ڈبلیو ڈبلیو ای سروائیور سیریز ،جان سینا ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے

Survivor Series Result

ٹرپل ایچ کے ساتھ ایک بار پھر ناانصافی ،ایج کو ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بنادیا گیا ڈبلیو ڈبلیو ای کی انتظامیہ کے غیرمنصفانہ فیصلوں سے شائقین میں ریسلنگ کی عدم دلچسپی بڑھنے لگی

جمعہ 28 نومبر 2008

Survivor Series Result
اعجاز وسیم باکھری : ورلڈریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سالانہ ایونٹ ”سروائیورسیریز“میں جان سینا نے کرس جریکو کو شکست دیکر ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیت لی ہے جبکہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے مقابلے میں ایج نے ٹرپل ایچ کو ایک بار پھر غیرقانونی طریقے سے شکست دیکر متنازع چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔بوسٹن امریکہ میں ہونیوالے مقابلوں میں جان سینا اگست میں زخمی ہونے کے بعدپہلی بار صحت یاب ہوکررنگ میں لوٹے اور اپنے پہلے ہی مقابلے میں کرس جریکوکو مات دیکر ورلڈ ہیوٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جان سینا اس سے قبل تین مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جبکہ ورلڈہیوی ویٹ ٹائٹل ان کے کیرئیر کا پہلا ٹائٹل ہے۔سراوئیورسیریز کے دوسرے بڑے مقابلے میں ٹرپل ایچ اور روس سے تعلق رکھنے والے ویلاد میر کوزلو کے مابین ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کی فائٹ لڑی جارہی تھی اور جب ٹرپل ایچ مقابلہ جیتنے کے قریب پہنچ گئے تو ایج کی برائے نام بیوی اور را کا جنرل منیجر میکی گوریرو نے اعلان کردیا کہ یہ مقابلہ اب ٹرپل تھریٹ میچ کے طورپر ہوگا اور اس مقابلے میں حصہ لینے والے تیسر ے پہلوان ایج ہونگے ۔

(جاری ہے)

ایج نے رنگ میں آتے ہی دونوں پہلوانو ں پر وار کرنے شروع کردئیے تاہم میکی گوریرو کے اس غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف ایج کے ہم وطن کینیڈا سے تعلق رکھنے والے جیف ہارڈی نے مزاحمت کی اور وہ ٹرپل ایچ کی مددکیلئے رنگ میں آئے لیکن ایج پر کرسی کا وار کرتے ہوئے خود ہی اس کا شکار ہوگئے یوں ایج نے اپنے کیرئیر میں چھٹی مرتبہ متنازع طور پر عالمی چپمئپن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایج کی ٹرپل ایچ کے خلاف متنازع کامیابی کا واقعہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے انتظامیہ جس ریسلر کو چاہتی ہے اسے چیمپئن بنا دیتی ہے۔ جو چیمپئن یا ریسلر انتظامیہ کے حکم پر نہیں چلتا اس کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور اسے اعزاز سے محروم کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا جاتا ہے۔انتظامیہ عموماً ریسلر ز کو آپس میں لڑاکر اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہے اور جو میک موہن کے کہنے پر اپنے ساتھی ریسلر ز کے خلاف بغاوت نہیں کرتے انہیں ہر طرح سے اذیت دی جاتی ہے اور ڈٹ کر بے انصافی برتی جاتی ہے۔

ٹرپل ایچ کے واقعہ سے قبل بھی کئی نامور پہلوانوں کے ساتھ اس طرح کے و اقعات پیش آئے ہیں جہاں اپنے حریف پہلوانوں کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیاگیا۔ ماضی میں میک موہن نے ریسلنگ کی تاریخ کے المشہور ”خر دماغ اور خونخوار“ سابق عالمی چیمپئن سٹون کولڈ سٹیو آسٹن کے ساتھ ناانصافی برتی جس کے جواب میں سٹون کولڈ نے آواز اٹھائی تو میک موہن نے سٹون کولڈ کو کچلنے کیلئے بریٹ ہارٹ اور راک کی مدد حاصل کی تھی جب یہ دونوں بھی کچھ نہ کر سکے تو میک موہن نے سٹون کولڈ کو حقیقی طور پر قتل کرنا چاہا لیکن یہاں بھی وہ سٹیو آسٹن کا کچھ نہ بگاڑ سکے تو مسلسل تین سال کی خونریز دشمنی کے بعد سٹون کولڈ نے میک موہن کو خود مقابلے میں اترنے کا چیلنج کیا تو ڈبلیو ڈبلیو ای کے مالک مسٹر میک موہن نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سٹیل کیج رنگ میں آسٹن کا ازخود مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مقابلے کے دوران سٹون کولڈ نے میک موہن کی تاریخی ٹھکائی کی اوراس ذلت اٹھانے کے بعد میک موہن نے نہ صرف سٹون کولڈ بلکہ ڈبلیو ڈبلیو ای سے منسلک تمام ریسلروں کے ساتھ زیادتیاں برتنا چھوڑ دیں بلکہ تمام فیصلے میرٹ پر کئے جانے لگے ۔ خصوصاً سٹون کولڈ کے معاملات میں میک موہن نے دخل دینا چھوڑ دیا تھا اور پھر انعام کے طور پر سٹون کولڈ کو (را) کا جنرل مینجر نامزد کر دیاگیا ۔

ڈیڑھ سال قبل میک موہن اینڈکمپنی نے ایک بار ریسلر ز کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی مہم دوبارہ شروع کی لیکن شان مائیکل نے تن تنہا شین میک موہن اور مسٹر میک موہن کا مقابلہ کیا اور انہیں ریسلر ز کے ساتھ انصافیاں ترک کرنے میں مجبورکردیا تھا بعدازاں اس کار خیر میں ٹرپل ایچ بھی شریک ہوگئے اور دونوں نے (DX)کے نام سے گروپ بنایا اور پہلوانوں کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا ۔

ٹرپل ایچ کے انجرڈ ہونے کے بعد میک موہن اینڈکمپنی نے جان سینا کے ساتھ زیادتی برتنا شروع کردی اور ایک بار تو انصافی کے تما م ریکارڈ توڑتے ہو ئے نیوائیر ریولوشن مقابلے میں جان سینا المیشن چیمبر فائٹ میں ایک ساتھ آٹھ ریسلر کو شکست دینے کے بعد اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں سرخرو ہوچکا تھا اور ابھی وہ خون میں لت پت رنگ میں پڑا تھا کہ انتظامیہ نے اسے اسی وقت ایج کے خلاف دوبارہ لڑنے کا حکم دیدیا ،ایج نے رنگ میں آتے ہی بے سدھ پڑے عالمی چیمپئن سے صرف ڈیڑھ منٹ میں ورلڈٹائٹل چھین لیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایسے واقعات کی نہ صرف شائقین سخت سے مذمت کرتے چلے آرہے ہیں بلکہ رنگ میں لڑنے والے پہلوانوں نے بھی ہمیشہ اس کے خلاف آواز اٹھائی ۔بٹیسٹا نے تو ایک بار احتجاجاً اپنا کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا جبکہ شان مائیکل اور ٹرپل ایچ بھی ہمیشہ میک موہن کی پالیسیوں کا سب سے بڑے ناقد سمجھے جاتے ہیں لیکن آج کے دور میں سٹون کولڈ سٹیوآسٹن جیسا شیر دل ریسلر کوئی بھی ہے جس نے تین سال تک اپنے حقوق کی جنگ لڑی اور آخرمیں کامیابی حاصل کی۔

آج کے دور میں ایسا کوئی سرپھرا پہلوان نظر نہیں آتا جو اپنے حقوق کی خاطر آواز بلند کرے اور سٹون کولڈ کی طرح میک موہن کے ناجائز فیصلوں اور غلط پالیسیوں پر اعلان جنگ اور بغاوت کرے۔ البتہ ہاں! براک لیزنر نے میک موہن کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کردیا تھا جس کی پاداش میں اسے ڈبلیو ڈبلیو ای سے دس سال کیلئے معطل کر دیا گیاہے ۔

مزید مضامین :