سروئیوار سیریز 2017ء میں رَاRAW) (کا رنگ

Survivor Series

سروئیوار سیریز 2017ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئین بمقابلہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین کیلئے رَا کی طرف سے میدان میں کودے ریسلر بروک لیسنر اور سمیک ڈاؤن کی طرف سے ریسلر اے جے اسٹائل ۔جوڑ میں بروک لیسنر کی وجہ سے مقابلہ آغاز میں ہی یک طرفہ لگا گو کہ اے جے اسٹائل نے ہمت نہ ہاری لیکن آخر کار 15منٹ بعد بروک لیسنر کے ایف5داؤ کے سامنے ہار گئے

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ نومبر

Survivor Series
سروئیوار سیریز 2017ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئین بمقابلہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین کیلئے رَا کی طرف سے میدان میں کودے ریسلر بروک لیسنر اور سمیک ڈاؤن کی طرف سے ریسلر اے جے اسٹائل ۔جوڑ میں بروک لیسنر کی وجہ سے مقابلہ آغاز میں ہی یک طرفہ لگا گو کہ اے جے اسٹائل نے ہمت نہ ہاری لیکن آخر کار 15منٹ بعد بروک لیسنر کے ایف5داؤ کے سامنے ہار گئے۔


سروئیوار سیریز 2017ء کیلئے تاریخ منتخب کی گئی 19ِنومبر ، مقام امریکہ کی ریاست ٹیکساس، شہر ہیوسٹن کے ٹیوٹا سنٹر میں ۔ا س 31 ویں ایڈیشن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے دونوں اہم برانڈ سمیک ڈاؤن (نیلا رنگ) اور رَا (لال رنگ) شامل تھے۔ جس کی وجہ سے اس ایونٹ میں شائقین کی دِلچسپی بڑھ گئی تھی ۔ پھر ریسلنگ کے ہونے والے مقابلے بھی قابل ِدید رہے اور شائقین تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)


سروئیوار سیریز ایونٹ کی اہم خوبیوں میں ایک تو ریسل مینیا کے بعد دوسراسب سے پرانا جاری ایونٹ ہونا ہے اور ساتھ میں سال کے اُن چار بڑے ایونٹس میں شامل ہے جن میں ریسل مینیا ، رائل رمبل اور سمر سلام بھی ہیں۔
ہر سال نومبر میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں اس دفعہ اہم مقابلہ تھا بروک لیسنر اور اے جے اسٹائل کے درمیان۔ اس کے علاوہ رَا مین بمقابلہ سمیک ڈاؤن مین، دِی شیلڈ بمقابلہ دِی نیو ڈے،دِی میز بمقابلہ بیرن کوربن،سیزرو و شیمس بمقابلہ دِی اُوسس اور اینزو ایموربمقابلہ کیلسٹو۔


کک آف مقابلے:
ایونٹ کا آغاز یعنی ریسلنگ کک آف مقابلوں کا پہلا جوڑ ا لائیس اور میٹ ہارڈی میں پڑا جس میں کامیابی الائیس کو ہوئی ۔دوسرا مقابلہ کروز ویٹ چیمپئین شپ کیلئے ہوا جو اینزو ایمور نے کیلسٹو کو شکست دے کر جیت لی۔تیسرا اور آخری کک آف مقابلہ دِلچسپ انداز میں شروع ہوا اور اختتام سیمی زین اور کیون اون کی کامیابی پر ہوا ۔ مقابلے میں شکست کھائی ٹیلر بریز اور فینڈینگو نے۔


یونائٹیڈ اسٹیٹس بمقابلہ انٹرکونٹی نینٹل :
چیمپئین کے مقابلے کیلئے دونوں چیمپئین دِی میز اور بیرن کوربن آمنے سامنے آئے۔ شائقین نے خوب شور مچایا اور ریسلنگ بھی خوب دیکھنے کو ملی ۔دونوں ریسلرز نے ایک دوسرے کا بھر پور مقابلہ کیا لیکن کامیابی سمیک ڈاؤن کے بیرن کوربن کو حاصل ہوئی۔
ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ :
کیلئے پسندیدہ تھے سیزرو و شیمس۔

لیکن دی اوسس کے جیمی اسو اور جے اسو نے اس ریسلنگ مقابلے میں اپنی صلاحیت دکھا کر نہ کے صرف شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ رَا کے سیزرو و شیمس کو شکست دے کر سمیک ڈاؤن کا جھنڈا بلند کر دیا۔
سروئیوار سیریز ایلی مینشن کا پہلا میچ :
کے سلسلے میں 2 ریسلنگ کے مقابلے ہوئے۔ پہلا مقابلہ رَا کے دِی شیلڈ (رومن رینز ،ڈین امبروز ، ستھ رولنز) اور سمیک ڈاؤن کے دی نیو ڈے ( کوفی کنگسٹن،بگ ای، زاوئیر ووڈز)کے درمیان تھا ۔

کافی حد تک دِی شیلڈ حاوی نظر آئے خصوصی طور پر رومن رینز کی پسندیدہ شخصیت شائقین کی توجہ کی مرکز رہی اور اُنھوں نے دی نیوڈے پر حملے بھی زیادہ کیئے ۔دی نیو ڈے کی ٹیم نے حسب ِروایت مضحکہ خیز حرکتیں کر کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش تو کی لیکن پھر شکست بھی کھا گئے۔
سروئیوار سیریز ایلی مینشن کا دوسرا میچ :
اس ایونٹ کا آخری مقابلہ بھی تھا۔

جس میں رَا کی طرف سے تھے کرٹ اینگل (کپتان) ،ٹریپل ایچ، براؤن سٹرا مین ، سیمو جو اورفن بلور۔سمیک ڈاؤن کی طرف سے میدان میں اُترے مقابلہ کرنے کیلئے (کپتان ) شین میک موہن، رینڈی اورٹن، بوبی روڈ،سنسو ک ناکا مورا اور جان سینا۔شکست کھانے والے ریسلر کو باہر جانا تھا اور اور یہ ترتیب مقابلے آخر تک رہنی تھی۔
لہذا جب کرٹ اینگل کے ہاتھوں جان سینا چیت ہوئے تو شائقین کو مایوسی ہوئی ۔

جبکہ اگلے ہی لمحے رینڈ ی اورٹن نے رِنگ میں آکر کرٹ اینگل کو کک ماری اور ایک دفعہ پھر رِنگ میں زوردار مقابلے شروع ہو گئے۔ باہر سے کیون اون اور سیمی زین رَا گروپ کی مدد کو آئے اور سمیک ڈاؤن کے کپتان شین میک موہن پر حملہ کر دیا اور رِنگ سے باہر لے جا کر مارنا شروع کیا تو شین میک موہن نے اپنے بچاؤ کیلئے اُن دونوں کو کُرسی اُٹھا کر ماری۔


اس دوران ریسلنگ جاری رہی اور بالترتیب سنسو ک ناکا مورا، بوبی روڈ، سیمو جو ،جان سینا، فن بلور، رینڈی اورٹن شکست کھا چکے تھے اور اب شین کے رِنگ میں واپس آنے کے بعد ہاتھا پائی ہو رہی تھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان جس میں کامیاب ہوئے شین رَا کے کرٹ اینگل کو شکست دے کر کے ۔ لیکن آخر میں مقابلہ اُس وقت رَا کی ٹیم کے حق میں ہو گیا جب ٹریپل ایچ نے شین کے پیٹ میں کک ماری اور پیڈا گری داؤ کے تحت گردن اپنی دونوں ٹانگوں میں پھنسا کر زور سے مُنہ کے بَل زمین پر پھینکا ۔

جس کے بعد رِنگ میں کامیاب یا سروئیوارز کھڑے تھے ٹریپل ایچ اور براؤن سٹرا مین۔ریسلربراؤن سٹرا مین نے اکیلے3ریسلرز کو شکست دی تھی ۔جبکہ جان سینا ، کرٹ اینگل،رینڈی اورٹن،شین اور ٹریپل ایچ نے ایک ایک ریسلر کو مقابلے سے باہر کیا۔
آخر میں ٹریپل ایچ اور براؤن سٹرا مین کے درمیان ایک ٹیم میں ہو نے کے باوجود اُس وقت کچھ بد مزگی بھی نظر آئی ۔ جسکی وجہ میچ کے دوران ٹریپل ایچ نے اپنے ساتھی پر ہی پیچھے سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
بہرحال مرد و خواتین ریسلنگ کے اس ایونٹ میں رَا لال رنگ نے سمیک ڈاؤن نیلے رنگ کو 4۔3سے شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنی بالادستی قائم کر لی۔

مزید مضامین :

Your Thoughts and Comments