ریسلرایج

Wrestler Edge

ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آل آف فیم میں جگہ بنانیوالے، 14 ویں ٹرپل کراوٴن چیمپئن اور 7ویں گرینڈ سلیم چیمپئن "ایج "کا ریسلنگ کیر ئیر طویل مدتی عروج کا دور رہا

Arif Jameel عارف‌جمیل منگل 1 ستمبر 2020

Wrestler Edge
ریسلر ایج نے 28 ِنومبر2018 ء کو اپنی والدہ کے انتقال پر ایک درد بھرا پیغام لکھا: " آج میں نے اپنی ماں کو کھو دیا۔ جوڈی لین کوپلینڈ کو۔ صرف ماں میرے پاس تھی۔ وہ میری چٹان تھی۔ ریڑھ کی ہڈی اور اصولوں کی پاسدار۔ جس نے کچھ انتہائی ہنگامہ خیز برسوں میں میرا توازن برقرار رکھا۔ اس نے مجھ پر کبھی شک نہیں کیا"۔ اس سے پہلے ایج نے ایک دفعہ کہا تھا کہ وہ اپنے والد سے کبھی نہیں ملے اور نہ ہی کبھی اُنکی کوئی تصویر دیکھی ہے۔

ایڈم جوزف کوپلینڈ ، جنہوں نے البانی ریڈیو اسٹیشن کے ایک پروگرام سے اپنے لیئے رِنگ نام" ایج " منتخب کیا ہمہ وقت کے سب سے مشہور پیشہ ور ریسلرز میں شامل ہیں ۔ وہ 30ِ اکتوبر 1973ء کو کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر ٹورنٹو سے 50 میل دور شمال مغرب کے دیہی قصبے اورنج ویل میں صبح 7بجے پیدا ہوئے اور اُنکا وزن تھا 10 پاؤنڈ 12اؤنس۔

(جاری ہے)

20سالہ لڑکی جوڈی لین اُنکی والدہ تھیں جن کا تعلق ایک اچھے خاندان سے تھا لیکن ایج کی پیدائش کے دِنوں میں اُنکے ذاتی مالی حالات خاص اچھے نہ تھے۔

ہر ماں کی طرح اُنھیں بھی اپنے بیٹے کے بہترین مستقبل کی فکر تھی ۔لہذا اُنھوں نے بیٹے کی کفالت کیلئے دو دوملازمتیں کرنا شروع کردیں اور ایج کی تعلیم کا آغاز کروا دیا۔ کوپلینڈ عُرف ایج کی والدہ کی مصروفیت نے پہلے ایج میں اُداسی کی نفسیاتی کیفیت پیدا کر دی اور پھر ٹی وی پر ریسلنگ دیکھ دیکھ کر اُنکاجارحانہ رویہ بھی سامنے آنا شروع ہو گیا۔

لہذا اُنھوں نے کم عمری میں ہی پیشہ ورانہ ریسلنگ میں دلچسپی لینا شروع کر دی اور اگر اُس دور کی اُنکی تصاویر دیکھی جائیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ مار کُٹائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ہلک ہو گن، شان مائیکل ،رینڈی سیوج اور کینیڈین ریسلر بریٹ ہارٹ اُنکے پسندیدہ ریسلرز تھے۔ 10سال کی عمر میں اُنکی ملاقات ہم عمر جیسن کرسچن ریسو سے ہوئی جس کے ساتھ ملکر وہ کینیڈا کے مشہور ریسلرز کے مقابلے دیکھنے جاتے اور 16سال کی عمر میں ٹورنٹومیں ہونیوالے ریسل مینیا ششم کے مقابلے اگلی سیٹوں پر بیٹھ کر دیکھے ۔

ہلک ہوگن اور الٹی میٹ وارئیر کے مقابلے کے دوران خوب شور مچایا اورجب ایج کے پسندیدہ ریسلر ہلک ہوگن کو شکست ہوئی تو ایج نے فیصلہ کر لیا کہ اب وہ پیشہ وارانہ ریسلر بن کروخود کامیابی سمیٹیں گے۔ ایج جب 17 سال کے ہوئے تو مالی حالات و اخراجات کی وجہ سے ریسلنگ کی آرزو چھوڑ کر فی الوقت ملازمت شروع کرد ی۔ ایج ہمبر کالج ٹورنٹو میں تعلیم بھی حاصل کر رہے تھے جہاں سے اُنھوں نے پہلے ریڈیو برڈ کاسٹنگ میں ڈگری حاصل کی اور پھر ایک اخباری مضمون نویسی کا مقابلہ جیت کر انعام میں ریسلرز سویٹ ڈیڈی سکی اوررون ہو چیسن سے ریسلنگ کی مفت تربیت حاصل کی۔

ایج کا قد6.5 اِنچ ،وزن 109 کلو گرام تھا جب اُنھوں نے 1992ء میں ریسلنگ کی تربیت کیساتھ مقابلوں میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا اور اُسی سال کینیڈا کے قومی دِن والی تاریخ یکم جولائی کو اپنا ریسلنگ ڈبیوبھی کر لیا۔ پھرانڈیپنڈنٹ سرکٹ اور مختلف ریسلنگ پرمووشن میں مقابلے کرنا شروع کر دیئے۔اپنے صوبہ کے ایک قصبے " ایجکس" میں ریسلنگ مقابلے کے دوران ایج پر ریسلر بریٹ ہارٹ کے منیجر کی نظر پڑی تو اُس نے ڈبلیو ڈبلیو ایف/ای میں میں شرکت کرنے کیلئے اُنکی حوصلہ افزائی کی۔

جہاں مئی 1996 ء میں اُنھیں بغیر کسی معاہدے کے210ڈالرہفتہ پر شامل کر لیا گیا اور ساتھ میں اُنکے کالج کی فیس کے بقایاجات 40 ہزار ڈالر ادا کرنے کی ذمہداری بھی اُٹھا لی جس سے ایج کو ایک ذہنی سکون ملا ۔ ادارے کی طرف سے کینیڈا میں ہی رہتے ہوئے ریسلنگ کی مزید تربیت لی ،مقابلے کیئے اور ریسلر بریٹ ہارٹ سے ملاقات کا موقع بھی مل گیا جنہوں نے ایج کی بہت تعریف کی۔

جس کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ایف/ ای نے اُنکے ساتھ ایک ترقیاتی معاہدہ کیا اور اور اُنکے بچپن کے دوست ریسلر جیسن کرسچن ریسو کیساتھ اُنکی ٹیگ ٹیم بنا دی جنہوں نے آنے والے سالوں میں مِل 7ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ جیتیں۔اسکے علاوہ ایج نے مختلف نامور ریسلرز کیساتھ ملکر بھی مزید 5 چیمپئین شپ میں کامیابی حاصل کی۔ یہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کا دور تھا۔ اسی دور میں ایج کی محبتوں کا سلسلہ شروع ہوا اور اُنھوں نے پہلی شادی کینیڈا سے ہی تعلق رکھنے والی اپنی محبوبہ ایلناہ مورلی سے کی۔

وہ لڑکی کینیڈا کے پیشہ ور ریسلر شان مورلی کی بہن ہیں ۔8 ِنومبر2001 ء میں ہونے والی یہ شادی صرف دو سال چل پائی اور ایلناہ مورلی نے ایج سے ناخوش رہنے کے باعث 10ِ مارچ2004 ء کو طلاق لے لی۔چند ماہ بعد ہی 21 ِاکتوبر2004 ء کو ایج نے اپنی دوسری محبت لیزا اورٹیز سے شادی کر لی ۔ ابھی اس شادی کو بھی چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ ایج کی رومانس کی ایک اور کہانی خاتون ریسلر "ایمی لیٹاڈوماس"کیساتھ منظر عام پر آگئی جس پر اُنکی دوسری بیوی نے بھی 17 ِنومبر2005 ء کو طلاق حاصل کرلی۔

بعد میں لیٹا سے بھی محبت پروان نہ چڑھ سکی اور ایج کو ایک بزدل کہہ کر چھوڑ گئی۔اسکے بعد ایج ریسلنگ میں مصروف ہوگئے ۔پھر11سال بعد ایج نے اپنی43ویں سالگرہ پر خاتون ریسلر بیتھ فونکس سے تیسری شادی کر لی جن میں سے اُنکی 2بیٹیاں ہیں ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آل آف فیم میں جگہ بنانیوالے، 14 ویں ٹرپل کراوٴن چیمپئن اور 7ویں گرینڈ سلیم چیمپئن "ایج "کا ریسلنگ کیر ئیر طویل مدتی عروج کا دور رہا۔

ٹیگ ٹیم میں کامیابیوں کے علاوہ جولائی 1999 ء میں اُنھوں نے اپنا پہلا سنگل ٹائٹل ڈبلیوڈبلیو ایف / ای انٹرکونٹی نینٹل چیمپین شپ جیتا ۔ کنگ آف رِنگ2001ء میں اُنکا مقابلہ ریسلر کرٹ اینگل سے ہوا۔آغاز میں کرٹ اینگل چھائے رہے لیکن پھر جب ایک موقعہ پر ایج اُنکو داؤ لگا شکست دینے ہی والے تھے تو ایج کے اپنے دوست کرسچن نے مداخلت کرتے ہوئے ریفری کو ایک طرف کر دیاتاکہ کہیں ایج جیت نہ جائے۔

جسکے بعد اگلی مداخلت ادارے کے مالک کے بیٹے شین موہن نے رِنگ میں آکر کرٹ اینگل کے پیٹ میں زور سے کندھا مار کر کی جسکی وجہ سے وہ گر گیا اور ایج نے داؤ لگا کر اُسکو شکست دیتے ہوئے کنگ آف رِنگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ ریسلر کرس جیریکو نے ڈبلیو ڈبلیوای کو ایک نئے طرز کے " سیڑھی مقابلہ" کی تجویز دی ۔جسکے مطابق چھت پر سے رَسی لٹکا کر اُس کے ساتھ ایک بریف کیس باندھ دیا جائے اور جو ریسلر اپنے مقابل ریسلرز کو ریسلنگ کے دوران مارتے ہوئے سیڑھی پر چڑھ کر بریف کیس اُتار لے وہ کامیاب۔

ادارے کو یہ مشورہ پسند آیا اور ر2005 ء کے یسل مینیا 21 میں پہلی دفعہ " منی اِن دِی بنک لیڈار میچ" رکھا گیا جس میں 6 ماہر ریسلرز کو موقع دیا گیا جن میں کین اورکرس بینو بھی شامل تھے ۔16منٹ کے اس مقابلے میں تمام ریسلرز نے ایک دوسرے کی خوب پٹائی کی اور اگر کوئی سیڑھی پر چڑھنے کو کوشش کرتا تو اُسکو پہلے نیچے کھینچتے اور پھر رِنگ سے ہی اُٹھا کر باہر پھینک دیتے۔

ایک موقع پر جب 4ریسلر مار کھا کر اِدھر اُدھر گِرے پڑے تھے تو سیڑھی کے ایک طرف سے کین اور دوسری طرف سے کرس بینو چڑھ کر آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کو زور زور سے مُکے مارنا شروع ہو گئے۔کین اپنا وزن سنبھال نہ سکے اور سیڑھی سے گِر گئے ۔کرس بینو اس خوشی میں ابھی بریف کیس کو پکڑنے کی کوشش کرنے ہی والے تھے کہ ایج نے اچانک آکر اُنھیں کرسی ماری اور وہ سیڑھی سے گِر پڑے ۔

ایج نے فوراًموقع کا فائدہ اُٹھاتے ہو ئے سیڑھی پر چڑھ کر رَسی سے بریف کیس کھول کر پہلی دفعہ ہونیوالا " سیڑھی مقابلہ" جیت لیا۔ رائل رمبل2010 ء میں 30ریسلرز والے مقابلے میں ایج کی آمد 29ویں نمبر پر ہوئی اور اُنکے بعد آخری ریسلر آئے بٹیسٹا۔لہذا آخر میں رِنگ میں ایک دوسرے کے مقابل کھڑے تھے جان سینا،شان مائیکل،ایج اوربٹیسٹا۔کبھی شور کبھی خاموشی کس کے حق میں نعرہ لگے اور کس کے حق میں نہیں کہ اس دوران زورآزمائی میں اصول کے مطابق بٹیسٹا نے شان مائیکل کورسیوں کے اُوپر سے باہر پھینک دیا ۔

جان سینا کو موقع ملا تو اُس نے بٹیسٹا کو اور پھر ایج نے ایک حیران کُن چال کے ساتھ جان سینا کو رسیوں کے اُوپر سے باہر پھینک کر یہ بڑاایونٹ بھی جیت لیا اور کنگ آف دِی رِنگ،پہلا سیڑھی مقابلہ اور رائل مبل جیتنے والے واحد ریسلر بن گئے۔ اسکے علاوہ وہ تقریباً ہر اُس ریسلر کیخلاف بھی ر ِنگ میں آئے جو بچپن سے جوانی تک اُنکے ریسلنگ ہیرو تھے اور پھر ماضی میں مقابلوں کے دوران پسلیوں پر شدید دباؤ اور 2011ء میں گرد ن کی انجیری کی وجہ سے ریسلنگ کو خیر باد کہہ دیا ۔

جسکے ایک عرصہ بعد 2020 ء میں پہلے رائل رمبل میں نظر آئے پھر ریسل مینیا 36 میں رینڈی اورٹن کو شکست دی اور پھر جون میں ایونٹ بلیک لیش میں رینڈی اورٹن نے ایج کو ہرا دیا۔ ساتھ ہی یہ خبر سامنے آگئی کہ ایج کو پھر انجیری ہو گئی ہے لہذا مستقبل قریب میں وہ نظر نہیں آئیں گے۔2 نومبر2004 ء کواُنکی سوانح عمری "ایڈم کوپلینڈ آن ایج" شائع ہو ئی اور اداکاری کا آغاز اُنھوں نے 1999ء سے کر دیا تھا۔اُنکے جسم پر ٹیٹو بھی واضح ہیں ۔ایج نے 31 اہم ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔

مزید مضامین :