آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا دِلچسپ مرحلہ | پاکستان اور انگلینڈ سیمی فائنل میں

T20 Wc

جس ٹیم کی پوزیشن اس ورلڈ کپ سے پہلے کمزور سمجھی جارہی تھی اوراپنے ملک میں بھی اُس ٹیم کی سلیکشن پر کڑی تنقید کی گئی تھی وہ اس وقت ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم پاکستان ہے

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 3 نومبر 2021

T20 Wc
آ ئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ اب تک کے 17 میچوں بعد بہت سے دِلچسپ نتائج سامنے لا یا ہے اوراگلے کچھ مقابلوں کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے علاوہ مزید کونسی دو ٹیمیں سیمی فائل کیلئے کوالیفائی کرتی ہیں واضح ہو جائے گا۔فی الوقت سب سے پہلے جس ٹیم کی پوزیشن اس ورلڈ کپ سے پہلے کمزور سمجھی جارہی تھی اوراپنے ملک میں بھی اُس ٹیم کی سلیکشن پر کڑی تنقید کی گئی تھی وہ اس وقت ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم پاکستان ہے اور تنقید کی زد میں آنے والے کھلاڑیوں میں محمد آصف خصوصاً شامل تھے۔

جنہوں نے اس ایونٹ میں پاکستان کو دو میچوں میں کامیابی دِلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اب سوال کیا جارہا ہے کہ کہا ں ہیں وہ کرکٹ کے پنڈت جو ٹیم میں منتخب ہو نے والے کھلاڑیوں کے گراؤنڈ میں جانے سے پہلے ہی حوصلہ پست کر دیتے ہیں اور ٹیم موریل قائم ہی نہیں ہونے دیتے۔

(جاری ہے)

دوسرا اس ٹورنامنٹ کی فیورٹ سمجھی جانے والی ٹیم اِنڈیا ابھی تک سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی اور وہ اپنے راؤنڈ کے دونوں میچ پاکستا ن اور نیوزی لینڈ سے ہا ر چکی ہے۔

اِنڈیا سے آگے نیوزی لینڈ اور پیچھے افغانستان ہے اور گروپ بی میں ابھی اِن تینوں کے درمیان سیمی فائل میں پہنچنے کیلئے دِلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔اِنڈیا پہلے میچ میں شکست کے بعد کچھ گھبراہٹ کا شکار نظر آیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سب سے اہم اوپنر روہت شرما کی پوزیشن بدل کر وَن ڈاؤن پر لے آئے لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بلکہ ایک موقع پر تو اِنڈیا نے70گیندوں تک ایک بھی چوکا نہیں لگایا ۔

گو کہ اس وقت اِنڈیا کی ٹیم کو آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور اُنکے ہیڈ کو چ روی شاستری پریشان ہیں لیکن بڑی ٹیم ابھی تک چانس پر ضرور ہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کیا کمال دِکھاتے ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ آئی سی سی ایک روزہ انٹرنیشنل ورلڈ کپ2019 ء کے رنراَپ بھی ہے۔رہ گیا افغانستان تو وہ الگ پُر اُمید ہیں کہ وہ بہترین اوسط کی بنا پر اِنڈیا اور نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر سکتے ہیں۔

گروپ اے میں انگلینڈ نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا 3،3میچ کھیل کر2،2جیت چکے ہیں لیکن جنوبی افریقہ بہترین اوسط کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔لہذا آگے یہاں بھی مقابلہ سخت ہے ۔ متحدہ عرب امارت کے گراؤنڈز کی وکٹیں بلے بازوں کیلئے کچھ خاص مدد گا ر ثابت نہیں ہو رہی ہیں اورزیادہ تر پہلے کھیلنے والی ٹیم بامشکل 150رنز کے قریب پہنچ پاتی ہے۔

پھر ہدف کے تعاقب میں بعد میں باری لینے والی ٹیم زیادہ تر میچ جیتنے میں کا میاب ہو جاتی ہے۔اب تک 17ٹاس میں سے 13 میں ٹاس جیتنے والی ٹیم نے فیلڈنگ کو ترجیح دی ہے ۔افغانستان واحد ٹیم ہے جس نے تینوں دفعہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی اور اُس میں سے 2میں فتح بھی حاصل کی۔بنگلہ دیش نے ایک دفعہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کی لیکن دونوں میں شکست مقدر رہی۔

افغانستان کے علاوہ 17میچوں میں دفاعی چیمئین ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ واحد ٹیمیں ہیں جنہوں نے بیٹنگ کرنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے میچ جیتے۔لہذا اِ ن تما م اعداد ووشمار کے بعد تمام ٹیموں کی انتظامیہ اور کوچز سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ اگلے اہم میچوں میں پیچ کی کیا صورت ِحال ہوگی اور کامیابی کا تناسب کیا ہو گا کیونکہ گیند ابھی کوئی خاص باؤنس نہیں لے رہی اور اچانک بیٹھ جانے سے اہم کھلاڑی بھی آؤٹ ہو جاتا ہے تو کیا باؤلرز مزید مشکلات پیدا کر سکتے ہیں یا کیا گیند مزید نیچے رہنے کا امکان تو نہیں؟ ٹیموں کی ٹریننگ اِ ن سوالوں کے مطابق بھی کی جارہی ہے کیونکہ فی الوقت آئی پی ایل اِنڈیا کو لے بیٹھا اِنہی پیچوں پر کھیلنے کی وجہ سے ۔

تب باؤنس تھا اب نہیں۔ یہاں ایک سوال یہ بھی سامنے آیا کہ اِنڈین کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے تھکے ہو ئے ہیں ۔جواب تھا شیڈول میں اُنکا دوسرا میچ ایک ہفتے بعد رکھا گیا تھا کیا تھکاوٹ اُتری نہیں۔ آ ئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے 8سے17میچوں کی مختصر روداد: پہلے مضمون میں ایک سے 7میچوں کی روداد کے بعد 8 واں میچ 27ِاکتوبر کو بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم، ابوظہبی میں ہوا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اب تک ہو نے والے میچوں میں دوسری دفعہ تھا کہ کی کسی ٹیم نے اس ایونٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کی ہو۔اس سے پہلے افغانستان نے ایسا کر کے میچ بھی جیت لیا تھا۔لیکن بنگلہ دیش کو انگلینڈ نے شکست دے دی۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے20اوورز میں 9کھلاڑی آؤٹ ہونے 124رنز بنائے جو انگلینڈ نے 14.1اوورز میں2کھلاڑ ی آؤٹ ہو نے پر بنالیئے۔

انگلینڈ کے جیسن رائے کو 61رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دِی میچ قرار دیا گیا۔ ایونٹ کے راؤنڈ میچوں میں ابھی تک نمیبیاکا کوئی میچ نہیں ہوا تھا لہذا 27ِاکتوبر کی رات کو شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم، ابوظہبی میں ہی 9 واں مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے ساتھ نمیبیا کا شیڈول تھا۔نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس اس ٹورنامنٹ میں باقی ٹیموں کی جیت اور تجربے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کی اور 110رنز کا ہدف6وکٹیں کھونے کے بعد 19.1اوورز میں حاصل کر لیا۔

مین آف دِی میچ نمیبیا کے روبن ٹرمپلمین کو3کھلاڑی آؤٹ کر نے پر ہوئے۔ گروپ اے میں شامل دوٹیموں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کا 10واں میچ 28 ِاکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی میں کھیلا گیا ۔اُ س روز صرف یہ ایک میچ ہوا جس میں آسٹریلیا نے17ویں اوور میں3 کھلاڑی آؤٹ پر آسانی سے 155رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کروائی تھی اور اُنھوں نے 20اوورز میں6کھلاڑی آؤٹ ہو نے پر154رنز بنائے تھے۔

مین آف دِی میچ ہوئے آسٹریلیا کے باؤلر آدم زیمپا2 وکٹیں لینے پر۔ راؤنڈ کا اگلا میچ 11واں تھا جو 29اکتوبر کی سہ پہر کو ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ،شارجہ میں ہوا۔ٹاس ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان محمد محمود اللہ کی دعوت پر ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی اور7وکٹیں کھو کر 20اوورز میں142 رنز بناسکی۔ اُمید تھی کہ بنگلہ دیش یہ میچ جیت لے گا لیکن 20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا کی ٹیم 139رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز نے ایونٹ کا پہلا میچ جیت لیا اور بنگلہ دیش گروپ اے کی واحد ٹیم رہ گئی جو ابھی تک 3میچ کھیل کرکوئی بھی نہ جیت سکی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز نیکولس پورن40رنز بنانے پر میں آف دِی میچ بنے۔ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے اس میچ میں اپنا ٹی20ڈبیو کیا۔ آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی اور موریل کی وجہ پاکستان فیورٹ ٹیم بن چکی ہے۔

پہلے اِنڈیا اور نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دینااور پھر29ِاکتوبرکو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی میں ہونے والے راؤنڈ کے12ویں میچ میں افغانستان کی گرفت سے میچ ڈھیلا کروا کر چھین لینا اس ایونٹ میں قابل ِتعریف بن گیا۔ افغانستان کا یہ دوسرا میچ تھا جس میں بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی اور وکٹ کی مناسبت سے 20اوورز میں6کھلاڑی آؤٹ ہونے پر147رنز بنا نے میں کا میاب ہو گئے۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن کی صلاحیتوں کے مطابق جیت ممکن نظر آرہی تھی لیکن افغانستان کے باؤلنگ اٹیک اور بہترین فیلڈنگ نے ایک دفعہ تو میچ پر مکمل گرفت حاصل کر لی اور اس گھبراہٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کیچ چھوٹنے کے باوجود 51کے انفرادی اسکور پر بولڈ ہو گئے۔ساتھ ہی شعیب ملک بھی 18ویں اوور کی5ویں گیند پر آؤٹ ہو گئے۔اُ س وقت پاکستان کامجموعی اسکور 5کھلاڑی آؤٹ 124رنز تھا اور ابھی 13گیندوں پر جیت کیلئے24رنز کی ضرورت تھی جو اگلے اوور میں پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز محمد آصف نے 4 یاد گار چھکے مار کر حاصل کر لیئے اور مین آف دِی میچ ہو ئے۔

اس میچ میں افغانستان کے اہم باؤلر راشد خان ٹی20 کرکٹ فارمیٹ میں میچوں کے لحاظ سے 100وکٹیں لینے والے تیز ترین باؤلر بن گئے۔ساتھ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹی 20میں اننگز کے لحاظ سے تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا30ِاکتوبر کی سہ پہر مقابلے کیلئے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ،شارجہ کے میدان میں اُترے۔سکہ جنوبی افریقہ کے حق میں آیا اور اُنھوں نے بیٹنگ کروائی سری لنکا کو ۔

وہ20اوررز میں 142رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئے۔جنوبی افریقہ کیلئے143رنز کا ہدف تھا جو اُنھوں نے آخری اوررکی 5ویں گیند پر حاصل کر لیااور146رنز پر اُنکے6کھلاڑی آؤٹ ہو ئے۔اس 13ویں میچ میں مین آف دِی میچ ہو ئے جنوبی افریقہ کے باؤلر تبریز شمسی 3وکٹیں اور 2کیچ کرنے پر۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی میں اس ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا ایک اہم میچ 30ِاکتوبر کی رات انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیاہوا۔

اس ایونٹ کی روایت کے مطابق ایک دفعہ پھر وہی فیصلہ سامنے آیا کہ ٹاس انگلینڈ نے جیتا اوربیٹنگ کی آسٹریلیا نے۔33سالہ میڈیم فاسٹ باؤلرکرسٹوفر جیمز جارڈن جنکی پیدائش اور تعلیم بارباڈوس کی ہے اور کھیلوں کے وظیفے پر وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے انگلینڈ آئے تھے اور انگلش کرکٹ میں اپنی کارکردگی کی بنا پر انگلینڈ قومی ٹیم کا حصہ بن گئے ۔اُنھوں نے راؤنڈ کے اس 14 ویں میچ کے آغاز میں ہی اوپنر وارنر اور اسٹیو سمتھ کو 8 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر دیا ۔

پھرآسٹریلیا کے کپتان فنچ جب انفرادی اسکور44پر کھیل رہے تھے اور کسی حد تک ٹیم کے مجموعی اسکور میں اضافہ کر نے کی کوشش کر رہے تھے کو بیئر اسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر انگلینڈ کی میچ پر گرفت مضبوط کروا دی۔جس میں انگلینڈ کے باؤلرووکس اور ملز نے بھی2،2وکٹیں حاصل کر کے اُنکا ساتھ دیا اور 20 ویں اوور کی آخری گیند پر آسٹریلیا کی آل ٹیم کو 125رنز پر ڈھیر کر کے سب کو حیران کر دیا۔

پھر انگلینڈ کے بلے باز وکٹ کیپرجوس بٹلر نے ناقابل شکست71 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کے باؤلنگ اٹیک کو دھو ڈالااور صرف11.4اوورز میں 2کھلاڑی آؤٹ ہو نے پر 126رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔میچ کی جیت کاکریڈٹ آسٹریلیا کے باؤلر کرسٹوفر جیمز جارڈن کو مین آف دِی میچ قرار دے کر دیا گیا۔ افغانستان جو پاکستان سے شکست کے باوجود ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی دِکھانے کیلئے پُر اُمید ہے ایونٹ کے15ویں میچ میں نمیبیا کو شکست دینے میں کا میاب ہو گیا۔

31ِاکتوبر کو شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم، ابوظہبی میں ہونے والے اس میچ میں افغانستان نے تیسری دفعہ بھی ٹاس جیت کر کے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقررہ 20اوورز میں 5کھلاڑی آؤٹ ہو نے پر 160رنز بنائے۔نمیبیا مقابلے میں مقررہ اوورز میں صرف98رنز بنا سکی اوراُسکے9کھلاڑی آؤٹ ہو ئے۔افغانستان کی کامیابی میں وکٹ کیپرمحمد شہزاد نے45رنز بنا کر اور باؤلنگ میں نوین الحق اور حامد حسن نے3،3وکٹیں لیکر اہم کردار ادا کیا۔

میں آف دِی میچ فاسٹ باؤلر نوین الحق ہو ئے ۔ وکٹ کیپر محمد شہزاد اس میچ میں اپنے ٹی20 کرکٹ کے کیرئیر میں 2000رنز مکمل کرنے والے پہلے افغانی بلے باز بھی بن گئے۔ سابق کپتان محمد اصغر افغان نے اس میچ کے بعدہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے فوراً ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں افغانستان کی کپتانی کر چکے تھے ۔ گروپ بی میں اِنڈیا کا دوسرا مقابلہ ایک ہفتے بعد نیوزی لینڈ کے ساتھ31ِاکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی میں ہوا۔

نیوزی لینڈ کا بھی یہ دوسرامیچ تھا اور دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں پاکستان سے شکست کھا چکی تھیں۔لہذا ِنڈیا اور نیوزی لینڈ کے اس میچ میں کسی حد تک کس کا سیمی فائنل کی طرف اگلا قدم بڑھ سکتا ہے فیصلہ ہو نا تھا۔لیکن چونکہ ابھی تک زیادہ تر ٹورنامنٹ میں ٹاس جیتنے والی ٹیم فیلڈنگ کر کے دوسری ٹیم پر بھاری رہی تھی لہذا ِنڈیا کے خلاف پہلا فیصلہ تو اُسی وقت آگیا جب اِنڈیا کے کپتان ویرات کوہلی اس میچ میں بھی ٹاس ہار گئے اور دوسرا فیصلہ نیوزی لینڈ کے باؤلنگ اٹیک نے اِنڈیا کی ٹیم کو 20اوورز میں 7کھلاڑی آؤٹ پر صرف110رنز پر محددو کرنے کی صورت میں دِکھایا ۔

پھر نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے صرف2کھلاڑی آؤٹ پر14.3اوورز میں 111رنز کا ہدف حاصل کر کے میچ میں 8وکٹوں سے فتح کا جھنڈ الہرا دیا۔ راؤنڈ کے اس16ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے لیگ بریک باؤلر اندربیر سنگھ سوڈھی کو روہت شرما اور کپتان کوہلی کے آؤٹ کرنے پر مین آف دِی میچ دیا گیا۔ یکم نومبر کو صر ف ایک ہی میچ انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ،شارجہ میں کھیلا گیا۔

راؤنڈ کے اس 17ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کی اور 35کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کے 3 اہم کھلاڑی آؤٹ کر کے بلے بازوں کو آہستہ کھیلنے پر مجبور کر دیا۔لیکن پھر اوپنر وکٹ کیپر جوس بٹلر اورکپتان ایوین مورگن نے اسکو میں اضافہ کرنا شروع کیا اور20اوورز میں4کھلاڑیوں کے نقصان پر163رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔کپتان مورگن 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور جوس بٹلر نے آخری اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی پہلی اور ناقابل ِشکست سنچری مکمل کر لی۔

ہدف کے جواب میں سری لنکا 19 ویں اوور میں137پر ڈھیر ہو گئی اورانگلینڈ نے 26رنز سے میچ جیت کو سیمی فائنل میں اپنی پوزیشن بنا لی۔دونوں ٹیموں کا یہ چوتھا میچ تھا۔ مین آف دِی میچ ہو ئے انگلینڈ کے جوس بٹلر۔ وینندو ہسرنگا نے سری لنکا کی طرف سے ٹی20میں اپنی 50 ویں وکٹ مکمل کر لیں۔ ایوین مورگن بطور انگلینڈ کپتان اپنا 43 واں میچ جیت کر ٹی20میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والے کپتان بن گئے۔ (جاری ہے) "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں"

مزید مضامین :