ریسل مینیا35 کی دُھوم

Wrestlemania 35 Ki Dhoom

ریسلنگ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے سالانہ ایونٹ کا نام " ریسل مینیا" ہے اور اسکا انتظار دُنیا بھر کے شائقین کو سال بھر رہتا ہے

Arif Jameel عارف‌جمیل منگل 9 اپریل 2019

Wrestlemania 35 Ki Dhoom
ریسل مینیاکی ابتداء:
ریسلنگ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے سالانہ ایونٹ کا نام " ریسل مینیا" ہے اور اسکا انتظار دُنیا بھر کے شائقین کو سال بھر رہتا ہے۔31ِمارچ1985ء کو یہ ایونٹ پہلی مرتبہ امریکہ کی ریا ست نیویارک کے اسٹیڈیم میڈیسن اسکوئرگارڈن میں منعقد ہوا۔جسکی اشتہار بازی کیلئے پوسٹر پر اُس وقت کے مشہور ریسلرز ہلک ہوگن اور مسٹر ٹی کی تصاویر شائع کی گئی۔


19 ہزار سے زائد شائقین وہاں موجود تھے اور خصوصی طور پر اعزازی حیثیت میں مشہور ِزمانہ باکسر محمد علی کلے کو ہلک ہوگن والے ریسلنگ کے مقابلے میں ریفری کی ذمہداری سونپی گئی تھی۔اس لیئے پہلے ریسل مینیا کو " دِی گریٹسٹ ریسلنگ ایونٹ آف آل ٹائم"کہا گیا۔آیندہ سالوں میں ریسل مینیا میں زیادہ تر ہلک ہوگن کی کامیابیوں نے اس ایونٹ کو " ہلکا مینیا" کے نام سے مشہور کر دیا۔

(جاری ہے)


ریسل مینیا35:
ریسل مینیا35میں ریسلنگ کے زبردست مقابلے 7ِ اپریل 2019ء کو امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے شہر ایسٹ رُتھر فورڈ کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملے۔جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے برانڈ رَا،سمیک ڈاؤن کے ساتھ لائیو 205بھی شامل کیا گیا۔ دِلچسپ مقابلوں میں پہلی دفعہ تین خواتین رانڈ روسے،شارلٹ فلیئراور بیکی لینچ کو " ونر ٹیکزآل ٹریپل تھریٹ میچ" کیلئے منتخب کیا گیا۔

ایک اور تذبذب تھا ریسلر ٹریپل ایچ کا جوڑ باٹیسٹا کے ساتھ۔ کیونکہ ٹریپل ایچ کو شکست کی صورت میں آئندہ کیلئے ریسلنگ رِنگ کر خیر آباد کہناتھا ۔
ریسلنگ کے کُل 16مقابلے ہوئے:
کینسر کی بیماری سے گزرنے کے بعد اس ایونٹ میں رومن رینز کا مقابلہ ٹھہر ا ڈریو میکلین ٹائیر سے۔وہ جب رِنگ کی طرف بڑھا تو نیلی روشنیوں کی خوبصورتی دیکھنے والی تھی لیکن پھر جب رومن رینز پویلین سے باہر آیا تو اُس وقت ایک الگ ہی سما ء نظر آیا جب اُسکے پیچھے سکرین پر لکھا گیا رومن اِمپائر۔

جو 10منٹ کے زبردست مقابلے کے بعد رومن رینز نے اپنے سپیئرداؤ کے استعمال سے قائم رکھی۔جبکہ اس سے پہلے ایک اور سنگل مقابلے میں اے ۔جے اسٹائل نے اپنے مد ِمقابل رینڈی اورٹن جیسے ماہر ریسلر کو چت کر دیا تھا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئین شپ :
ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئین شپ کیلئے ایک بڑا مقابلہ بروک لیسنر اور ستھ رولنز کے درمیان دیکھنے میں آیا ۔

پہلے تو اُن دونوں کا اپنی باری میں رِنگ کی طرف آنے کا انداز ہی ریسل مینیا میں جان ڈالنے کے برابر تھا ۔بروک لیسنر کی آمد پر پیچھے بیسٹ انکرنیٹ (حیوان کا روپ) لکھا گیا اور ستھ رولنز پر بیسٹ سلیئر(خونی حیوان) لکھا گیااور پھر ایک زبردست مقابلہ رِنگ کے اندر اور باہرصرف ڈھائی منٹ جاری رہا اور آخر میں ستھ رولنز نے بروک لیسنر کو پہلے ککز مار مار کر رِنگ سے اُٹھنے نہ دیا اور پھر اوپر گر کر چت کر دیا۔


آندرے دِی جا ئنٹ میموریل بیٹل رائل:
کک آف مقابلے میں حسب ِروایت ایک ساتھ بہت سے ریسلر نے مد ِمقابل ہو کر ایک دوسرے کو مارتے ہوئے ر ِنگ سے باہر پھینکناشروع کر دیا اور آخر میں سٹرومین اور کولن جوسٹ رہ گئے لیکن وہ بھی سٹرومین کے پنجہ میں آگیا اور ٹائٹل ہو ا سٹرومین کا رنر اَپ ہو اکولن جوسٹ۔
نو ہولڈ بیرڈ مقابلہ:
نو ہولڈ بیرڈ مقابلے میں ٹریپل ایچ کو مستقبل میں رِنگ میں رہنے کیلئے با ٹیسٹا کا سامنا تھا اور ٹریپل ایچ کی شکست بھی شائقین کو نظر آرہی تھی۔

اس مقابلے سے پہلے کمینٹری ٹیبل پرریسلر شان مائیکل بھی نظر آئے اور پھر باٹیسٹا بڑی گاڑی میں پویلین سے باہر آیا جس کا الگ ہی رنگ تھا۔جس کے بعد ٹریپل ایچ بھی چہرے پر خوفناک ماسک پہنے ہوئے سپورٹس نما گاڑی میں رِنگ کی طرف آیا۔
دونوں ریسلرز نے رِنگ میں کھڑے ہو کر آوازیں لگائیں اور شائقین کا اپنا الگ شور تھا۔24منٹ لمبا یہ ریسلنگ کا مقابلہ ہر دم دلچسپ ہو تا جارہا تھا کہ آخر کار ماضی کی طرح ٹریپل ایچ نے رِنگ کے نیچے سے اپنا چُھپایا ہوا ہیتھوڑا نکلا اور رِنگ کے اندر آکر باٹیسٹا کو اُس سے ضربیں لگانے کی کوشش کی۔

باٹیسٹا نے اس دوران بھی ٹریپل ایچ کو زیر کیئے رکھا لیکن ٹریپل ایچ کو دوسرا ہیتھوڑا دیاگیا ۔رِنگ میں پڑا پہلا ہتھوڑا باٹیسٹا نے اُٹھا لیا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے پر ہتھوڑے سے ضربیں لگانے کی کوشش کی۔جسکی وجہ سے باٹیسٹا کو ضرب آنے پر وہ رنگ میں گر گیا۔جسکا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹریپل ایچ نے اُس پر گر کر اُس کوریفری سے ایک دو تین کروا دیا اور مستقبل میں بھی رِنگ میں رہنے میں کامیاب ہو گیا۔


فالز کاؤنٹ اینی وئیر مقابلہ:
فالز کاؤنٹ اینی وئیر مقابلے میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے مالک کے بیٹا شین میکموہن 15منٹ کے مقابلے کے بعد دِی میز کو ہارنے میں کامیاب ہو گیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کروز ویٹ چیمپئین شپ کا مقابلہ ٹونی نیس نے بڈی مرفی کو ہرا کر جیتا۔وویمن بیٹل رائل میں کرمیلا نے سارہ لوگن کو رِنگ سے باہر پھینک کرکامیابی حاصل کی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای رَا ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ میں دِی ریوائیول کی ریسلر جوڑی ڈیش وائلڈر اور سکاٹ ڈاؤسن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا بمقابلہ کرٹ ہاکنز اورزیک رائڈرز کی ریسلر جوڑی سے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای سمیک ڈاؤن ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ " فیٹل فور وے" میں ایک دفعہ پھردِی اُوسس کی برتری قائم رہی۔ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین شپ کیلئے کوفی کینگسٹن نے چیمپئین ڈینیل برائن کو ہرایا اورڈبلیو ڈبلیو ای یونائٹیڈ اسٹیٹ چیمپئین شپ کیلئے مقابلے میں تھے آمنے سامنے سیمو جو اور رے میسٹریو۔

ایک دِلچسپ مقابلہ وہی حسب ِروایت رے مسٹریو کی چھلانگیں اور آخر میں شکست۔ڈبلیو ڈبلیو ای انٹرکونٹی نینٹل چیمپئین شب میں فن بلور نے چیمپئین بوبی لیشلے کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا حالانکہ لیو ۔رش کی مدد بھی بوبی لیشلے کیلئے تھی۔
مایہ ناز ریسلر کرٹ اینگل کا الوداعی مقابلہ بھی اس ایونٹ کا خصوصی حصہ بنایا گیا جو شائقین کیلئے کرٹ اینگل کی محبتوں کی وجہ سے اہم تھا۔

بیرن کوربن کیلئے بھی یہ اعزاز کی بات تھی کہ وہ ایک کلاسیکل ریسلر کے ساتھ مقابلہ کرنے آیاگو کہ اگلے 6منٹ میں اُس نے کرٹ اینگل کو شکست دے دی۔
تین خواتین رانڈ روسے،شارلٹ فلیئراور بیکی لینچ میں " ونر ٹیکزآل ٹریپل تھریٹ میچ" شائقین کو کچھ خاص متوجہ نہ کر سکا کیونکہ21منٹ کا یہ مقابلہ نوعیت کے لحظ سے کچھ زیادہ ہی لمبا ہو گیا تھا۔ بہرحال کامیابی ملی بیکی لینچ کوجو اُسکے لیئے اعزاز بن گیا۔
ریسل مینیا کی دُھوم:
ڈبلیو ڈبلیو ای کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی 82,265کی ریکارڈ تعداد اس ایونٹ کی بڑھتی ہوئی شہرت ہے۔ دوسرے الفاظ میں ریسل مینیا 35بھی اپنی دُھوم مچا کر گیا۔

مزید مضامین :