سال 2016ء،کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں پاکستان کی کارکردگی پر نظر

Sports

وہ سپورٹس سٹارز جو 2016 میں اس دنیا سے رخصت ہوئے

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری ہفتہ 31 دسمبر 2016

Sports

پاکستان سکواش ٹیم نے اگست میں پولینڈ میں کھیلئے گئے ایونٹ میں مصر کو 1-2 سے ہرا کر 8 برس بعد دوبارہ جونیئر سکواش میں عالمی چیمپئن بن گیا۔ سکواش پلیئرز اسرار احمد اور عباس شوکت نے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ نومبر میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔محمد وسیم نے سیول میں ہونے والی باؤٹ میں اپنے فلپائینی حریف جیمل میگرامو کو 12 راؤنڈ کے مقابلے میں شکست دی۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے سے اس سال قومی فٹ بال ٹیم کوئی بھی عالمی ایونٹ میں حصہ نہ لے سکیں۔ پی ایف ایف کے متنازعہ صدر کو فیفا کی طرف سے ملنے والی اجازت کے بعد بھی انہیں فٹ بال فیڈریشن کے ہیڈکوارٹرز سے دور رکھا گیا۔

(جاری ہے)

رواں برس پاکستانی ہاکی ٹیم پہلی دفعہ اولمپکس میں شرکت سے محروم رہی اور ریو ڈی جنیرو میں منعقد ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی محض وائلڈ کارڈ ہولڈرز تک ہی محدود رہی۔پاکستان ہاکی ٹیم نے فروری کے مہینے میں میزبان بھارت کو گوہاٹی میں ہراکر سال کا آغاز جنوبی ایشیائی کھیلوں میں گولڈ مڈل کے ساتھ کیا لیکن اس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے ستارے پھر گردش میں آگئے ۔ اپریل میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور ملائشیا ٹیموں سے ہارنے کے بعد پانچویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے ارسلان قادر 6 گول کے ساتھ چیمپئن شپ کے ٹاپ سکورر رہے ۔ اکتوبر میں دفاعی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین چیمپئن ٹرافی کا ٹائٹل بھی روایتی حریف بھارت سے 2-3 سے ہار کر گنوایا۔ رواں مہینے یعنی دسمبر میں پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باعث پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جونیئر عالمی کپ میں شرکت سے محروم رہا۔11 اگست کو لٹل ماسٹر اور سابق کرکٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد اس دنیا سے کوچ کر گئے ۔ حنیف محمد کے علاوہ ٹیسٹ امپائر اور ٹیسٹ کرکٹر جاوید اختر، مشہور کرکٹ سکورر عبدالحمید اور ہاکی اولمپئن محمداخلاق بھی اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

مزید مضامین :