سری لنکا نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز برابر

Sri Lanka And New Zealand Test Series End In Draw

میزبان ٹیم نے پہلا مقابلہ جیتا اور مہمان ٹیم نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کی

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 4 ستمبر 2019

Sri Lanka And New Zealand Test Series End In Draw
آئی سی سی ورلڈ کرکٹ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے تحت ایشز کے علاوہ دواور سیریز بھی کھیلی جارہی تھیں۔ سری لنکا میں 2ٹیسٹ میچ کی سیریز سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز میں انڈیا مہمان 2ٹیسٹ میچ سیریز کا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈکے درمیان ٹیسٹ سیریز 26اگست 2019ءکودلچسپ مقابلے کے بعد برابر ہو گئی۔ سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ : پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کرکٹ بورڈ کے حالات ،سیاسی دخل اندازی اور ٹیم میں نئے چہرے ہونے کے باوجود اس سال کے شروع میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ میںتاریخی ٹیسٹ سیریز جیت جانا قابل تعریف تھا۔

جس کا تسلسل 14اگست تا18اگست2019ءکو پہلے ٹیسٹ میں بھی نظر آیا۔گالے میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا کر بیٹنگ کی اور249پر آل ٹیم آﺅٹ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

کپتان کین ولیمسن صفر پر آﺅٹ اور ٹیلر86رنز بنا کر نمایاں رہے۔سری لنکا کی طرف سے اُبھرتے ہوئے سپن باﺅلر آکیلا داننجایانے5وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی طرف سے ڈیک ویلا ،مینڈس اور میتھیو نے نصف سنچریاں بنائیں اور 267کے مجموعی اسکور پر آل ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے پٹیل نے5وکٹیں لیں۔دوسری اننگز میں نیوزی لینڈکی طرف سے والٹنگ نے77رنز بنائے اور285کے مجموعی اسکورپر ایک دفعہ پھر آل ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔سری لنکا کی طرف سے سپنئر ایمبولڈینیا نے4کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔ سری لنکا کے پاس پہلی اننگز میں18رنز کی برتری تھی لہذا وہ منفی کر کے میچ جیتنے کا ہدف تھا268 رنز جوکہ چوتھی اننگز میں وکٹ کی مناسبت سے کوئی اتنا آسان نہیں تھا ۔

لیکن چوتھا دن اختتام پر 133رنز بغیر کوئی وکٹ کھوئے سری لنکا کیلئے جیت کی اُمید پیدا کر گیا اور 5ویں روز وہی اُمید ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ثابت ہوئی۔ اوپنرز کی جاندار بلے بازی کی وجہ سے پہلی وکٹ161رنز پر گری۔ تھریما64رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔ پھر اوپنر کپتان دیمتھ کرونارتنے نے122رنز کے دلکش انفرادی اننگز کھیل کر سری لنکا کو ہدف کر قریب پہنچا دیاجومیتھیو اور ڈسلو نے 4کھلاڑی268رنز بنا کر حاصل کر لیا۔

مرد ِمیدان بنے دیمتھ کرونارتنے ۔ دوسرا ٹیسٹ اور بارش : 22 تا 26 اگست کولمبو میں شروع ہوا ۔بلکہ شروع کیا ہوا سارا میچ ہی بارش کی آنکھ مچولی کے دوران کھیلا گیا ۔ بارش نے تمام 5 دن اپنا حصہ ڈالا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور ہوم گراﺅنڈ پر صرف 244کے اسکور پر آل ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔دھنن جایا ڈی سلوا کی سنچری نے سری لنکا کو کسی حد تک مشکلات سے نکالا کیونکہ 130پر 6کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

اُنھوں نے109رنز بنائے۔اُنھیں کیرئیر میں 250وکٹیں مکمل کرنے والے باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے کلین بولڈ کیا۔ٹم ساﺅتھی نے4کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کیلئے یہ سیریز برابر کرنا تھی لیکن موسم کے تیور کے باعث کیویز کو مشکل لگ رہا تھا۔پھر بھی کپتان کی حکمت عملی نے بلے بازوں کا حوصلہ بڑھایا اور پہلے تو ٹام لیتھم نے کیرئیر کی10ویںسنچری بناتے ہو ئے 154رنزکی یاد گار اننگز کھیلی۔

ساتھ میں واٹلنگ نے بھی105رنز اورگرینڈ ہوم نے83رنز کے ساتھ نیوزی لینڈ کے مجموعی اسکور میں اضافہ کیا۔میچ کے آخری دن کھیل کے پہلے گھنٹے کے دوران نیوزی لینڈ کے کپتان نے431رنز 6کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی ۔ نیوزی لینڈ کے پاس 187رنز کی برتری تھی جسکا فائدہ بارش اور 5ویں دن وکٹ کی حالت سے اُٹھایا جا سکتا تھا اور نیوزی لینڈ کے باﺅلرز نے وہ کر دکھایا ۔

سری لنکا کے بلے باز اُنکی نپی تُلی باﺅلنگ کے آگے بے بس ہو تے چلے گئے اور122کے مجموعی اسکور پر لُوٹیا ڈبو بیٹھے۔ نتیجہ ایک اننگز اور65رنز کی شکست کی صورت میں نکلا۔صرف نروشن ڈیکویلا نے نصف سنچری بناتے ہو ئے بھرپور کوشش کی کہ سری لنکا کی سر زمین پر 25میچوں بعد کوئی ٹیسٹ میچ ڈرا ہو اور سری لنکا سیریز جیت جائے مگر نیوزی لینڈ سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

مین آف دی میچ ٹام لیتھم۔ اہم خبریں: ﴿ پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر ہیڈ لائن تھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے ایک اور میچ میں سری لنکا کے کرو نارتنے کی سنچری ،کیویز کو6وکٹوں سے شکست۔سری لنکا کو0۔ 1 سے برتری۔ ﴿ دوسرے ٹیسٹ میچ کی شہ سُرخی تھی: پانچوں دن بارش کے باوجود نیوزی لینڈ کولمبو ٹیسٹ میں فتحیاب۔سیریز برابر۔ ﴿ سری لنکا کی سر زمین پر نومبر2012ءمیں بھی سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیا ن 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی ۔ اس ہی طرح گالے والا ٹیسٹ سری لنکا اور کولمبو والا نیوزی لینڈ نے جیت کر سیریز 1۔1 سے برابر کردی۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :