ریسلربریٹ ہارٹ ” ہٹ مین“ اصول پسند ریسلر

Wrestler Bret Hart

وہ اپنے ریسلنگ کیریئر میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں5دفعہ اور ڈبلیو سی ڈبلیو میں 2 دفعہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بنے

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ 7 اگست 2020

Wrestler Bret Hart
بریٹ ہارٹ عُرف ہٹ مین ایک پیشہ وارانہ ریسلر،اداکار اور مصنف ۔اُنھوں نے اپنے ریسلنگ کیرئر میں بہت سے اہم اعزازت اور ٹائٹلز جیتے جن میں چند اہم یہ ہیں:ڈبلیو ڈبلیو ای میں5دفعہ اور ڈبلیو سی ڈبلیو میں 2 دفعہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین۔جن میں سے ڈبلیو سی ڈبلیو میں پہلے غیر ملکی ہیوی ویٹ چیمپئین بنے۔پہلے ریسلر جنہوں نے دونوں اداروں سے ٹریپل کراؤن چیمپئین شپ بھی حاصل کی۔

واحد ریسلر جو 2دفعہ کنگ آف رِنگ بھی قرار پائے۔2دفعہ ہال آف فیم کا اعزاز حاصل کیا ۔ 1994 ء کے رائل رمبل میں آخری ریسلر لیکس لوگر کو مارتے ہوئے جب اصول کے مطابق اُسکو رِنگ کی رسیوں کے اُوپر سے باہر پھینکنے کی کوشش کی تو لیکس لوگر نے بریٹ ہارٹ کو بھی ساتھ کھینچ لیا۔جس پر دونوں کو شریک فاتح قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

رِنگ کی طرف کالی عینک پہن کر آنا اور راستے میں وہ عینک کسی بچے کو پہنا دینا اُنکے مداحوں کیلئے اُنکا پسندیدہ اسٹائل تھا اور " شارپر شوٹر" بریٹ ہارٹ کا مقابلہ جیتنے کیلئے اہم داؤ تھا۔

رائل رمبل1997ء میں میں ریسلر بریٹ ہارٹ کی یقینی کا میابی کو سکینڈوں میں تبدیل کر کے اسٹون کولڈ کے حق میں کرنا،"ایونٹ مانٹریل سکریو جاب ،سر پر چوٹ،دماغی تکلیف اور 3شادیاں " اُنکی زندگی کا ہم دور رہا۔ کینیڈا کے پیشہ وارانہ ریسلر اسٹو ہارٹ کی شادی امریکہ میں پیدا ہونے والی لڑکی ہیلن لوئیس سمتھ سے ہوئی۔ جن کے ہاں 12بچے پیدا ہوئے ۔ 8لڑکے اور 4لڑکیاں ۔

ریسلر بریٹ سارجنٹ ہارٹ آٹھویں بچے تھے جو 2 ِجولائی1957ء کو کینیڈا کے صوبہ البرٹا کے شہر کیلگری میں پیدا ہوئے۔ وہ ننھیال کی طرف سے یونانی نژاد ہیں اور آئرش دادا کی طرف سے ۔لہذا والدین کی وجہ سے بریٹ ہارٹ کینیڈا اور امریکہ کی دوہری شہریت کے حامل ہیں پر اُنھیں یہ فخر ہے کہ وہ خود شمالی امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں۔اُنھوں نے اپنے بچپن کا بیشتر حصہ ہارٹ فیملی منشن البرٹا میں ہی گزارہ جو اس کے والد کی ملکیت تھی۔

وہاں اُنکے والد نے ایک ریچھ بھی عمارت کے نیچے جکڑا ہوا تھا جو خوفناک ٹیڈ کے نام سے جانا جاتا تھا ۔ ہارٹ ریسلنگ فیملی کی کینیڈا میں پہچان ہے۔لہذا بریٹ ہارٹ کو بچپن سے ہی ریسلنگ کا ماحول ملنے کی وجہ اُنکے والد کا 1948 ء میں کیلگری ،البرٹامیں سٹمپ پیڈ ریسلنگ پرموشن کا قیام عمل میں لانا تھا۔ جہاں ریسلنگ کی تربیت و مقابلے کروائے جاتے تھے۔

بعض دفعہ والد اُنکو چھوٹی عمر میں ہی ساتھ لے جاتے تھے جسکی وجہ سے اُنکا اور اُنکے بھائیوں کا رحجان ریسلنگ کی طرف ہو گیا۔بریٹ ہارٹ کی ریسلنگ کی تربیت کا آغاز 9سال کی عمر میں ہی ہو گیا اور ارنسٹ مینگ ہائی اسکول میں تعلیم کے دوران شوقیہ ریسلنگ مقابلوں میں حصہ لیکراس شعبے کے نمایاں طالب علم بن گئے۔ اُنھوں نے یہ سلسلہ ماؤنٹ رائل کالج میں بھی کالجیٹ ریسلنگ مقابلوں میں جاری رکھااور ساتھ میں اپنے شوق کے مطابق " فلم میکنگ" کی تعلیم بھی حاصل کرنا شروع کردی۔

1977ء تک وہ طالب علمی کے دور میں ریسلنگ میں چند اعزازت و میڈل جیت کر اپنے والد کو " طاقت کے جوش" سے متاثر کرتے ہوئے دکھاتے جو اُنکے والد کو بہت اچھا لگتا ۔ اُنکے والد ایک اصول پسند شخص تھے ۔ وہ اس لیئے بھی خوش ہو تے کہ اُنکے بیٹے اُنکی خواہش کے مطابق ریسلنگ کی طرف نہ کہ صرف توجہ دے رہے ہیں بلکہ جیت کا بھی جوش ہے۔بریٹ ہارٹ کی انہی صلاحیتوں و جوش کو دیکھ کر کالج کی انتظامیہ نے اُنھیں کامن ویلتھ گیمز میں بحیثیت ریسلر حصہ لینے پر زور دیا ۔

بریٹ ہارٹ کے لیئے یہ وہ مرحلہ تھاکہ اچانک شوقیہ ریسلنگ سے الگ ہو کر پیشہ وارانہ ریسلر بننے کا فیصلہ کر لیا۔کالج میں گریڈ بھی کچھ خاص اچھے نہیں آرہے تھے لہذا 1976 ء سے اپنے والد کے ریسلنگ ادارے میں ریفری کے فرائص تو انجام دے ہی رہے تھے اب جوش آیا کہ " ریسلر بن کر دکھانا ہے" ۔دو سال بعد اُنکو اپنے والد کے ادارے میں ہی ڈبیو کرنے موقع مل گیا اور پھر سنگل اور ٹیگ ٹیم مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔

بریٹ ہارٹ نے اگلے چند سالوں میں نے پروموشن کے اہم ٹائٹل اپنے نام کیے جن میں دو برطانوی دولت مشترکہ مڈ ہیوی ویٹ چیمپین شپ کے ، پانچ انٹرنیشنل ٹیگ ٹیم چیمپین شپ کے ، اور چھ شمالی امریکہ ہیوی ویٹ چیمپین شپ کے شامل ہیں۔بریٹ ہارٹ نے نیو جاپان پرو ریسلنگ (این جے پی ڈبلیو) میں ٹائیگر ماسک بھی مقابلے کیئے ۔ اسطرح وہ 1980ء کی دہائی کے وسط تک پیشہ وارانہ ریسلرز کی حیثیت میں پہچان بنا نے کے باوجود اپنی کامیابیوں پر انٹرویو دینے اور ہجوم کے سامنے تقریر کرنے سے خوفزدہ رہتے تھے ۔

اگست 1984ء میں جب ڈبلیو ڈبلیو ایف/ای نے چند نئے ریسلرز کواپنے ادارے میں شامل کیا تو بریٹ ہارٹ نے بھی اُس موقع سے فوراً فائدہ اُٹھایا اور نہ کے صرف وہاں قدم رکھا بلکہ اپنی صلاحیتوں سے قدم جما لیئے۔6 فُٹ 1 انچ قد اور107کلوگرام وزن کے ساتھ خوبصورت جسم کے مالک بریٹ ہارٹ نے اگست1984 ء میں وہ ٹیگ ٹیم کی حیثیت میں ڈبلیو ڈبلیو ایف/ای میں ڈبیو کر چکے تھے اور 1985ء میں نیا رِنگ نا م " ہٹ مین" بھی اپنا چکے تھے۔

لہذا اُنکی ٹیگ ٹیم " دی ہارٹ فاؤنڈیشن" کے نام سے متعارف کروا دی گئی جس میں بریٹ ہارٹ کے ساتھ اُنکی بہن ایلی کے خاوندجیم نیڈ ہارٹ کو شامل کی گیا۔پھر اُنکا کوئی ایسا مقابلہ نہیں ہوتا تھا جس میں شمالی امریکہ کی ریسلنگ کے داؤبیچ کا نیا انداز سامنے نہ آتا ہو۔ اسطرح ایک بڑا عرصہ اُنکا وہاں ریسلنگ کرتے گزر گیا۔ سنہء1997 ء میں خبر گرم ہوئی کہ بریٹ ہارٹ ڈبلیو سی ڈبلیو سے معاہدہ کر رہے ہیں ۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف/ای کے مالک میک موہن نے سوچا کہ اگر یہ خبر سچی ہے تو پھر بریٹ ہارٹ کو ٹائٹل کے ساتھ نہ جانے دیا جائے اور اسٹوری لائن کے مطابق اُنکو ریسلر شان مائیکل سے شکت کھانا پڑے گی۔بریٹ ہارٹ نے شان مائیکل سے مخالفت کی وجہ سے اسٹوری لائن سے انکار کر دیا۔ مالک میک موہن بھی مان گئے اور بریٹ ہارٹ اور شان مائیکل کے درمیان نومبر 1997 ء میں ایونٹ "مانٹریل سکریو جاب" میں مقابلہ کراویا گیا۔

اُنکے لیئے یہ اعزاز کی بات تھی کہ اُنھوں نے اپنے پیدائشی ملک کینیڈا میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر نا تھا لیکن مقابلہ اُس وقت شان مائیکل کے حق میں کروا دیا گیا جب شان مائیکل نے بریٹ ہارٹ کو ہ داؤ لگایا ہوا تھااور ریفری نے فوراً شان مائیکل کو کامیا ب قرار دے دیا ۔بریٹ ہارٹ نے اس پر بہت شور مچایا کہ اُنھوں نے داؤ لگنے کے دوران شکست نہیں مانی تھی پھر ایسا کیوں ہوا ؟مقابلہ متنازعہ ہو گیا اور اشارہ کیا گیا مالک میک موہن کی طرف۔

بریٹ ہارٹ کا اس متنازعہ مقابلے کی وجہ سے دِل ٹوٹ گیا اور پہلے شاید اُنھوں نے ارادہ ہی کیا ہو لیکن پھردسمبر1997ء میں ڈبلیو سی ڈبلیو سے 3سال کا معاہدہ کر تے ہوئے 15ِستمبر1997ء کو ادارے کے ایونٹ " نٹرو" میں بھی ڈبیو کر لیا۔ زندگی کی دوڑ میں تناؤکسی ایک معاملہ سے آتا ہے اور اثرات دوسرے معاملات پر بھی ہو جاتے ہیں۔ " مانٹریل سکریو جاب " کے متنازعہ مقابلے سے دِل پرداشتہ بریٹ ہارٹ اُنہی دِنوں اپنی ازدواجی زندگی کی وجہ سے بھی ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے تھے۔

بریٹ ہارٹ کی پہلی شادی جولائی 1982ء میں کینیڈین لڑکی جولی سماڈوسے ہوئی جن سے اُنکے ہاں دو بیٹیاں اوردو بیٹے پیدا ہوئے۔زندگی خوشگوار گزر رہی تھی کہ اچانک معاملات میں اُلجھنیں پیدا ہونی شروع ہوئیں اور لڑئی جھگڑے اور صلح صفائی میں تقریباً 4سال گزر گئے۔ اس دوران مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔پہلے اُنکے بھائی ریسلر اوون ہارٹ کا مئی1999ء میں ریسلنگ کے ایونٹ کے دوران اُونچائی سے گِر کر انتقال ہو گیا۔

دوسر ا دسمبر1999ء کے ڈبلیو سی ڈبلیو کے ایونٹ اسٹار کیڈ میں مقابلے کے دوران ریسلر گولڈ برگ نے اس زور سے بریٹ ہارٹ کے سر پر کک ماری کہ وہ وقتی طور پر دماغی توازن کھو بیٹھے اور اگلے چند ماہ بعد اُس تکلیف کی وجہ سے اکتوبر 2000ء میں اُنکا ریسلنگ کیرئیر ہی ختم ہو گیا۔2001ء میں اُنکی والدہ کا انتقال ہو گیا اور پھر بریٹ ہارٹ اور اُنکی بیوی کے درمیان جون2002ء میں طلاق بھی ہو گئی جس کے چند گھنٹوں بعد ہی بریٹ ہارٹ کے دماغ کی شریان پر مزید دباؤ پڑنے سے اٹیک آگیا۔

ابھی اُنکا علاج ہو ہی رہا تھا کہ اکتوبر2003 ء میں اُنکے والد کا بھی انتقال ہو گیا۔ بریٹ ہارٹ کی پھر جب کچھ مدت بعد صحت بہتر ہو ئی تو اُنھوں نے اپنے اکیلے پن کو ختم کرنے کیلئے ستمبر2004ء میں دوسری شادی اِٹالین خاتون سنزیاروٹا سے کر لی۔لیکن ایک دلچسپ اختلاف پر کہ اُنھوں نے رہنا کہاں ہے پر 2007ء میں طلاق ہو گئی۔ جس کے بعدبریٹ ہارٹ نے اپنے سے26سال چھوٹی امریکہ میں پیدا ہونے والی لڑکی سٹیفنی واشنگٹن سے ایک ذاتی سی ملاقات کے بعد جولائی2010ء میں شادی کر لی اور ایک خوشگوار زندگی کا سفر جاری ہو گیا۔

2016ء میں اُنکی پروسٹیٹ کینسر کی خبر بھی آئی جسکا علاج کروانے کے بعد اہ ایک دفعہ پھر مکمل صحت یاب ہو گئے۔ ریسلنگ سے الگ ہونے کے باوجود اُنھوں نے ریسلنگ کے اداروں کے ساتھ اپنے تعلقات قائم رکھے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلوں میں نظر آتے رہتے ہیں۔فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں اور والد کی طرح اصول پسند ہونے کی وجہ سے اسٹوری لائن کو فوقیت نہیں دیتے تھے۔ جسکی وجہ سے دوسرے بڑے ریسلرز سے اختلاف رہتا تھا اورکئی اہم مقابلے متنازعہ رہے۔ اُنکی کوشش ہو تی تھی کہ اُن کے ہاتھوں کو ئی ریسلر زخمی نہ ہو۔ اُنھوں نے ایک کتاب بھی لکھی ہے: " ہٹ مین :مائے رِیل لائف اِن دِی کارٹون ورلڈ آف ریسلنگ"۔

مزید مضامین :