آئی سی سی ورلڈ کرکٹ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن 21ء تا23ء

Wtc

9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میںآ سٹریلیا،انگلینڈ،پاکستان ،بھارت،سری لنکا ، بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ ،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیزشامل ہیں

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 4 اگست 2021

Wtc
جون 2021ء میںآ ئی سی سی ورلڈ کرکٹ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2019ء تا 2021ء کے پہلے ایڈیشن کے اختتام سے پہلے ہی دوسرے ایڈیشن کی ٹیموں، قوائد و ضوابط اور مقابلوں کا باقاعدہ طور پر شیڈول جاری کر دیا گیا۔ آئی سی سی ورلڈ کرکٹ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن 21ء تا23ء کا دورانیہ4ِ اگست2021ء تا 31ِمارچ2023ء تک رکھا گیا۔پہلے ایڈیشن کی طرح اس میں بھی وہی 9 ٹیمیں شامل کی گئیں اور تقریباً وہی قوائد و ضوابط رکھے گئے۔

سوائے پوزیشن کا تعین کرنے کیلئے ایک دفعہ پھر پوائنٹس سسٹم کواہمیت دے کر مزید آسان کرتے ہوئے ترمیم کی گئی ہے جسے کُل کا تعین فیصد کے ساتھ کیا جائے گا۔ پہلے ایڈیشن میں بھی پوائنٹس ہی ٹیموں کی پوزیشن کیلئے پیمانہ تھا لیکن کورونا وائرس کویڈ۔19کی وجہ سے ٹیسٹ میچوں کے رِی شیڈول ہو نے کی وجہ سے فیصد کا طریقہ اپنانا پڑا۔

(جاری ہے)

دوسرے ایڈیشن کے عرصہ میں یہ چیمپئین شپ کن حالات سے گزرتے ہوئے مکمل ہوتی ہے اور کیا معاملات سامنے آتے ہیں فی الوقت جو تازہ ترین فیصلے ہیں اُنکے مطابق: # دُنیا کرکٹ کی 9 ٹیسٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

جن میںآ سٹریلیا،انگلینڈ،پاکستان ،بھارت،سری لنکا ، بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ ،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیزشامل ہیں۔ # افغانستان، آئیر لینڈ اور زمباوے اس چیمپئین شپ کا حصہ بھی نہیں ہو نگی۔ # ہرملک کی ٹیم 3 ملکی اور3غیر ملکی سیریز کھیلے گی۔6ٹیموں کے ساتھ۔کسی بھی ملک کی کسی بھی 2ٹیموں سے کوئی سیریز نہیں ہو گی۔ # پوائنٹس سسٹم میں جو ترمیم کی گئی ہے اُس کے تحت ہر میچ میں ٹیم کو کامیابی پر 12 پوائنٹس، جبکہ برابر پر 4، ٹائی پر 6 جبکہ شکست پر کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔

# ترمیم شدہ پوائنٹس سسٹم کے تحت دو میچز کی سیریز 24، تین میچز کی سیریز 26، چار میچز کی سیریز 48 اور پانچ میچز کی سیریز 60 پوائنٹس کی ہوگی۔ # 27سیریز کھیلی جائیں گی جن میں انگلینڈ 22 میچ ، ہندوستان 19 ، آسٹریلیا 18 ، جنوبی افریقہ 15 اوربنگلہ دیش 12 میچز کھیلے گا۔ جبکہ اس دوران نیوزی لینڈ ، ویسٹ انڈیز،سری لنکا اور پاکستان 13،13 میچوں میں حصہ لیں گے۔

# اسطرح ہر ملک برابرٹیسٹ میچ نہیں کھیلے گا لیکن سیریز سب برابر 6,6 کھیلیں گے۔ # یہ چیمپئین شپ بھی لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی۔جسکے بعد فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ # نیوزی لینڈ دفاعی چیمپئین کی حیثیت میں دفاع کر ے گا۔ # پاکستان انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف غیر ملکی سیریز کھیلے گا۔

دو طرفہ سیریز میں پاکستان اور اِنڈیا مدمقابل نہیں ہوں گے۔ # انگلینڈ بمقابلہ اِنڈیا اور آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز5،5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہو نگی۔ انگلینڈ بمقابلہ اِنڈیا افتتاحی ٹیسٹ سیریز دوسرے ایڈیشن کی: جون 2021ء میں انگلینڈ میں ہو نے والے پہلے ایڈیشن کے فائنل ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے اِنڈیا کو شکست دے کر ٹرافی اُٹھائی اور اپنے وطن لوٹ آئی۔

لیکن اِنڈیا کی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ساتھ اُنکی ہوم گراؤنڈ پر دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے انتظار کرنا پڑا۔ اس دوران اُنکی ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں کوانجیریز اور کورونا کویڈ ۔19کا سامنا کرنا پڑا جسکی وجہ سے سیریز کیلئے اسکوڈ کا اعلان کر نے سے پہلے متبادل کھلاڑیوں کو بُلا لیا گیا۔دوسری طرف انگلینڈ کے اہم آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھی30جولائی2021ء کو اعلان کیا کہ وہ فی الوقت ہر فارمیٹ کی کرکٹ سے الگ ہو کر آرام کرنے جارہے ہیں۔

لہذااُنکی جگہ آل راونڈر کریگ اوورٹن کو شامل کیا گیا ہے۔ آج4ِاگست2021 ء کو انگلینڈ اور اِنڈیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :