ریسل مینیا33 اور انڈر ٹیکر کی ریٹائر منٹ

Wrestlemania 33

ریسل مینیا33اپنے عروج پر ختم ہوا تو رینڈی اورٹن ورلڈ ہیوی ویٹ ،بروک لیسنر یونیورسل،ڈین ایمباروز انٹر کونٹی نینٹل ، ایڈرین نیولی کروز ویٹ اورکیون اوون یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئین بن گئے لیکن جب رومن رینز نے رِنگ میں اجارہ داری قائم کرنے کا مقابلہ انڈر ٹیکر سے جیت لیا تو انڈٹیکر (ڈیڈ مین) جان گیا کہ اب اُس کا عروج ختم ہو گیا ہے

Arif Jameel عارف‌جمیل ہفتہ 8 اپریل 2017

Wrestlemania 33
ریسل مینیا33اپنے عروج پر ختم ہوا تو رینڈی اورٹن ورلڈ ہیوی ویٹ ،بروک لیسنر یونیورسل،ڈین ایمباروز انٹر کونٹی نینٹل ، ایڈرین نیولی کروز ویٹ اورکیون اوون یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئین بن گئے لیکن جب رومن رینز نے رِنگ میں اجارہ داری قائم کرنے کا مقابلہ انڈر ٹیکر سے جیت لیا تو انڈٹیکر (ڈیڈ مین) جان گیا کہ اب اُس کا عروج ختم ہو گیا ہے ۔اُس نے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا اور اپنے دستانے،ہیٹ اور کوٹ رِنگ میں چھوڑ کر رُخصت ہو گیا۔


ریسل مینیا33 اورلینڈو میں:
ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک بڑا اور اہم ریسلنگ ایونٹ ریسل مینیا کا 33واں سلسلہ امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے اسٹیڈیم "کیمپنگ ورلڈ " میں منعقد ہوا جو دُنیا بھر میں ٹی وی پر لائیو 2ِاپریل 2017ء کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پر وہاں پر موجود شائقین کی تعداد 75,245سامنے آئی۔ ا سطرح پہلی دفعہ ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم و نشریاتی رابطے پر دیکھنے والوں کی ریکارڈ کی گئی۔


دِی الٹی میٹ تھریل رائیڈ:
ریسلنگ کیلئے سجے ہوئے اسٹیڈیم میں ریسلرز کی پویلین سے آمد پر خوبصورت روشنیوں کی لہروں اور ستاروں کی چمک کی مانند "ٹوینکل ٹوینکل سٹار" کا تصور اور اُس پر میوزک کی تھاپ و پس ِپردہ مختلف گانوں کے ساتھ یہ رنگا رنگ تقریب ایسے پیش کی گئی جیسے کوئی فلمی دُنیا کے ایوارڈ کا شو ہو ۔بہرحال برانڈ برانڈ : رَا اورسیمیک ڈاؤن ہی تھا اور ٹیگ لائنتھی:) نعرہ ( "دِی الٹی میٹ تھریل رائیڈ"
آغاز میں اَناؤنسرز نے رسل مینیا 33کے متعلق شائقین کو آگاہ کیا کیونکہ ایک عرصے کے بعدنئے پرانے نامور ریسلرز اسکا حصہ بنے ۔

ساتھ میں ریسلرز اور مقابلوں کے بارے میں پروگرام کی کچھ تفصیلات بتائیں۔جسکے بعد ٹائٹل اور چند دوسرے مقابلے شروع ہوئے۔
کروز ویٹ چیمپئین شپ:
ابتدائی مقابلوں میں پہلا مقابلہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین شپ کیلئے ہوا جو دفاعی چیمپئین ایڈرین نیولی نے آسٹن ایرز کو ہارا کر جیت لیا۔
آندرے دی جائنٹ میموریل:
نام کی مناسبت سے 1993ء میں وفات پا نے والے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے فرنچ ریسلر کی یاد میں چوتھی دفعہ منعقد کیا گیا۔

اس میں 25نامور رسیلر ز نے حصہ لیا جن میں سیمی زین،براؤن سٹرومین ، گولڈ ڈسٹ،دولف زیگلر۔اُسو بردارز،بگ شوجیسے اہم ریسلرز بھی شامل ہوئے اور طریقہ کا ر و اصول تقریباً رائل رمبل جیسے رکھے گئے۔ لیکن اس مقابلے کے آخر میں ریسلر موجو رولے نے اپنے مقابل آخری ریسلر جندر ماہل کو باہر پھینک کر ایونٹ میں فتح حاصل کر لی۔
انٹر کونٹی نینٹل چیمپئین شپ:
کیلئے تیسرا مقابلہ دفاعی چیمپئین ڈین ایمباروز اوربرن کوربن کے درمیان ہوا۔

ڈین ایمباروز کی آمد پر اسٹیڈیم میں ویسے ہی ایک ہنگامہ سا نظر آتا ہے اور وہ بھی اُسکا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے حریف کا خوب مقابلہ کرتا ہے ۔ اس دفعہ بھی ایسا ہی ہوا اور وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
نو ٹائٹل میچ:
اے جے اسٹائل اور ادارے کے مالک کا بیٹا شین میک موہن رِنگ میں" نو ٹائٹل میچ" کیلئے آمنے سامنے آئے ۔

اے جے اسٹائل گزشتہ سال سے اپنے ریسلنگ کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پسند کیئے جارہے ہیں ۔لہذا اس میچ میں بھی اُنھوں نے عمدہ داؤ بیچ کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کر لی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای یونائٹیڈ اسٹیٹ:
ٹائٹل میچ کیون اوون بمقابلہ دفاعی چیمپیئن کرس جیریکو کے درمیان تھا ۔جس میں کیون اوون اپنی زور آزمائی کرتے ہوئے کرس جیر یکو پر حاوی نظر آیا ۔

ایک موقعہ آیا جب کیون اوون جیر یکو کے ہاتھوں شکست کھا ہی چکا تھا کہ اُس نے اپنے آپ کو بچا لیا۔ پھر بھی مقابلہ زبردست رہا اور 15منٹ سے زائد ہونے والے مقابلے میں پاور بم داؤ کے بعد جیریکو کو چت کر کے بیلٹ کیون اوون نے حاصل کر لی۔
فور فیٹل وے ٹیگ ٹیم لیڈار( سیڑھی ):
مقابلہ میں ہارڈیز بوائز (جیف ہارڈے اور میٹ ہارڈے) ،لیوک گلیلوز اور کارل انڈریسن (دفاعی چیمپئین) ،سیزرو اورشیمس ،اینز امور اوربِگ کیس ڈبلیو ڈبلیو ای رَا ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ کیلئے آمنے سامنے آئے۔

ہارڈیز بوائز پہلے اس مقابلے کا حصہ نہیں تھے ۔ مقابلے کے آغاز سے پہلے نیو ڈے نے اُنکے بارے میں اعلان کیا تھا کہ وہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔
بہرحال اس ایونٹ میں سیڑھی پر چڑھ کر چھت کے ساتھ لٹکی ہوئی بیلٹ اُتارنے والا ٹائٹل کا حقدار کہلاتا ہے اور یہی مقابلے کی ہیجانی خصوصیت ہوتی ہے۔بہرحال مقابلہ زورں کا ہوا اور ککز ،مکے ، رِنگ سے باہر ایک دوسرے کو پھینکنے، سیڑھی پر چڑھنے کی کوشش میں سیڑھی اور ریسلر کو نیچے گرانے کے کے نظارے شائقین میں تجسس پیدا کرتے رہے کہ آخر کار کون جیتا گا؟پھر یہ تجسس ختم ہوا جب بیلٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہارڈیز بوائز۔


میکسڈ ٹیگ ٹیم:
مشہور ِزمانہ ریسلر جان سینا اس ایونٹ میں میکسڈ ٹیگ ٹیم کاحصہ بنے جس میں اُنکی ساتھی تھی نکی بیلا اور مد ِمقابل ریسلر دِی میز اور اُنکی ساتھی ماریس اوئلٹ۔اسٹیڈیم میں بیٹھے ہو ئے جان سینا کے مداحوں کا شور اُنکی کامیابی کیلئے تھا اور اُنھوں نے بھی حسب ِروایت اپنی ساتھی کے ساتھ مِل کر زبردست مقابلہ کیا اور میچ اپنے حق میں کر لیا۔


نو سینکشنڈ میچ:
سیتھ رولنز گزشتہ سال گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے مقابلوں سے دُور تھے لہذا اس ریسل مینیا میں واپسی اور اُوپر سے مقابلہ ٹریپل ایچ اور اُسکی مددگار بیوی اور میک موہن کی بیٹی سیٹفنی میک موہن سی "نو سینکشنڈ میچ" ہوا۔سیٹیفنی نے ٹریپل ایچ کی مقابلے کے دوران غیر ضروری طور پر بہت مدد کی لیکن سیتھ رولنز نے اپنی عمر کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹریپل ایچ کو ایک زور دار کک لگائی جس پر وہ سٹیفنی پر جا کر گرا اور پھر سیتھ رولنز نے اُسکو پکڑ کر پیڈیگری داؤ لگایا اور شکست دے ہی دی۔


ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین:
ٹائٹل مقابلہ رینڈی اورٹن اورا لیمی نیشن چیمبر2017ء کے مقابلے میں بیلٹ جیتنے والے دفاعی چیمپئین برے وائٹ کے درمیان ہوا۔مقابلے کا آغاز جارحانہ رہا اور دونوں نے ایک دوسرے کی اچھی طرح پٹائی بھی کی لیکن 11ویں منٹ میں رینڈی اورٹن کو موقع ملا تو اُس نے برے وائٹ کو اُٹھا کر نیچے پٹخا اورابھی وہ سنبھل بھی نہ پا یا تھا کہ کمر کے بل اُسکے اوپر لیٹ کر ریفری سے ایک ،دو ۔

تین کروا کر پہلی دفعہ ریسل مینیا کی اور 9 ویں دفعہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین شپ جیت لی ۔لیکن یہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ رینڈی اورٹن 2017ء رائل رمبل کا چیمپئین بھی اس ہی سال بنا تھا۔
یونیورسل چیمپئین شپ:
کا مقابلہ چند ماہ پہلے چیمپئین بننے والے گولڈ برگ اور بروک لیسنر کے درمیان ہوا۔ گولڈ برگ اُس مقابلے میں بروک لیسنر کو بد ترین شکست دے چکے تھے لہذا اس مقابلے کو بہت اہمیت حاصل تھی۔

4 منٹ 45سکنڈ جاری رہنے والا یہ مقابلہ ایک دفعہ پھر بہت زور دار تھا اور گولڈ برگ اپنے سپیئر داؤ سے بروک لیسنر کو گرانے کی کوشش بھی کر رہا تھا لیکن اس دفعہ اُسکی تیاری زیادہ تھی لہذا گولڈ برگ اُسکے ایف5 داؤ میں پھنس گیا اور بروک لیسنر نے اس زور سے گولڈ برگ کا اُٹھا کر پھینکا کہ پھر شکست اُسکا نصیب بن گئی اور بروک لیسنر پہلی دفعہ یونیورسل چیمپئین بھی بن گیا اور گزشتہ شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔


نو ہولڈ بارڈ میچ :
رومن رینز نے انڈر ٹیکرکونو ہولڈ بارڈ میچ یعنی ایک ایسے مقابلے میں شکست دے دی جس میں ٹائٹل نہیں رِنگ میں مستقبل کی اجارہ داری قائم کرنا بڑا ٹارگٹ ہو تا ہے۔ ایک زبردست مقابلہ ہوا تھا جو 24ویں منٹ کے دوران انڈرٹیکر کی شکست پر ختم ہواجسکا اُس کو بہت افسوس ہوا اور اُس نے ایک لمبا عرصہ رِنگ میں حکومت کرنے کے بعد 52سال کی عمر میں ہمیشہ کیلئے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ گولڈ برگ نے بھی اپنی شکست پر ایسا ہی اعلان کیا لیکن اُنکا کہنا تھا کہ ریٹائر منٹ پر قائم رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وقت پر چھوڑتاہوں۔

مزید مضامین :