شاباش آئرلینڈ، مسلسل تیسرے ورلڈکپ میں تیسرا بڑا اپ سیٹ

Shahbash Ireland - Musalsal Teesre Worldcup Main Teesra Baara Upset

دلیرانہ بیٹنگ، خوبصورت شاٹس اورچہروں پر اعتماد کی چمک، پاکستانی ٹیم آئرش ٹیم سے ہی کچھ سیکھے۔۔۔۔۔۔۔۔ حوصلے اور دلیری کو کوئی نہیں ہرا سکتا، پاکستانی ٹیم میں صرف آئرش ٹیم والی دلیری ہی آجائے تو ورلڈکپ ہمارا ہوگا

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری منگل 17 فروری 2015

Shahbash Ireland - Musalsal Teesre Worldcup Main Teesra Baara Upset

کرکٹ ورلڈکپ 2015ء میں ایک بار پھرآئرلینڈ نے ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کرکے ماضی کی تاریخ دہرا دی۔ آئرلینڈ کاشمار کمزور ٹیموں میں ہوتا ہے لیکن جب آئرش ٹیم میں میدان میں اترتی ہے اس کے سامنے مضبوط ٹیمیں کمزور پڑجاتی ہیں۔ ائرش ٹیم کی یہ خوبی ہے کہ وہ میدان میں اترتے ہی حریف ٹیم کے اعصاب پر سوار ہوجاتی ہے، آئرش ٹیم کے باؤلرز اگر زیادہ خطرناک نہیں تو انے بلے باز یہ کسر پوری کردیتے ہیں۔ نامور باؤلرز کے سامنے آئرش بلے باز جس دلیری کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں وہ دلیری کسی اورٹیم میں نظر نہیں آتی، بے خوف انداز میں حریف باؤلرز کی پٹائی دیکھنے کی خواہشمند شائقین آئرش ٹیم کے میچز دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔ خوبصورت ٹائمنگ ، دلچسپ سٹروکس اور لمبی ہٹ صرف آئرش ٹیم کی بیٹنگ میں ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

آئرش ٹیم نے گزشتہ ورلڈکپ میں انگلینڈ کو تاریخی شکست دی تھی اور اس ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز ان کا پہلا شکار بنی ہے۔2007ء کے ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو اپ سیٹ شکست دیکر نہ صرف تاریخ رقم کی تھی بلکہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ سے ہی گھرواپسی کی راہ لینے پر مجبور کردیا تھا۔آئرلینڈ پاکستان کے پول میں ہے اور گزشتہ روز آئرش بیٹسمینوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ دیکھ کر پاکستان سمیت تمام ٹیمیں خوف کاشکار ہوگئی ہیں کیونکہ آئرش ٹیم کا دھماکے دار انداز یقینی طو رپر خطرناک ہے۔ پاکستان اور آئرلینڈ پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں آمنے سامنے ہونگی مگر اس سے پہلے آئرلینڈ اپنے پانچ راؤنڈ میچز کھیل چکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی آئرلینڈ کیخلاف شکست اس لیے بھی حیران کن ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کومیچ جیتنے کیلئے تین سے زائد رنز کا ہدف دیا جوآئرلینڈ نے چار اوورز پہلے ہی پورا کردیا، یہ کامیابی اس لیے بھی بڑا اپ سیٹ ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز دومرتبہ ورلڈکپ جیت چکی ہے اور آج بھی ویسٹ انڈین ٹیم میں کرس گیل جیسے بڑے بلے باز موجود ہیں جبکہ جیسن ہولڈر اور جیرم ٹیلر جیسے تجربہ کار باؤلر بھی کالی آندھی کے پاس ہیں لیکن ان سب کی موجودگی میں آئرش ٹیم نے اپ سیٹ کرکے تہلکہ مچا دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور ڈیوائن سمتھ 30کے مجموعی سکور پر18 رنز بنا کر کیون اوبرائن کا شکار بن گئے، گرس گیل بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 65 گیندوں پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مارلن سیموئلز21  دنیش رامدین صرف ایک رنز کا اضافہ کر سکے۔ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی 87 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے ،ڈیرن سیمی 89 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے لینڈی سمنرز نے 102 رنز بنا کر کیچ آوٴٹ ہوئے  آندرے رسل 27 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 304 رنز سکور گئے۔ آئر لینڈ کی جانب سے جارج ڈاک ریل نے 3  کیون اوبرائن، میکس سورنسن اور جان مونے کے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔آئرلینڈ نے 305 رنز کا ہدف 46ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، آئرلینڈ جیسی ٹیم کے سامنے ویسٹ انڈیز کے بولرز بالکل بے بس نظر آئے اور اوپنرز نے ہدف کے تعاقب میں بہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد ولیم پورٹر فیلڈ 23 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے، پال سٹرلنگ 92 رنز  ایڈ جوئس 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ نیل اوبرائن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 79 رنز ناٹ آوٴٹ بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 3  کرس گیل اور مارلن سیمیولز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔بہترین کارکردگی پر پال سٹرلنگ کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

مزید مضامین :