ٓایشیز سیریز 2021 کے پہلے میچ میں کینگروز کا پلڑا بھاری:

The Ashes

کینگروز نے پہلے میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کیخلاف 7وکٹوں پر 343 رنز بنالیے

Khalid Bhatti خالد بھٹی جمعرات 9 دسمبر 2021

The Ashes
برسبن کے گابا کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے انگلش ٹیم پر اپنے پنجے مظبوطی سے گاڑھ کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی جبکہ انگلینڈ نے اپنے مایوس کن کھیل کو دوسرے دن بھی جاری رکھا۔ کینگروز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں حاصل ہونیوالی فتوحات کا سلسلہ انگلینڈ کیخلاف ہونیوالے ایشیز کے پہلے میچ میں بھی جاری رکھتے ہوئے میچ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک اپنی انگلینڈ کیخلاف 84 ۱وورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے جبکہ اسے پہلی اننگز میں 196رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پہلی وکٹ 10رنز پر گرنے کے بعد دیوڈ وارنر اور مارنس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 155رنز کی شراکت قائم کر کے آسڑیلیاکو اس میچ میں انگلش ٹیم پر حاوی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مارنس 74 رنز بنانے کے بعد جیک لیچ کی بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ وارنر نے اپنا شاندا کھیل جاری رکھتے ہوئے 176بالوں پر 94 رنز بنا کر روبینسن کی بال پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ جبکہ اس کے بعد ٹیرس ہیڈ نے صرف 95 بالوں پر ناقابل شکست 112رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے اس میچ میں آسڑیلیا کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنا دیا۔

آسڑیلیا نے آج کے دن کے کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر 343 رنز بنائے جبکہ ابھی سیٹ بیٹسمین ٹیرس ہیڈ اور مچل سٹارک کریس پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے روبینسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں لیں ہیں جبکہ ووڈ، لیچ، جو روٹ اور ووکس نے مجموعی طور پر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 5میچوں کی اس سیریز کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ نے بدھ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو صحیح ثابت نہ ہو سکا اور ا انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 147رنز پرپہلے دن کے کھیل میں چائے کے وقفے سے پہلے ہی ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے مزید کھیل جاری نہ رہ سکا اور اس طرح آسڑیلیاء کو اپنی پہلی اننگز کا آغاز دوسرے دن کرنا پڑا۔

انگلش ٹیم کھیل کے آغاز سے ہی آسڑیلیاء کے پیسرز کیخلاف شدید مشکلات کا شکار رہی اور پہلے سیشن میں ہی محض 29 رنز پر اپنی چار وکٹیں گنوا بیٹھی۔ اپنی چار وکٹیں شروع میں گنوانیں کے بعد مڈل آڈر میں جوس بٹلر اور اولی پوپ کے مابین ہونے والی52 رنز کی پارٹنرشپ نے انگلینڈ کی اننگز کو کچھ سہارا دیا لیکن کینگروز کی تباہ کن باؤلنگ نے مہمان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم محض 50.1 اوورز میں ڈھیر ہو گئی۔

آسڑیلیا کی جانب سے کپتان نے شاندا ر باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا اور یوں ایشیز کے پہلے میچ کے دونوں دن آسڑیلین ٹیم کے نام رہے اور اس میچ میں مجموعی طور پر آسڑیلیا کافی مظبوط پوزیشن میں نظر آرہی ہے اور اسی طرح اگر آسڑیلیا انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 200 سے زیادہ رنز کی برتری جاصل کر لیتا ہے تو پھر انگلش ٹیم کی اس میچ میں واپسی مشکل ہو جائے گی۔

مزید مضامین :