ریسل مینیا | ایڈیشن36 | کورونا وباء کے دباؤ میں ہوا

Wrestle Menia 36

انڈر ٹیکر نے ایک ڈرامائی میچ میں معروف ریسلر اے جے اسٹائل کو زندہ دفن کردیا

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ 10 اپریل 2020

Wrestle Menia 36
ڈبلیو ڈبلیوای کے سٹار ریسلر اینڈ ٹیکر نے ایک ڈرامائی میچ میں معروف ریسلر اے جے اسٹائل کو زندہ دفن کردیا ۔ یہ ریسل مینیا 36 کے پہلے دن کا سب سے ہم ریسلنگ مقابلہ تھا جو بہترین انداز میں فلمایا گیا تھااور کسی ہورر فلم سے کم نہ تھا۔ انڈرٹیکر پہلے ہی برئیڈ آلائیو کے میچوں کیلئے جانے جاتے ہیں ہیں مگر اس مرتبہ اُنھیں نئے انداز سے پیش کیا ۔ ریسل مینیا 36: ڈبلیو ڈبلیو ای کی انتظامیہ کی طرف سے ریسل مینیا36 کی اعلان کردہ تاریخ تھی 5اپریل2020 ء ۔

منعقد ہونا تھا امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے اہم شہر ٹیمپا کے اسٹیڈیم ریمنڈ جیمزمیں۔لیکن دُنیا بھر میں پھیلی ہوئی کورونا وائرس کی وبا ء کی وجہ سے اس ایونٹ کو منعقد کرنے کیلئے تین اہم فیصلے کیئے گئے ۔ایک مقام تبدیل کر کے ڈبلیو ڈبلیو ای پرفارمنس سینٹر اورلینڈو منتخب کر لیا ،دوسرا بغیر کسی تماشائی کے ریسلنگ کے مقابلے کروانیکا فیصلہ کیا گیا جسکے لیئے تیسرا کام تاریخ میں تبدیلی کر کے 25 اور26 مارچ2020ء رکھ دی گئی۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں کیلئے باقاعدہ ریکارڈنگ کا اہتمام کیا گیااور احتیاطی تدابیر کے تحت دو روز میں مکمل ہونیوالے اس دفعہ کے ریسل مینیا36 کو آن ائیر کیا گیا4 اور5 اپریل2020ء کو۔ سمیک ڈاؤن، را اور این ایکس ٹی تینوں برانڈ اس درفعہ ایونٹ کا حصہ تھے اور ان سے تعلق رکھنے والے تمام ریسلرز نے ایک دوسرے کے ساتھ اسٹوری لائن کے مطابق بہترین مقابلے کیئے۔

بلکہ کہہ سکتے ہیں ٹی وی پر ایک بہترینپرفارمنس دیکھنے کو ملی۔ پہلا دِن :حصہ اول: ریسل مینیا 36کیلئے 19 ریسلنگ مقابلوں کوحصہ اول و دوم کے نام سے ترتیب دیا گیا ۔جن میں سے حصہ اول کے چند اہم ریسلنگ مقابلوں میں سے ایک میں براؤن سٹرومین نے گولڈ برگ کو دِلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر یونیورسل چیمپئین شپ اپنے نام کی ۔نو ڈسکوالیفیکشن میچ میں کیون اوون اور ستھ رولنزکے درمیان انتہائی زور آزمائی والا مقابلہ 18منٹ جاری رہنے کے بعد کیون اوون نے اپنے حق میں کر لیا۔

اس مقابلے میں اسٹوری لائن کے مطابق کیون اوون کی ایک چھلانگ حیران کن تھی۔سنگل مقابلے میں سیزیرونے ڈریو گلیک کو ہرایااور ایلس نے کنگ کوربن کو ٹھکانے لگا کر جیت اپنے نام کر لی۔ بون یارڈمیچ: 19 منٹ جاری رہنے والا یہ میچ معروف ریسلر انڈر ٹیکر اور اے جے اسٹائل کے درمیان تھا جس کے دوران اے جے اسٹائل کی مدد کیلئے 2 ریسلرز لیوک گلیوز اور کرل اینڈرسن بھی شامل ہوگئے۔

انڈرٹیکر کا ایک مدت بعد یہ بہترین مقابلہ تھا اور اس سے بون یارڈ میچ کا نام دیا گیا جو کمپنی کا اس نام سے پہلا میچ تھا۔ کسی نامعلوم مقام پر ہونے والے اس میچ میں سب کچھ منفرد تھا۔ انڈر ٹیکر ایک نئے رُوپ میں میدان میں جلوہ گیر ہوئے اور اپنے مقابل اے جے اسٹائل کی درگت بناتے ہوئے اگلے چند منٹوں بعد ہی اسکو قبر میں ڈال دیا۔ اس دوران اے جے اسٹائل کے دو ساتھی ریسلرز پہنچ گئے اور انڈرٹیکر کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی۔

جسکی وجہ سے اے جے اسٹائل کو بھی سنبھلنے کا موقع ملا گیا اور اُنھوں نے ڈیڈ مین انڈر ٹیکر کو قبر میں ڈال کر ٹریکٹر سے مٹی ڈالنے کی کوشش کی لیکن پھر انڈرٹیکر چند لمحوں بعد جادوائی انداز میں اُن کے پیچھے کھڑ ے تھے۔ اس کے بعد انڈرٹیکر نے اپنے حریفوں کو آڑے ہاتھوں لیا گھر کی ٹین کی چھت پر اُنکو زور سے پھینکا اور گھر کو آگ لگادی۔ایسا محسوس ہوا کہ علامت کے طور پر کورونا وائرس سے چھٹکارہ حاصل کرنیکی کوشش کی گئی۔

آگ لگانے کے بعد انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائل کو ایک دفعہ پھر قبر میں پھینک کر اُوپر ٹریکٹر کی مدد سے مٹی ڈال دی۔جب مٹی کا غبار ختم ہوا تو وہاں پہلے ہی کتبہ لگا ہوا تھا اے جے اسٹائل ۔۔ریسٹ ان پیس۔۔2020 ء ۔1977 ء اور پھر دکھایا کہ اسکا ایک ہاتھ قبر سے باہر نکلا رہ گیا ہے۔ ہاہاہا کمال کی اسٹوری لائن اور کمال کی منظر کشی۔ واہ! بہرحال اس مقابلے کے بعد ایسی افواہیں بھی سامنے آرہی ہیں کہ انڈر ٹیکر ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ویسے ایسا وہ پہلے بھی بہت دفعہ کر چکے ہیں ۔ہاں یہ ضرور ہے کہ انکی خواہش تھی ایک اچھے مقابلے کے بعد ریسلنگ کو الوداع کہیں لہذا اب لگتا ہے کہ انکی یہ خواہش پوری ہو گئی ہو ۔ دوسرا دِن :حصہ دوم: حصہ دوم اگلی رات شروع ہوا جس میں بھی نامور ریسلرز اپنی صلاحیتیں دکھاتے نظر آئے ۔ کسی کے نام ٹائٹل ہوا اور کوئی اپنا نام لیکر بیٹھ گیا۔ سنگل مقابلوں میں کامیابی حصے آئی الیسٹر بلیک کی بوبی لیشلے کو ہرا کر اوراوٹس کی ڈولف زیگلراور اسکی مدد کرنیوالی خاتون ریسلر سونایا ڈیولیے کوشکست دیکر ۔

مقابلے یہاں ختم نہیں ہوئے بلکہ اسکے بعد بڑے ناموں نے بڑے ریسلرز کو شکست دینی شروع کی۔ ماضی کے ریسلر ایج نے رینڈ ی اورٹن کو لاسٹ مین اسٹینڈنگ میچ میں ہرادیا۔ یہ ایونٹ کا سب سے لمبے دورانیہ کے مقابلہ تھا جو37 منٹ جاری رہا۔ فائر فلئی فن ہاؤس میچ میں جان سینا نے شکست کھائی برے وائٹ سے ۔ آخر میں مقابلہ تھا ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین شپ بیلٹ کا : آمنے سامنے تھے ڈریو میکن ٹیر اور بروک لیسنر۔

5 منٹ جاری رہنے والے اس ریسلنگ کے مقابلے میں ڈریو میکن ٹیر نے کلے مور ککز (یعنی ہوا میں اُڑ کر اپنے دونوں پاؤں مخالف کی چھاتی پر مارنا) بروک لیسن کی چھاتی پر مار مار کے اسکو شکست دے کر بیلٹ جیت لی۔ اسکے بعد ایک میچ پس پردہ ڈریو میکن ٹیر کا ریسلر بِگ شو سے کروایا گیا جس میں بھی ڈریو میکن ٹیر نے ہوا میں اُڑ کر اپنے دونوں پاؤں بِگ شو کی چھاتی پر مار کر اُسکو چِت کیا اور کامیابی حاصل کر کہ وہ ریسل مینیا 36 کی چیمپئین شپ بیلٹ لے اُڑا۔ ڈریو میکن ٹیر اور ریسلر بِگ شو کا پس پردہ مقابلہ 6اپریل کو نشر کیا گیا۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :