں آیا۔ جنوری 27ِ ، 2019ء کو شہر فونکس ریاست اَریزوناامریکہ کے مقام چیس فیلڈ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے روایتی ایونٹ رائل رمبل کے ریسلنگ مقابلے ہوئے۔ایک سال پہلے 28 ِجنوری2018ءکو پنسلواینا کے شہر فلاڈیلفیا امریکہ کے ویلز فریگو سینٹر میں ڈبلیو ڈبلیو ای" رائل رمبل" ایونٹ کے تحت ریسلنگ کے مقابلے 18ہزار شائقین نے دیکھے اور اس دفعہ 48ہزار کی تعداد سامنے آئی۔

یعنی ایونٹ کی شہرت کو مزید چار چاند لگ گئے۔ اس دفعہ کی تھیم تھی" وِی گوٹ دی پاور " زیڈے کی اور گاناتھا " وُلف " ۔ رائل رمبل میں30ریسلرز کے مقابلوں سے پہلے ماضی کی طرح اس دفعہ بھی بیلٹ کیلئے اہم ریسلنگ کے مقابلے ہو ئے۔

(جاری ہے)

جن میں سے چند کی تفصیل کچھ اسطرح ہے: ٭ ڈبلیو ڈبلیو ای سمیک ڈاﺅن چیمپیئن شپ دِی میز شین موہن نے دِی بار کو ہرا کر جیتی۔

٭ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپ میں شکست ہوئی اے جے اسٹائل کو ڈینل برائن سے۔ ٭ وویمن رائل رمبل کا تاج سجا بیکی لائنچ کے سر پر۔ ٭ کک آف مقابلہ کرویز ویٹ میں بڈی مرفی نے کلسٹو،اکیرا ٹوزاواہ اور ہائیڈ آئٹمی کو ہرا کر جیتا۔ ٭ کک آف یونائٹیڈ اسٹیٹس چیمپئین شپ ناکا مورو نے روسیف کو شکست دے کر جیتی۔ ٭ یونیورسل چیمپیئن شپ مایہ ناز ریسلر بروک لیسنر نے فن بیلر کو شکست دے کر جیت لی۔

لیکن ایونٹ کے جس اہم مقابلے کا شائقین اور ریسلنگ کے مداحوں کو انتظار تھا وہ تھا: رائل رمبل مقابلہ 30 ریسلرز کے درمیان رائل رمبل2019 ء : رائل رمبل یعنی 30 سُپرریسلرز کا رِنگ میں چیمئین شپ کیلئے مقابلہ۔ 90سکنڈ کے اصول کی مطابق ایک نئے ریسلر نے اندر آنا تھا۔ چاہے پہلوں میں ابھی کوئی فیصلہ نہ ہوا ہو۔ ریفری رِنگ سے باہر نیچے کھڑا ہو تا ہے۔

کیونکہ یہ صرف ایک اصول پر لڑا جاتا ہے اور وہ ہے " ریسلر کو شکست دینے کیلئے رسیوں کے اُوپر سے رِنگ سے باہر پھینکنا©" ۔ اس دفعہ جن 30ریسلرز نے حصہ لیا اُن میں 7 بڑے ناموں کے علاوہ ڈبلیو ڈبلیوای کے زیادہ تر وہ ریسلرز تھے جو ریسلنگ کے میدان کے پہلون تو ہیں لیکن عام مقام رکھتے ہیں۔ 7بڑوں میں شامل تھے کرٹ اینگل، جندر محل، ستھ رولنز ،ڈین ایم بروز،برین کوربن ، براﺅن اسٹرومین اور رینڈی اورٹن۔

مقابلے کا آغاز اُس وقت بڑا دلچسپ لگا جب پہلا ریسلر ایلس رِنگ میں کُرسی پر بیٹھا ہوا اپنے روایتی انداز میں گیٹر بجاتے ہوئے دکھایا گیا۔ پھر جیف جیرٹ سفید کٹ بمعہ ٹوپی پہنے رِنگ میں آیا۔ جسکو 78اسکینڈ بعد ہی ایلس نے رِنگ سے باہر پھینک دیا۔یہ ایلس کا واحد شکار تھا کیونکہ 10ویں نمبر پر آنے والے ستھ رولنز نے مقابلے کے 15ویں منٹ میںایلس کو اُٹھا کر رِنگ سے باہر پھنک دیا تھا۔

سیتھ رولنز سے پہلے تیسرے سے نویں تک بالترتیب ناکو مورہ،کرٹ اینگل،بِگ ای،جونی گارگنو،جندل محل سموا جو اور کرٹ ہاکنزرِنگ میں آ کرزور آزمائی کر رہے تھے اور اُن میں سے کچھ رِنگ سے باہر پھینکے بھی جا چکے تھے اور سیتھ رولنز کے آتے ہی رِنگ میں نئی جان پڑ گئی تھی۔90اسکینڈ گزرتے جاتے تھے اور ہال کی خوبصورت روشنیوں اور شائقین کے شور میں ہر ریسلر اپنے وقت پر اپنے انداز میں اُچھلتا کودتا رِنگ کی طرف آتا اور پھر اُس میںداخل ہو کر اپنے تازہ دم ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے پہلے سے موجود ریسلر کو مارتے ہوئے رسیوں کے اُوپر سے باہر پھینکنے کی کوشش میں لگ جاتا۔

لیکن بعض نئے ابھی سنبھل بھی نہ پاتے کہ پہلے سے موجو د کوئی ریسلر اُسکو اندر آتے ہی باہر پھینک دیتا۔ وہ حیران رہ جاتا اور شائقین نعرے لگاتے۔ 11ویںنمبر پر اونیل، 12ویں پر کوفی کنگسٹن اور پھر اسطرح مصطفی علی ، ڈین ایمبروز، نوے جوز، ڈریو، راویئزوُڈز، پیٹ ڈیونے، اینڈر یڈ، اپولو کریوز، بلیک، بنجمن، بیرن کوربن، جیف ہارڈی، میسٹریو، بوبی لیش، براﺅن اَسٹرومین، ڈولف زیگلر،رینڈی اورٹن اور30ویں نمبر پر آخری خاتون نیا جیکس رِنگ میں داخل ہو ئی اور 13نمبر پر آنے والے مصطفی علی جو 23منٹ سے رِنگ میں تھا اُٹھا کر باہر پھینک دیا۔

لیکن رے مسٹریو نے خاتون نیا جیکس کو رِنگ میں 3منٹ رہنے کے بعد ہی باہر پھینک دیا۔شائقین کیلئے وہ لمحات بڑے دلچسپ تھے اور مقابلے میں ایک جان سی نظر آرہی تھی۔ وقت گزرتا رہا اور دین ایمبروز، بیرن کوربن،ڈولف زیگلر اور رینڈی اورٹن سمیت سب ریسلر رِنگ سے باہر تھے اور آخر میں رہ گئے تھے10ویں نمبر پر آنے والے ستھ رولنزجنہیں رِنگ میں 40منٹ سے زیادہ ہو چکے تھے اور صرف2 ریسلرز کو باہر نکالا تھا اور دوسرے 27 ویں نمبر پر رِنگ میں آنے والے براﺅن اسٹرومین جنکو14منٹ گز ر چکے تھے اوراپنے زور ِبازو سے سب سے زیادہ 5ریسلر ز کو رسیوں کے اُوپر سے باہر پھینک چکے تھے۔

شائقین کی داد براﺅن اسٹرومین کیلئے تھی لیکن ستھ رولنز چند روز پہلے سے ہی رائل رمبل چیمپئین شپ کیلئے پسندیدہ تھے۔لہذا آخر میں مقابلہ بھی جوڑ کا ہو گیااور دونوں نے ایک دوسرے کو رسیوں کے قریب لا کر اُوپر سے اُٹھا کر باہر پھینکنے کی کو شش کرنے لگے۔کافی زور آزمائی بھی دیکھنے کو ملی اور پھر جب براﺅن اسٹرومین کچھ نڈھال رسیوں پر ہی جھکے ہو ئے تھے اور دوسری طرف کچھ دُور ستھ رولنز کی بھی کچھ ایسی ہی حالت تھی کہ اس دوران ستھ رولنز نے اپنے آپ کو کچھ سنبھالتے ہوئے براﺅن اسٹرومین کو ایسی کک ماری کہ وہ رِ نگ کی رسیوں کے اُوپر سے باہر جا گرے اور رائل رمبل2019ءکے چیمپئین تھے ستھ رولنز۔

مزید مضامین :

Your Thoughts and Comments