ایشز سیریزکے پہلے دو ٹیسٹ سٹیو سمتھ کے نام

Steve Smith Breaking Records In The Ashes

ایشز میںمسلسل 7نصف سنچریاں بنانےوالے پہلے کھلاڑی بن کر نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعرات 22 اگست 2019

Steve Smith Breaking Records In The Ashes
کر کٹ عالمی کپ2019ءکے اختتام کے ساتھ ہی چند ٹیسٹ کرکٹ ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز چکا ہے۔کرکٹ کے شائقین حیران ہیں کہ کھلاڑیوں کو آرام کرنے کا موقع کب ملتا ہوگا اور کیا مسلسل کھیلنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فرق نہیں آتا ہوگا؟ ایشز سیریز کے دوران پہلے 2ٹیسٹ میچ اسکا واضح ثبوت ہیں جن میں کسی کی کوئی خاص کاکردگی سامنے نہیں آئی علاوہ آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیون سمتھ کے۔

جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں دو سنچریاں بنا کر ٹیسٹ میچ کا پانسہ آسٹریلیا کے حق میں کردیا۔ سمتھ دوسرے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کی بیٹنگ کے مشکل حالت میں ڈٹ کے وکٹ پر کھڑے تھے اور سنچری کے قریب تھے کہ ریٹائر ہرٹ ہو گئے لیکن نصف سنچری بنانے کی وجہ سے ایشز میںمسلسل 7نصف سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن کر نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تیسرے ٹیسٹ میں وہ زخمی ہو نے وجہ سے شامل نہیں ہو سکیں گے لیکن فی الوقت ایشز کا آغاز اُنکے نام۔ سٹیو سمتھ کی کرکٹ کے موجودہ سیزن میں واپسی شاندار ہوئی تو کاروباری لحظ سے بھی اُنکی قسمت نے چھکا لگوا دیا۔اُنھوں نے ایک لاکھ ڈالرزسے 12ملین ڈالز سے زائد کما لیئے۔معروف میٹرس کمپنی میں 2015ءمیں اُنھوں نے ایک لاکھ ڈالرز کے شیئرز لیئے اور اسکے خیر سگالی سفیر بھی بنے ۔

کمپنی کے مطابق سمتھ اس وقت 12ملین سے زائد کے مالک ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ایشزسیریز سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا آغاز : پہلا ٹیسٹ میچ : یکم اگست 2019ءسے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہی ایشز سیریز اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ اگست2019ءتا جون2021ءکا آغاز ہو گیا ہے۔ یکم اگست تا 5اگست ایج باسٹن بر منگھم انگلینڈ میں روٹ الیون اور ٹم پین الیون کے مابین کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ ہی کسی دِلچسپی سے کم نہ تھا۔

ٹا س آسٹریلیا کے کپتان ٹی ۔ڈی پین نے جیت کا بلے بازی کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کے باﺅلنگ اٹیک نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ آسٹریلیا کے کپتان کا فیصلہ غلط تھا۔کیونکہ آسٹریلیا کہ 8کھلاڑی صرف 122رنز پر پویلن لوٹ گئے تھے۔لیکن اُس مرحلے پر بال ٹمپرنگ اسکنڈل کے سبب ڈیڑھ سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آسٹر یلیا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اسٹیون سمتھ نے یادگار انداز میں واپسی کرتے ہوئے 144رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور دوسری اننگز میں پھر سنچری بناتے ہوئے142رنز کی اننگز کھیل ڈالی جسکی وجہ سے آسٹریلیاکی پوزیشن مضبوط ہو گئی ۔

انگلینڈ کے باﺅلر براڈ نے پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے مجموعی اسکور284رنز آل آﺅٹ کے جواب میں 374رنز بنا کر90رنز کی برتری حاصل کی ۔جس میں رورے برنر کی سنچری اہم تھی۔آسٹریلیا اس صورت ِحال میں دباﺅ میں تھا لہذا دوسری اننگز میں بھی ابتدائی3بلے باز 75رنز پر آﺅٹ ہو گئے۔ اب سنبھالا بلے باز اسٹیون سمتھ نے اورساتھ دیا ویڈ نے110رنز کی اننگز کھیل کر۔

دونوں بلے بازوں کی سنچریوں سے آسٹریلیا نے7کھلاڑی آﺅٹ پر487رنز بنا ڈالے ۔ انگلینڈ کو جیتنے کا ہدف ملا 398رنز جو چوتھی اننگز میں زیادہ تر ناممکن ہوتا ہے اورآخری روز آسٹریلیا کے باﺅلرز نے واقعی ناممکن کردیا اور انگلینڈ کی ٹیم 146کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ فاتح کہلایا آسٹریلیاجسکی طرف سے دوسری اننگز میں لائن نے6اور کمنز نے4وکٹیں حاصل کیں ۔

پہلے ٹیسٹ کے اہم لمحات ﴿ آسٹر یلیا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اسٹیون سمتھ نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں ﴿ اسٹیون سمتھ نے 119اننگز میں 25تیز ترین ٹیسٹ سنچریاں بنا کر ویرات کوہلی کا127اننگز کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا۔ ﴿ 25ٹیسٹ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز بریڈ مین کے پاس ہے 68اننگز کا۔ ﴿ سٹیو سمتھ نے اس ٹیسٹ میچ میں دو اعزاز اور حاصل کر لیئے ،آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی پہلی سنچری بنانے کا اور ساتھ ہی ایک ہی ٹیسٹ میں 2 سنچریاں بنانے کا۔

﴿ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں انگلینڈ کے کھلاڑی براڈ پہلے باﺅلر بن گئے جنہوں نے5وکٹیں لیں۔ دوسرا ٹیسٹ میچ: روٹ الیون اور ٹم پین الیون کے درمیان لارڈزکے تاریخی میدان میں 14ِاگست تا 18اگست2019ءکو کھیلا گیا۔ پہلا دِ ن بارش کی نذر ہو گیا اور ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ دوسرے دِن ٹاس ایک دفعہ پھر آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے جیتا لیکن اس دفعہ فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی بیٹنگ لائن پہلے ٹیسٹ کی طرح ایک دفعہ پھر فیل ہو گئی اور پوری ٹیم258کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔دلچسپ یہ رہا کہ ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بھی 5کھلاڑی آﺅٹ پر258کے مجموعی اسکور پر اننگز ڈیکلیئر کی۔ دونوں اننگز میں بیٹنگ میں فرق دوسری اننگز میں بین اسٹوکس کی ناقابل ِشکست سنچری تھی جسکی وجہ سے آخری دن کے چند گھنٹے ڈرامائی انداز اختیار گئے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں آسٹریلیا کے بلے باز تیسرے دن احتیاط سے بلے بازی کرتے ہوئے اسکور میں اضافہ کرنا شروع ہوئے اور116کے مجموعی اسکور پر4 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے۔ چند منٹوں بعد بارش نے میچ میں پھر رُکاوٹ ڈال دی ۔ آسٹریلیا نے بلے بازی کا دوبارہ چوتھے دن آغا ز کیا۔ایک دفعہ پھر پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز بنانے والے کامیاب بلے باز سٹیون سمتھ نے ذمہداری سنبھالی اور محسوس ہو رہا تھا کہ اس دفعہ بھی وہ سنچری بنانے میں کامیاب ہو جائیں کہ انگلینڈ کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ باﺅلر جوفر آرچر کا خوفنا ک باﺅنسر سمتھ کی گردن پر لگا اوروہ80کے انفرادی اسکور پر ریٹائرہرٹ ہو گئے۔

چند منٹوں بعد وہ دوبارہ بیٹنگ کرنے کی کوشش میں آئے لیکن 92کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور 250پر آسٹریلیا کی ٹیم آل آﺅٹ ہو گئی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے 258بمعہ پہلی اننگز کی برتری 8رنز۔مجموعی اسکور266کے جواب میں آسٹریلیا کو 267رنز کا ہدف ملا ۔آخری دن کے چند گھنٹے باقی تھے اور انگلینڈ کے باﺅلرز ایک دفعہ آسٹریلیا کے بلے بازوں پر چھا بھی گئے۔

اس دفعہ آئی سی سی کے نئے اصول کے مطابق بلے باز کے متبادل بلے باز کو پہلی دفعہ بیٹنگ کرنے کا موقع ملا۔ سیٹون سمتھ جو پہلی اننگز میں زخمی ہو گئے تھے اُنکی جگہ مارنس لبوچن بیٹنگ کرنے آئے۔ گو اُن کو بھی بیٹنگ کے دوران جوفر آرچر کا خوفنا ک باﺅنسر کان پر لگا لیکن ہیلمٹ کی وجہ سے بچت ہو گئی۔ہیلمٹ ٹوٹ گئی۔ بعد میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مارنس لبوچن 59رنز بنا کر آﺅٹ ہو ئے۔

اُنکے ساتھ ٹی ایم ہیڈ نے42رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ آخری دن اور اوورز کی ایک حد ختم ہو ئی شام کی روشنی مانند پڑی توگراﺅنڈمیں فلڈ لائٹس کی روشنیوں نے گراﺅنڈ جگ مگا دیا اور آسٹریلیا کے بلے باز 154پر 6کھلاڑی آﺅٹ پر میچ برابر کر کے پویلین کی طرف لوٹ آئے اور انگلینڈ کی ٹیم اُداسی میں۔مین آف دِی میچ بین اسٹوکس ہوئے ۔انگلینڈ کی طرف سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جوفر آرچر نے ٹیسٹ میں 5وکٹیں لیں ۔

دوسرے ٹیسٹ کی اہم خبریں: ﴿ انگلینڈ کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ باﺅلر جوفر آرچر کا خوفنا ک باﺅنسر سمتھ کی گردن پر لگا اوروہ80کے انفرادی اسکور پر ریٹائرہرٹ ہو گئے۔ ﴿ سٹیون سمتھ ایشزمیں مسلسل 7نصف سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن کر نیا ریکارڈ قائم کر نے میں کامیاب ہو گئے۔ اس دفعہ آئی سی سی کے نئے اصول کے مطابق بلے باز کے متبادل بلے باز کو پہلی دفعہ بیٹنگ کرنے کا موقع ملا۔

سیٹون سمتھ جو ﴿ پہلی اننگز میں زخمی ہو گئے تھے اُنکی جگہ مارنس لبوچن بیٹنگ کرنے آئے۔ ﴿ مارنس لبوچن کو بھی بیٹنگ کے دوران جوفر آرچر کا خوفنا ک باﺅنسر کان پر لگا۔ ﴿ انگلینڈ کی طرف سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جوفر آرچر نے ٹیسٹ میں 5وکٹیں لیں ۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :