کیون اوون "جذبہ رکھنے والے ریسلر"

Wwe

وہ ایک دفعہ یونیورسل چیمپئن شپ،2 دفعہ انٹرکونٹی نینٹل چیمپئن شپ اور3 دفعہ یونائٹیڈ اسٹیٹ چیمپئن شپ جیت چکے ہیں

Arif Jameel عارف‌جمیل پیر 11 اکتوبر 2021

Wwe
ریسل مینیا37 میں دوسرے روز ایک سنگل ریسلنگ مقابلے میں ریسلر کیون اوون نے ریسلر سیمی زین کو اُس کے طرفدار دوست باکسر اور اداکار لوگن پال سمیت اسٹوری لائن کے مطابق شکست دی۔ 9منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے میں کیون اوون اور سیمی زین کے درمیان زور دار مقابلہ رہا ۔ ایک موقع پر جب کیون اوون نے سیمی زین کو رِنگ میں پھینک دیا تو سیمی زین کے طرفدار لوگن پال نے رِنگ میں آکر کیون اوون کا ہاتھ پکڑ کر فتح کیلئے اُوپر اُٹھا دیا جس پر سیمی زین اُٹھ کر اپنے طرفدار کی طرف غصے سے آئے تو لوگن پال نے سیمی زین کو زور سے دھکا دے کر ایک دفعہ پھر رِنگ میں پھینک دیا ۔

کیون اوون نے لوگن پال کی اس حرکت کو ڈرامہ سمجھتے ہو ئے اُسکو بھی اُٹھا کر رِنگ میں پھینکا اور پھر کیون اوون خود ہی فتح کا جشن مناتے ہوئے رِنگ سے چلے گئے۔

(جاری ہے)

قد 6 فُٹ اور121کلو گرام وزن کے مالک ریسلر کیون اوون کے چہرے کے تاثرات اور جسمانی ساخت کو دیکھ کر کہیں سے بھی نہیں لگتا ہے کہ وہ ایک ریسلر ہیں ۔بلکہ ریسلنگ کے مقابلے دوران اُنکے سامنے مد مقابل چاہے کتنا ہی بڑا ریسلر کیوں نہ ہو اُنکی باڈی لینگویج میں کس قسم کی کوئی ایسی تبدیلی نظر نہیں آتی جیسے کے وہ گھبرا گئے ہوں یاجیت کیلئے پُر جوش ہوں ۔

شاید اسی لیئے رِنگ میں مقابلے کے دوران شائقین کوس اُنکی طرف کچھ خاص دِلچسپی نہیں ہوتی سوائے ہلکی پُھلکی آوازیں لگا کر اُنکو متحرک رکھنا ۔لیکن اُنکے کینیڈین مداحوں کے مطابق وہ ایک باقاعدہ "جذبہ" رکھنے والے ریسلر ہیں ۔یقینا اسکی وجہ کیون اوون کا کینیڈین ہو نا ہے ۔ کیون اوون 7ِمئی 1984ء کو سینٹ جین سیر رچیلیو ، صوبہ کیوبیک کینیڈا میں پیدا ہوئے اور مانٹریال کے گرد ونواح میں بچپن اور جوانی گزاری۔

اُنکا اصل نام کیون یانک اسٹین ہے۔اُنکے والد ٹیری اسٹین اور والدہ کانام سوزین ہے ۔اُنکا ایک بھائی ہے جس کا نام ایڈورڈ ہے۔کیون فرانسیسی کینیڈا اور آئرش نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی پہلی زبان فرانسیسی بولنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن تعلیم کے دوران نوعمری میں انگریزی بولنا بھی سیکھ لی تھی۔آغاز میںآ ئس ہاکی ، فٹ بال اور بیس بال میں حصہ لیا ، لیکن کیریئر بناتے وقت ریسلنگ کا جذبہ اُبھر کر سامنے آگیا۔

اسکی ایک وجہ ریسل مینیا11 میں کیون نیش ڈیزل اور شان مائیکل کا ریسلنگ مقابلہ بھی تھا جسکی ویڈیو کیون نے اپنے والد کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی اور والد نے پیشہ ور ریسلر بننے کیلئے اُنکی مزید حوصلہ افزائی کی۔ کیون اوون نے سب سے پہلے ریسلنگ کی بہترین تربیت حاصل کی اور پھر مئی2000ء میں صرف 16سال کی عمر میں اپنے ریسلنگ ڈبیو بھی کر لیا ۔اُس کے بعد کینیڈا کے ریسلنگ پر موشنز میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ڈبلیو ایس میں بھی ڈبیو کرنے میں کامیاب ہو گئے او ر ایک عرصہ تک وہاں اپنے مخالفوں کو شکست دے کر ٹائٹلز بھی جیتے۔

اس دوران امریکہ کی سی زیڈ ڈبلیو پرمووشن اور پرو ریسلنگ گوریلا کی طرف سے بھی رِنگ میں زورآزمائی کرتے رہے۔جس کا فائدہ یہ ہوا کہ اُنھیں رِنگ آف آنر میں بھی ریسلنگ کرنے کا موقع مل گیا ۔جہاں آر اہ ایچ ورلڈ چیمپئین شپ کا ٹائٹل بھی جیت لیا اور سیمی زین کے ساتھ مِل کر ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ بھی جیتی۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے2014ء میں کیون سے معاہدہ کیا جو کیون کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز تھالیکن اس ادارے میں اُنھیں اپنا رِنگ نام بدلنا پڑا اس سے پہلے اُنھوں نے تمام ریسلنگ اداروں میں اپنے اصل نام اسٹین کے ساتھ مقابلے کیئے۔

یہاں اُن کے نام کیون کے ساتھ"اوون"لگا کر کیون اوون رکھا گیا ۔کیون نے "اوون"کیوں پسند کیا یہ اُنکی بھرپور ازدواجی زندگی سے متعلقہ تھا۔ کیون اوون کی2006ء میں سوشل میڈیا کی سائٹ "مائی سپیس" پر ایک لڑکی کیرینا لامر سے ملاقات ہوئی اور ایک سال بعد دونوں نے شادی کرلی۔چونکہ دونوں کا نام "کے"سے شروع ہوتا ہے لہذا دونوں نے اپنی محبت کو لازوال کرنے کیلئے اپنے جسموں پر "کے"لفظ کے ٹیٹو بنوائے اور اُنکے دوبچے ہیں ایک لڑکا جسکا نام کیون نے کینیڈا کے مشہور ریسلر اوون ہارٹ کی یاد میں "اوون"رکھا ہے اور بیٹی کانام اولیڈی لیلیٰ۔

اسی لیئے اُنھوں اپنے نام کے ساتھ بھی "اوون"رکھا اور وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہیں اور وہ اپنی بیوی سے چند گھنٹے بھی الگ ہونا پسند نہیں کرتے۔ کیون اوون نے آغاز میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے برانڈ این ایکس ٹی میں اپنے مدِمقابل ریسلرز کو ہرا کر نام بنایا اور پھر این ایکس ٹی چیمپئین شپ بھی جیت لی۔اسکے بعد سے ریسل مینیا 37تک وہ ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستہ ہیں اورتقریباً ہر بڑے ریسلر سے مقابلہ کر چکے ہیں۔ وہ اس ادارے میں ایک دفعہ یونیورسل چیمپئین شپ،دو دفعہ انٹرکونٹی نینٹل چیمپئین شپ اورتین دفعہ یونائٹیڈ اسٹیٹ چیپمئین شپ جیت چکے ہیں ۔

مزید مضامین :