ریسلر برے وائٹ کا اندازِزندگی

Wrestler Bray Wyatt Family

برے وائٹ 23 مئی 1987ء کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر بروکس ویل کے نواح ٹمپا میں پیدا ہوئے، وہ اپنے والدین مائیک روٹونڈا اور سٹیفنی روٹونڈا کے تین بچوں میں سب سے بڑے ہیں

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ جون

Wrestler Bray Wyatt Family
پہلی محبت و شادی: ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر برے وائٹ کو ٹرائے یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران وہاں کی ایک خوبصورت امریکن طالبہ" سامنتھا" سے پیار ہو گیا اور2012ء میں رشتہ ازدواجیت میں منسلک ہو گئے ۔ابھی 5سال نہ گزرے تھے کہ سامنتھا نے کورٹ میں طلاق کا دعویٰ دائر کر دیا ۔وجہ تھی اُسکے خاوند برے وائٹ کا ڈبلیو ڈبلیو ای کی مشہور اَناؤنسر" جوسن عُرف جوجو آفر مین" سے عشقیہ ملاقاتیں اور اپنی نئی محبوبہ پر دِل کھول کر رقم خرچ کرنا۔

جبکہ اپنی دو معصوم بیٹوں کو درگزر کرنا تھا۔ محبوبہ سے شادی: 2017 ء میں کورٹ نے دونوں بیٹیوں کو اُنکی ماں سامنتھا کی نگرانی میں دے دیا اور اُنکے خرچے کیلئے برے وائٹ کو 14 ہزار ڈالر ماہانہ ادا کر نے کیلئے کہا ۔ برے وائٹ کی اُس وقت کُل آمدن ایک ملین ڈالر کے قریب تھی ۔

(جاری ہے)

لیکن اُنھوں نے صاف کہہ دیا کہ یہ رقم بہت زیادہ ہے وہ ہر ماہ 6ہزارڈالر ادا کرنے کو تیار ہیں ۔

طلاق ہو گئی اور اس دوران برے وائٹ خاندانی فیصلے پر ایک مخصوص رقم ادا کرنے پر راضی ہو گئے ۔ بریوائٹ نے دوسری شادی اپنی محبوبہ جوجو آفرمین سے کر لی ۔ بچپن کا مزاحیہ واقعہ: زندگی کو اپنے خوبصورت و امیرانہ انداز سے گزارنے والے برے وائٹ نے اپنے پرستاروں کو اپنا ایک بچپن کا مزاحیہ واقعہ ٹویٹر پر یکم جون20 ء کو کچھ اسطرح بیان کیا کہ: "جب میرا بچپن تھا تو میں ایک دن ریسلنگ کے ادارے ڈبلیو سی ڈبلیو کے لاکر رُوم میں بالکل نئے روکٹ نما کھلونے سے کھیل رہاتھا رہا تھا ۔

وہاں سائیکو ریسلر سیڈ ویشاز(اصل نام سیڈیوڈی) موجود تھا جسکو میرا اُونچی آواز میں کھیلنا پسند نہ آیا اور اُس نے غصہ کیا تو میں نے وہ کھلونا اپنے آپکو ایک طاقتور آدمی سمجھتے ہوئے دے مارا۔ وہ بہت غصے میں آگیا اور اُس نے فوری طور پر میرا را کٹ نما کھلونا توڑدیا۔ آج تقریبا 30 سال بعد میرے عظیم دوست فلم میکر بیکنگ جیسن نے مجھے ایک نیا راکٹ نما کھلونا خرید کر مجھے دیا تو میرا انسانیت پر اپنا اعتماد بحال ہو گیا" ۔

بیٹی کی پیدایش: جیسن بیکر نے شاید اُنکو اسلئے کھلونا خرید کر دیا ہو کہ29 ِ مئی 20 ء کو اُنکے اور جوسن آفر مین کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے اور اس سے ایک سال پہلے اُن دونوں کے ہاں بیٹا نیش پیدا ہو اہے۔جبکہ اِن دِنوں برے وائٹ اپنے کیرئیر کی بلندیوں پر ہیں اور اُنھیں اپنی زندگی کے اہم واقعات یاد آرہے ہیں۔ برے وائٹ کی تعلیم و تربیت: ریسلر برے وائٹ کا اصل نام ونڈھم لارنس روٹونڈا ہے۔

23 مئی 1987ء کو امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر بروکس ویل کے نواح ٹمپا میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے والدین مائیک روٹونڈا اور سٹیفنی روٹونڈا کے تین بچوں میں سب سے بڑے ہیں ۔ اُنکے بھائی کا نام ٹیلر مائیکل المعروف( ریسلر بو ڈلاس) اور بہن کا میکا روٹونڈا ہے ۔ امریکن والدین نے بڑے بیٹے کی حیثیت میں آغاز سے ہی اُنکی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی شروع کی اور ہرنینڈو ہائی اسکول بروکس ویل میں داخل کروا دیا۔

وہاں اُنکا حد درجہ شوق فُٹ بال کھیلنے کا رہا ۔ بعدازاں دو سیزن کے لئے کالج آف سیکیوئس ،وائسیلیا،کیلیفورنیا کی طرف سے بھی فُٹ بال کھیل کر ایک اہم کھلاڑی کے طورپہچان بنا لی جسکی وجہ سے ریاست البامہ کی ٹرائے یونیورسٹی میں فٹ بال اسکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور وہاں پر بھی دو سال تک کالج کی طرف سے فٹ بال کھیلی۔ ریسلرز کے خاندان سے تعلق: برے وائٹ کے نانا بلیک جیک ملیگن ، والد مائیک روٹونڈا ، اور اُن کے دو ماموں ، بیری اور کینڈل ونڈھم امریکہ کی ریسلنگ کے میدان کے جانے پہچانے ریسلرز تھے اور سب کی آمدن کا اہم ذریعہ ریسلنگ ہی تھی۔

لہذا برے وائٹ کے والدین کی بھی یہی خواہش تھی کہ برے وائٹ کو فُٹ بال چھوڑ کر ریسلنگ کو ترجیح دینی چاہیے۔برے وائٹ بھی یہ جانتے تھے اس لیئے اُنھوں نے اپنی جسمانی ورزش کے دوران ریسلنگ کے داؤ وغیرہ بھی سیکھ لیئے اور ایک موقع پر اپنے کالج کی طرف سے 2005ء میں 275 پاوٴنڈ (125 کلوگرام) کی درجہ بندی میں ریاستی سطح کی ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ اس ہی سال اُنھوں نے اپنی گریجویشن بھی مکمل کی تھی۔

ٹرائے یونیورسٹی میں فُٹ بال کھیلنے کے دوران ہی اپنے خاندانی کھیل ریسلنگ کو ہی پیشہ وارانہ حیثیت میں اپنانے کا ارادہ کر لیااور ابھی جو بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے مزید 27 کریڈٹ گھنٹے رہتے تھے نامکمل چھوڑ کر رِنگ میں قدم رکھ دیا۔ پیشہ ورانہ ریسلنگ :فلوریڈا چیمپئن شپ ریسلنگ : آغاز میں موقع ملنے پر برے وائٹ نے اپریل 2009 میں فلوریڈا چیمپیئن شپ ریسلنگ (ایف سی ڈبلیو) میں ایلیکس روٹنڈو کے نام سے کامیابیاں حاصل کیں۔

بعد میں اس نے اُنھوں نے اپنا نام بدل کر ڈیوک روٹنڈو رکھ دیا۔ جون 2009 ء میں برے وائٹ نے اپنے بھائی ریسلر بو ڈلاس کے ساتھ ٹیم بنا لی۔ 23 ِ جولائی کو ایف سی ڈبلیو ٹیلی وڑن پر ، روٹنڈو برادران نے ڈیوڈ بسٹرس (کیلن کروفٹ اور ٹرینٹ بیریٹا) کو شکست دے کر ایف سی ڈبلیو فلوریڈا ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ کے نمبر ون کا دعویدار بن گئے۔ اُسی رات اُنھوں نے ایف سی ڈبلیو فلوریڈا ٹیگ ٹیم چیمپیئن شپ کے لئے جسٹن اینجل اور کرس لوگن کو شکست دی۔

آگے بھی دونوں بھائیوں نے چیمپین شپ کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا ریسلرز دیلان کلین و وانس آرچر اور کرٹ ریسلرز ہاکنس و ہیتھ سلیٹر کی ٹیم کے خلاف۔ لیکن 19ِ نومبر کوروٹنڈو برادران ڈیوڈ بسٹرز سے چیمپین شپ ہار گئے۔ رِ نگ نام:ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای): ونڈھم لارنس روٹونڈا کی ریسلنگ میں پہچان مختلف رِنگ ناموں سے ہو نا شروع ہو چکی تھی جسکا سلسلہ ڈبلیو ڈبلیوای میں قدم رکھنے کے ساتھ بھی جاری رہا۔

"برے وائٹ" بھی اُنکا ر ِنگ نام ہے جو آج تک اُنکے اصل نام کی جگہ لے چکا ہے اور اسکے علاوہ بھی اُنکے رِنگ نام کچھ ایسے سامنے آتے رہے:ایلکس روٹونڈا،ایکسل ملیگن،ڈیوک روٹونڈا،ہسکی ہریس اور ونڈھم روٹونڈااور " دِ ی فائنڈ" برے وائٹ۔" فاینڈ"کا مطلب ہے " جانی دُشمن،شیطان صفت ،دیو" ۔6 فُٹ 3 اِنچ قداور129 کلو گرام وزن بمعہ جسمانی موٹائی اور رِنگ میں دیو کی مانند کھڑے ہو کر مخالف پر داؤ لگانے کا انداز کسی دیو کے طرز عمل سے ملتا جُلتا ہو تا ہے۔

اُوپر سے اسٹوری لائن کے مطابق ایک دور میں ہال میں اندھیرا کروا کر بر ے وائٹ کا مخصوص انداز و موسیقی کی دُھن میں ہاتھ میں لالٹین پکڑکر آہستہ آہستہ رِنگ کے طرف بڑھنا ایک الگ ہی پرسراریت کاماحول پیدا کر دیتا تھا۔ ماسک کا استعمال: 2010ء میں برے وائٹ کا ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈبیو کرنا اور پھر اُنکے بھائی بو ڈلاس کا بھی اس ادارے میں آجانا اپنے والدین کی خواہش کو پورا کر دینا ثابت ہوا ۔

و الدین بہت خوش تھے اور دونوں بھائی بھی ریسلنگ کے میدان میں کامیابی حاصل کر نا شروع ہوچکے تھے۔ جنوری2011 ء میں ایک مقابلے کے دوران ریسلر رینڈی اورٹن نے مداخلت کرتے ہوئے برے وائٹ کے سر پر اس زور ے مارا کہ اُس کے بعد وہ کچھ عرصہ کیلئے ادارے سے الگ ہو کر واپس ایف سی ڈبلیو میں چلے گئے اور چہرے کو پوشیدہ رکھنے کیلئے ماسک پہن کر ایک نئے رُوپ میں ریسلنگ کے رِنگ میں مقابلے کر نے لگا۔

" دِی وائٹ فیملی" : اپریل 2012 ء کوڈبلیو ڈبلیو ای میں برے وائٹ کی واپسی پر مقابلوں کے دوران چھاتی کے قریب ایک پٹھے میں تکلیف شروع ہو گئی جس کیلئے سرجری کی خبر آئی۔ اس انجیری سے آرام کے بعد2013ء میں ادارے نے اسٹوری لائن میں " دِی وائٹ فیملی" کے نا م سے اُنکی ایک ٹیگ ٹیم تشکیل دے دی جس میں برے وائٹ کے ساتھ ایرک روین اور لیوک ہارپر شامل تھے۔

جس میں ماسک کا استعمال بھی نظر آیا جو آئندہ کیلئے بھی برے وائٹ سے منسلک رہا اور جب پہلی دفعہ 24ِ اگست 2015 ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں اُنھوں نے ادارے کی طرف سے پہلی دفعہ باقاعدہ طور پر ریسلر اسٹور مین کوریسلنگ کے مقابلوں کیلئے متعارف کروایا تواُس موقعہ پر اسٹرومین نے بھی چہرے پر " بلیک شیپ" کا ماسک پہنے ہوئے تھا جو ظاہری بات ہے برے وائٹ کی ہی تجویز ہو گی۔

" سسٹر ابی گیل و سِگ نیچر موو" : دِی وائٹ فیملی ٹیگ ٹیم ایک ویلن نماذہن رکھنے والوں کی ٹیم تھی لہذا برے وائٹ کی لیڈر شپ میں اس ٹیم کو بہت پذیرائی ملی جو ایک طرف ادارے کی کامیابی تھی اور دوسری طرف برے وائٹ کی طرف سے " سسٹر ابی گیل" کا وہ خیالی و پرسرارکردار تھا جسکے بارے میں ہر کوئی جاننے کا خواہش مند نظر آیا۔ اُنکی کامیابی کے داؤ " سِگ نیچر موو" کو بھی سسٹر ابی گیل کہا جا تا ہے۔

2014 ء کی آخری سہ ماہی سے برے وائٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کے مختلف برانڈ کے سالانہ ایونٹس میں سنگل ریسلنگ مقابلوں میں بھی معروف ریسلرز سے زور آزمائی کرتے ہو ئے نظر آنے لگے گو کہ اسٹوری لائن کے مطابق کوئی بڑی کامیابیاں نہ مل سکیں لیکن اُنکے پرستاروں کو اُنکا رِنگ میں آنے کا انتظار لگا رہتا ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپین شپ : برے وائٹ ایک بڑی کامیابی کے انتظار میں تھے کہ 12ِ فروری 2017ء کو ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک اہم ایونٹ " الیمی نیشن چیمبر " منعقد ہوا۔

اُس میں جن 6ریسلرز کے درمیان مقابلہ ہوا اُنکے نام اُس ہی ترتیب سے لکھے جارہے ہیں جس ترتیب سے وہ رِنگ میں داخل ہوئے۔ڈین ایمبروز۔بیرن کوربن۔دِی میز۔برے وائٹ۔اے جے اسٹائل اور جان سینا۔پسندیدہ تھے جان سینا لیکن قسمت کی دیوی برے وائٹ کے حق میں نکلی اور 5ریسلرز کا مقابلہ کرنے کے بعد پہلی دفعہ چیمپئین شپ بیلٹ تھامی اور ہال کے اندھیرے میں ستاروں کی مانند روشنیاں جگمگانے کے دوران فتح کا جشن مناتے ہوئے برے وائٹ اپنے رستاروں کی تالیوں میں پویلین میں واپس چلے گئے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں برے وائٹ کے ٹائٹل : ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپین شپ (1 بار) ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپین شپ (1 بار) ڈبلیو ڈبلیو ای را ٹیگ ٹیم چیمپین شپ (1 بار) - ریسلر میٹ ہارڈی کے ساتھ ڈبلیوڈبلیو ای سمیک ڈاون ٹیگ ٹیم چیمپینشپ (1 بار) - لیوک ہارپر اور رینڈی اورٹن کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای ائیر اینڈ ایوارڈ۔فار میل ریسلر آف دِی ائیر2019ء ملا اور ابھی برے وائٹ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید مضامین :

Your Thoughts and Comments