آئرش ریسلرشیامس

Sheamus

دسمبر2009ء کو ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اپنے نام کی، 3دفعہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ ،2 دفعہ یونائیٹڈ سٹیٹس،ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ اپنے ساتھی ریسلر سیسرو کیساتھ 5مرتبہ جیتی

Arif Jameel عارف‌جمیل ہفتہ 29 مئی 2021

Sheamus
اسٹیفن فیرلی رِنگ نام "شیامس" 28 ِجنوری 1978 کو آئر لینڈ کی دارلخلافہ ڈبلن کے مضافاتی علاقے کیبرا میں پیدا ہوئے۔ اُنکا بچپن و جوانی ڈبلن کی مشہور جگہ نارتھ گریٹ جارج اسٹریٹ میں گزری۔ وہ روانی سے آئرش بولتے ہیں۔ اُنکی تعلیم آئرش میڈیم پرائمری اور گیلسکوئل کولیسٹی مھووایر سیکنڈری اسکول میں ہوئی۔ اسکول میں تعلیم کے دوران 13 سال کی عمر تک وہاں لڑکوں کے گروپ میں مذہبی " پیلیسٹرینا " گایاکرتے تھے۔

ساتھ میں آئرش پروگرامز" دی دیر لیٹ لیٹ شو" اور "لائیو 3 " میں بھی دیکھے گئے۔ اُنھوں نے ایرن اِیزل ٹیم کے لئے آئرش گیلک فٹ بال بھی کھیلا اور ایک بار "اسپورٹس اسٹار آف دِی ائیر " بھی قرار پائے۔ آئر لینڈ کے نیشنل کالج کے لئے رگبی کھیلی اور ساتھ میں وہاں سے نصابی تعلیم کا نیشنل ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔

(جاری ہے)

عملی زندگی میں آئی ٹی کے ٹیکنیشن رہے اور نائٹ کلب میں سیکیورٹی کے طور پر بھی کام کیا ۔

جس کی وجہ سے وہ آئرش گلوکار بون ،موسیقار لہری مُلرجونیئر آف U2 اور انگلینڈ کی اداکارہ ڈینس وین اوٹین کے باڈی گارڈ رہے ۔شیامس کے والد کا نام مارٹن فیرلی ہے اور اُنکی ایک بہن ایڈل فیرلی ہے ۔شیامس نے ابھی تک شادی نہیں کی اور نہ ہی اُنکی کو ئی خاص پیار و محبت کی داستان ہے۔فلموں میں اداکاری ضرور کی ہے۔ شیامس کو ریسلنگ سے بہت لگاؤ تھا اور وہ فرصت کے اوقات میں بڑٹش و امریکن ریسلنگ دیکھنے کو ترجیح دیتے تھے ۔

اُنکے مطابق تعلیمی ڈپلومہ اُنکے ریسلنگ کے جذبے کے آگے کوئی فوقیت نہیں رکھتا تھا ۔لہذا اسی دوران اُنکی ملاقات مشہور ریسلر بریٹ ہارٹ سے ہوئی جو 2002ء میں ڈبلن آئے ہوئے تھے۔اُنکو شیامس کا قد اور جسمانی چُستی کسی ریسلر سے کم نہ لگی اور اُنھوں نے شیامس کو ریسلنگ کی تربیت حاصل کر نے کی تاکید کی۔شیامس کا حوصلہ بڑھا اور اپریل2002ء میں مونسٹر فیکٹری ریسلنگ اسکول میں داخلہ لے لیا ۔

6ہفتے بعد " شیامس اوشونسی" کے رِنگ نام سے ڈبیو کیا ۔ اُنکا رِنگ میں جارحانہ اندازدیکھ کر اُنکا لقب" آئرش کرس" پڑگیا اور ایک مقابلے میں ہوائی انداز میں مخالف کو ضرب لگاتے ہوئے خود بھی گردن کی انجیری کا شکار ہو کر2سال کیلئے گھر بیٹھ گئے۔یہ وہ دور تھا جب اُنکے علمی ذوق نے اُنھیں کُتب کے مطالعہ کی طرف مائل کیا اور وہاں سے اُنکو کلٹیک جیسے پرانے دور کے ریسلرز کا انداز اپنانے کا شوق پیدا ہو گیا۔

لڑکپن کے آئرش انداز زندگی کو ترک کر کے باقاعدہ "آئرش جنگجو"کی صورت میں رِنگ میں آنے کا انداز اپنایااور شائقین سے کہلوایا۔ مئی 2004ء میں ڈبلن میں نئے ادارے "آئرش ویپ ریسلنگ"میں شامل ہو کر مزید تربیت اور مقابلے کیئے۔آغاز میں ناکامی بھی ہو ئی لیکن پھر کامیابیوں کا سلسلہ چل نکلا۔آئی ڈبلیو ڈبلیو انٹرنیشنل ہیوی ویٹ چیپمئین شپ2دفعہ جیتی اور یورپین انڈیپنڈنٹ ر یسلنگ کے اہم ریسلر بن گئے۔

نومبر2006ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے رَا برانڈ کے مانچسٹر انگلینڈمیں منعقد شو میں وہ اور اُنکے انگلینڈ کے ساتھی ریسلر سٹو سینڈرز نے شرکت کی اور چند ما ہ بعد فیرلی کو ادارے کے فلوریڈا ،امریکہ کے ایف سی ڈبلیو میں ریسلنگ کی تربیت اور مقابلوں کا موقع فراہم کر دیا گیا۔مختلف ریسلرز گولڈسٹ،رے بیک اور ایرک ایسکوبا سے مد ِمقابل رہے اور جلد ہی 6فُٹ3اِنچ قد اور113کلو گرام وزن کے مالک وہاں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئے اور اُنکا رِنگ نام مختصر کر کے صرف"شیامس"کر دیا گیا۔

دسمبر2009ء کو مشہور ریسلر جان سینا کو ہرا کر پہلی دفعہ ادارے کا بڑا ٹائٹل ڈبلیو ڈبلیو ای چیپمئین شپ اپنے نام کیا اور آئر لینڈ میں پیدا ہونے والے پہلے ریسلر بھی بنے جنہیں یہ اعزاز ملا ۔اسکے بعد 3دفعہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ ،2 دفعہ یونایٹیڈ اسٹیٹ،ٹیگ ٹیم چیپمئن شپ اپنے ساتھی ریسلر سیسرو کے ساتھ 5مرتبہ جیتی۔ کامیابیوں کے اس سلسلے میں2010ء میں کنگ آف دِی رِنگ میں جیت کے بعد کنگ شیامس بنے اور اسی رُعب و دبدبے میں رائل رمبل2012 اورمنی اِن دِی بنک2015ء کے بھی کامیاب ریسلر ہوئے۔

رائل رمبل میں وہ 22ویں نمبر میں رِنگ میں آئے اور29ویں نمبر پر داخل ہونے والے ریسلر کرس جیریکو کو اُٹھا کر رِنگ سے باہر پھینکنے پر کامیابی ملی۔ 4مرتبہ سلیمی ایوارڈ بھی ملا اورابھی بھی ادارے کے اہم ایونٹس میں زورآزمائی کر رہے ہیں۔ دِی لیگ آف نیشنز کی ٹیگ ٹیم اُنھوں نے خود ترتیب دی جس میں اپنے ساتھی ریسلرز روسیف، سٹو سینڈرز اور البرٹو ڈیل ریو کو شامل کیا۔لیکن6ماہ بعد ہی آپس میں سب الگ ہو گئے اور ٹیگ ٹائم ٹوٹ گئی۔ جسکی ایک اہم وجہ چاروں کا مختلف ممالک سے تعلق اوراُنکا روایتی انداز تھا۔

مزید مضامین :