ریسلر کوڈی روڈس(اسٹار ڈسٹ)

Star Dust

6 فُٹ 2 اِنچ قد، 100کلوگرام وزن کے مالک کوڈی رانلز نے2011ء میں ریسلر حزقیایل کو شکست دیکر پہلی دفعہ انٹرکونٹی نینٹل چیمپئن شپ جیتی اور دوسری دفعہ بِگ شو کو ہرا کر یہی ٹائٹل حاصل کیا

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 28 جولائی 2021

Star Dust
ریسلر کوڈی روڈس کی پیدائش ماریٹا ،جورجیا میں30ِجون 1985ء کو ہوئی ۔ وہ ویڈیو گیمز کے کادور تھا اور فروری 1986ء میں ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور جاپانی ویڈیو گیم "دِی لیجنڈ آف زیلڈا"کی سیریز کا آغاز ہوا۔لہذا کوڈی نے ہوش سنبھالتے ہی اس ویڈیو گیم کو کھیلنا شروع کر دیا اور گیم سے اُنکی پسندیدگی کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُنھوں نے جب ریسلنگ شروع کی تو اپنے جوتوں پر اُس گیم کا "ٹرائی فورس"کا تکونی لوگو بنوایا جو شائقین دیکھ کر حیران ہو تے ۔

پھر جب اُنکو اسٹار ڈسٹ کا رِنگ نام دیا گیا تو کہا گیا کہ یہ رِنگ نام اُنکے والد کا بھی اے ڈبلیو اے میں رہ چکا ہے لیکن چہرے اور لباس پر اسٹار کا ڈیزائن کسی اور طرف بھی اشارہ کر رہا تھا۔ گولڈ ڈسٹ کے والد ڈسٹی روڈس نے دوسری شادی مشیل روبیو سے کی جن کے آباؤاجداد کا تعلق کیوبا سے تھا ۔

(جاری ہے)

اُن سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا کوڈی گیریٹ رانلز روڈس پیدا ہوا۔

یہ شادی 37سال قائم رہی او ر پھر جون2015ء میں ڈسٹی روڈس کا انتقال ہو گیا۔کوڈی روڈس کو بچپن سے ہی اپنے والد اور بڑے سوتیلے بھائی گولڈسٹ کو دیکھ کر ریسلنگ کا شوق پیدا ہو گیا ۔ ریاست جورجیا کے شہر اٹلانٹا کے اسکول لاسٹیر ہائی اسکول میں تعلیم کے دوران ریسلنگ کو اپنا کیرئیر بنا تے ہوئے مقابلے شروع کر دیئے اور2003ء میں جورجیا ریاست کی جونیئر اور پھر سینئر ریسلنگ چیپمئین شپ جیتی۔

اسی عمر میں اپنے والد کے ساتھ ریفری کے فرائض بھی انجام دیئے۔ کوڈی رانلز رِنگ نام کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ابتدائی پرمووشن ادارے اوہائیو ویلی ریسلنگ میں مئی 2006ء میں ڈبیو کیا اور ریسلر پیٹ بک سے ہار گئے۔لیکن پھر اُس ادارے میں ٹیگ ٹیم اور سنگل چیمپئین شپ جیت کر قد م آگے بڑھاتے چلے گئے اور ٹیگ ٹیم کی حیثیت میں اور سنگل ریسلنگ مقابلوں میں کامیابیاں سمیٹتے رہے۔

اگلے 9سال اُنھوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں گزارے اور وہاں کے تقریباً ہر بڑے ریسلر سے مقابلے بھی کیئے اور ٹیگ ٹیم میں ساتھی بھی بنے۔ اُنکی ایک ٹیگ ٹیم اپنے سوتیلے بڑے بھائی گولڈسٹ کے ساتھ بھی بنی اور اُنھوں نے "دِی شیلڈ "کو شکست دی۔یہی وہ دور تھا جب اسٹوری لائن کو سامنے رکھتے ہوئے کوڈی کو "اسٹار ڈسٹ"کے نئے رِنگ نام سے متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا اور چہرے پر اسٹار بنا کر میک اَپ کیا گیا اور کالے رنگ کے لباس پر بھی تکونی ستارہ واضح رکھا گیا۔

پھر گولڈسٹ اور اسٹار ڈسٹ کی ٹیگ ٹیم بنا کر "دِی اوسس"سے مقابلہ کروایا گیا جس میں دونوں بھائیوں کو کامیابی ملی۔ قد 6فُٹ2اِنچ اور100کلوگرام وزن کے مالک کوڈی رانلز نے2011ء میں ریسلر حزقیایل کو شکست دے کر پہلی دفعہ انٹرکونٹی نینٹل چیمپئن شپ جیتی اور دوسری دفعہ بِگ شو کو ہرا کر یہی ٹائٹل حاصل کیا۔پھر اسٹارڈسٹ کے رِنگ نام سے سنگل مقابلوں میں بھی حصہ لیا لیکن کچھ خاص کامیابی حاصل نہ ہوئی جسکے بعد وہ 2016ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے الگ ہو کر پہلے انڈیپنڈنٹ سرکٹ میں چلے گئے اور پھر وہاں سے رِنگ آف آنر پرمووشن میں جہاں کی ورلڈ چیپمئن شپ جیتی۔

اسطرح مختلف پرمووشنز سے ہوتے ہوئے اُنھوں نے 2020ء تک تقریباً سب اداروں کی اہم چیپمئین شپز اپنے نام کیں۔ اُنھوں نے 2013ء میں ریسلنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی لڑکی برنڈی الیکسس رِیڈ سے شادی کی اور اُسکے بعد اُنکی بیوی بھی اپنے خاوند کے ساتھ ہرریسلنگ پرمووشن میں کو ئی نہ کوئی انتظامی نوعیت کی ذمہداری نبھاتے ہو ئے دیکھی گئیں۔

مزید مضامین :