ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل کیلئے کل تھائی لینڈ میں فائٹ کریں گے

Usman Wazir

زندگی کی سب سے بڑی فائٹ کیلئے پرجوش ہوں ،یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کیلئے کوالیفائی کرنا میرے لیے اعزاز سےکم نہیں، قوم سے اپیل ہے کہ میری کامیابی کیلئے دعا کرے:قومی ہیرو

منگل 27 ستمبر 2022

Usman Wazir
پاکستان کے ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے لیے کل تھائی لینڈ میں فائٹ کریں گے جہاں ان کا سامنا ٹاپ رینک تھائی باکسر سمپوت سیسا سے ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پاکستانی باکسر ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے لئے فائٹ کرے گا۔

(جاری ہے)

گلگت سے تعلق رکھنے والے قومی باکسر اپنی کامیابی کیلیے خاصے پراعتماد ہیں، فائٹ سے قبل دونوں باکسرزکا آفیشل ویٹ کیا گیا، دونوں باکسرز نے ویٹ کے موقع پر ایک دوسرے کے مدمقابل پوز بنائے اور ایک دوسرے کو زیر کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ عثمان وزیر اس سے قبل پاکستان کے لئے اے بی ایف ایشین ٹائٹل اور ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں، فائٹ سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں قومی ہیرو کا کہنا ہے کہ باکسنگ میں ورلڈ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کروں گا اپنی زندگی کی سب سے بڑی فائٹ کے لئے پرجوش ہوں یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لئے کوالیفائی کرنا میرے لیے اعزاز سےکم نہیں قوم سے اپیل ہے کہ میری کامیابی کے لئے دعا کرے۔

مزید مضامین :