ریسلرجان سینا " دی ڈاکٹر آف تھاگو نومکیس" | دوسری شادی

Wwe News, John Cena Wedding To Shay Shariatzadeh

جان سینا نے 11 ِجولائی 2009ء کو الزبتھ ہبرڈو سے شادی کی، جولائی 2012 ء میں انکی طلاق ہوگئی ، 2017 ء میں ریسل مینیا 33 میں ساتھی خاتون ریسلر نکی بیلا کیساتھ منگنی کر لی ، مئی2018ء میں شادی سے ایک ماہ پہلے الگ ہو نیکا فیصلہ کر لیا،کینیڈا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران انکی ملاقات ایرانی نثرادکینیڈین مسلمان لڑکی شرے شریاسدے سے کروائی گئی ،12 اکتوبر2020ء کو دونوں کی شادی کی خبر آئی

Arif Jameel عارف‌جمیل ہفتہ 31 اکتوبر 2020

Wwe News, John Cena Wedding To Shay Shariatzadeh
جان سینا کا ہر بڑے ایونٹ میں مقابلہ کسی طاقتور ریسلر سے ہی ہو تااور یادگار رہوتا ۔اُن میں سے ایک چیمپئن شپ مقابلہ " لاسٹ میں سٹینڈنگ میچ " رائل رمبل2007 ء میں جان سینا اور ریسلر اومیگا کے درمیان ہوا اور یادیں چھوڑ گیا ۔کیونکہ 10 منٹ کے اس مقابلے میں دونوں کی زور آزمائی اور اُس میں اومیگا کے ہاتھوں سے جان سینا کے ماتھے پر چوٹ سے چہرہ خون آلود ہو جانا مقابلے میں دِلچسپی کا باعث بن گیا تھا۔

جان سینا پھر بھی تن کر مقابلے کیلئے کھڑے تھے اور اومیگا جیسے بھاری جسم کے مالک ابھی تک جان سینا پر قابو نہ پا سکا تھے۔اس دوران اچانک اومیگا کے منیجر نے رِنگ کی رسیوں کا ٹرن بکل نکال کر رسی اومیگا کے ہاتھوں میں تھما دی اور اشارہ کیا کہ جان سینا کی گردن پر لپیٹ دو۔جان سینا اُس وقت رِنگ میں اُلٹا گرے ہو ئے تھے جونہی اومیگا رسی لیکر جان سینا کے قریب پہنچے اچانک جان سینانے اُٹھ کر اومیگا سے وہ رسی چھین لی اور اُسکو دھکا دے کر رسی اُس کی گردن میں ڈال کر اس زور سے دبائی کہ اگلے چند لمحوں بعد وہ نڈھال ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریفری جو اومیگا کے منیجر کو رسی کاٹنے اور اومیگا کو دینے سے روک رہا تھا اُسی نے رسی کی وجہ سے نڈھال ہونے والے اومیگا پر10تک گنتی گِنی ۔لیکن وہ اُٹھ نہ سکا اور بیلٹ سنبھالی جان سینا نے۔کہا جاتا ہے کہ اومیگا کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں یہ پہلی بڑی شکست تھی۔2007ء میں مسٹر کینیڈی کے خلاف میچ میں جان سینا نے اپنے مسلز کی انجری کے باوجود میچ کو مکمل کیا اور اسے جیتا بھی۔

جان سینا کو تعلیمی دور میں ہی ایک لڑکی الزبتھ ہبرڈو سے محبت ہو گئی تھی ۔جسکی وجہ سے اُس لڑکی کو"لیز سینا" بھی پُکارا جا تا ۔جان سینا نے جب 11 ِجولائی 2009ء کو الزنتھ سے شادی کی تو اُس وقت وہ30سال کی تھیں ۔شادی کے بعد جان سینا کا بچے کی پیدائش کی طرف راغب نہ ہو نا ،ریسلنگ میں مصروفیت اور دوسری خواتین کے ساتھ ملاقاتیں میاں بیوی میں دُوری کا باعث بننا شروع ہو گئیں۔

جسکا نتیجہ جولائی 2012 ء میں طلاق کی صورت میں سامنا آیا۔ اسکے بعد بھی جان سینا کی مختلف خواتین کے ساتھ دوستی اور محبتوں کی خبریں گرم رہیں اور پھر اُنھوں نے 2017 ء میں ریسل مینیا 33 میں ساتھی خاتون ریسلر نِکی بیلا کے ساتھ منگنی کر لی۔ لیکن مئی2018ء میں شادی سے ایک ماہ پہلے اچانک دونوں نے الگ ہو نے کا فیصلہ کر لیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ریسلنگ کی کامیابیاں جان سینا کی ازدواجی و فلمی زندگی پر حاوی ہیں۔

لیکن 2019 ء میں ایک دفعہ پھر اُنکے عشق کی داستان اُس وقت سامنے آئی جب وہ کینیڈا میں فلم کی شوٹنگ کیلئے گئے ہوئے تھے ۔وہاں دوستوں نے اُنکی ملاقات ایرانی نثرادکینیڈین مسلمان لڑکی شرے شریاسدے سے کروائی جو ایک ٹیکنالوجی ادارے میں ملازمت کررہی تھی۔تعلقات کا سلسلہ محبت میں تبدیل ہو اور پھر12 ِ اکتوبر2020ء کو اُن دونوں کی شادی کی خبر باقاعدہ طور پر نشر کر دی گئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں اگر 2000ء کی دہائی کے آغاز میں کسی ریسلر کا نام عروج پر دیکھنے کو ملا تو وہ تھا " جان سینا" ۔اُنکی ایک اداکار اور ریپر کے طور پر بھی پہچان ہے۔لیکن ریسلنگ کے رِنگ میں اُنکے مقابلے کا انتظار کس طرح کیا جاتا تھا یہ انکے مداحوں کا صبر ہی بتا سکتا ہے۔وہ سوچتے تھے یہ ریسلر کہاں سے آگیا ہے کہ جب تک اسکے مقابلے کا وقت نہیں ہو تا وقت ہی نہیں گزرتا ۔

پھر جب جان سینا کا مقابلہ شروع ہو تا ہے تو وقت گزرنے کا پتا ہی نہیں چلتا۔جلد ہی وہ ایک ایماندار ریسلر بھی کہلانے لگے جنکی عملی زندگی کا آغاز مشکلات سے دوچار رہا تھا۔ اصل نام جان فیلکس انتھونی سینا جونیئر جو 23ِ اپریل 1977ء کو ریاست میساچوسٹس کے شہر مغربی نیوبری میں پیدا ہوئے ۔ والد کانام جان فیلکس انتھونی سینا سینئر ہے جنکا نسب اطالوی ہے اور والدہ کا نام کیرول نی لوپین ہو اور وہ انگریزی اور فرانسیسی کینیڈا کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں ۔

جان سینا کے نانا بیس بال کے کھلاڑی ٹونی لوپین تھے۔ جان سینا کے بڑے بھائی کا نام اسٹیفن ہے اور ان سے تین چھوٹے بھائیوں کے نام ڈین ، میٹ اور شان ہیں۔ وہ مشہور کمپیوٹر سائنسدان نٹالی اینراٹ جیرگر کے کزن کی وجہ سے بھی پہچان رکھتے ہیں۔ عیسائی کیتھولک گھرانے میں پرورش اور تربیت کے ساتھ سینٹرل کیتھولک ہائی اسکول واقع لارنس ،میساچوسٹس میں تعلیم حاصل کی۔

اس کے بعد انہوں نے میساچوسٹس کے اسپرنگ فیلڈ میں واقع اسپرنگ فیلڈ کالج میں تعلیم حاصل کی ۔جہاں وہ کالج کی فٹ بال ٹیم کا حصہ بھی رہے اور کپتان بن کر ٹورنامنٹ بھی جیتا۔ اسی کالج سے 1998ء میں" ورزش فزیولوجی اور جسم کی نقل و حرکت" میں ڈگری حاصل کر کے تعلیم مکمل کی۔ نوجوانی کا رنگ چڑھا تو طاقت دکھانے کا شوق پیدا ہوا ۔ جس کیلئے باڈی بلڈنگ کو اپنا کیریئر بنانے کو ترجیح دی۔

والد جو ریسلنگ مقابلوں کے اناؤنسر تھے نے اپنے بیٹے کی اس خواہش پر اختلاف کیا تو جان سینا گھر کو خیر با د کہہ کر صرف جیب میں500 ڈالر کے ساتھ کیلوفورنیاچلے آئے اور وہاں پر گولڈ جم میں ملازمت اختیار کر کے باڈی بلڈنگ کا بھی آغاز کر دیا۔یہ انکا وہ دور تھا جس میں اُنکے پاس رہنے کو کمرہ بھی نہ تھاگھر سے لائے ہوئے پیسے خرچ ہو چکے تھے ۔لہذاجان سینا کی عملی زندگی کا آغاز مشکلات سے کم نہ تھا۔

اُنھوں نے ایک لیموزین کے ڈرائیور کی حیثیت میں بھی کام کیا۔ ساتھ میں گولڈ جم کے باڈی بلڈرز کے تولیئے دھوتے اور بعض دفعہ وہاں کے باتھ رومز بھی صاف کرتے جو شاید اُنکو ناپسند تھا۔ گولڈ جم میں ہی ایک ریسلر نے ان کے قد6 فٹ 1 اِنچ اور 114 کلو گرام کے ساتھ اُنکے جسم کو دیکھ کراُنھیں مشور دیا کہ وہ یہاں وقت ضائع کر رہے ہیں اس سے بہتر ہے کہ ریسلنگ کی تربیت حاصل کر کے رِنگ میں اُتریں۔

جا ن سینا نے مشورے پر عمل کیا اور کیلوفورنیا کے الیٹی میٹ پرو ریسلنگ کے ادارے میں پہنچے اوروہاں پر موجود تجربہ کار ریسلرز سے ریسلنگ کی تربیت لینا شروع کر دی ۔اسی ادارے کی طرف سے 5 نومبر1999ء کو ایونٹ "ٹوآن دی ہینڈی کیپ" میں " پروٹو ٹائپ" کے رِنگ نام سے ڈبیو کرتے ہوئے مقابلہ جیتا ۔چند ماہ بعد اس ادارے کی ہی ہیوی ویٹ چیمپئین شپ جیتنے کا بھی موقع مل گیا اور پھرمارچ 2001 ء تک یو پی ڈبلیو کے ساتھ منسلک رہنے کے بعد براہ ِراست اگلا قدم رکھ دیا ڈبلیو ڈبلیو ایف/ ای میں۔

جان سینا کی ڈبلیو ڈبلیو ایف/ ای میں آغاز میں آمد کوئی اتنی اہم ثابت نہیں ہو رہی تھی لیکن پھر اگلے دو سالوں کے دوران اُنھوں نے مختلف اسٹوری لائنز کے مطابق چند کامیابیاں حاصل کیں لیکن مطمئین نہ ہوئے۔ پھر ایک نئی اسٹوری لائن کے مطابق موسیقی کی دُھن بجاتے اور کچھ گُنگناتے ہوئے " دِی ڈاکٹر آف تھاگو نومکیس" کے کردار میں رِنگ میں آنا شائقین کو بہت پسند آنے لگا ۔

یعنی " ریپر" کے طور پر قدم جمانے کا موقع ملا خصوصاً اُنکا لباس ۔ پھرجان سینا کے مطابق یہی وہ اسٹوری لائن تھی جو اُ نکو ریسلنگ میں واپس لے آئی۔ بلکہ زندگی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا۔ ریسلنگ پروموشنز کے مختلف اداروں کے وہ بڑے ریسلرز جنکو وہ چند سال پہلے بڑے شوق سے ریسلنگ کرتے ہوئے دیکھا کرتے تھے اُنکا قرعہ بھی جان سینا کے ساتھ مقابلوں میں نکلنا شروع ہو گیا اور پھراُس دور کے بڑے ریسلرز جو بعض اسٹوری لائینز کے مطابق ناقابل ِشکست ہی سمجھے جاتے تھے جان سینا کے ہاتھوں پیٹنے لگے۔

بٹیسٹا ،بروک لیسنراور بہت سے نئے آنے والے ریسلرز کیلئے جان سینا سے مقابلہ ایک چیلنج ہو تا۔کیونکہ جوان ہی کیا بچے بھی شور مچاتے تو صرف جان سینا کے حق میں کیونکہ اُن دِنوں سپر مین کا کردار فلموں میں مشہور تھا اور ریسلنگ میں بچے جان سینا کو سپر مین پکارتے تھے۔ جان سینا نے 25 پیشہ ور چیمپین شپ جیتیں ۔ جن میں سے 16 ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپین شپ شامل ہیں۔

نیز بحیثیت اداکار اُنھوں نے جن فلموں میں کام کیا اُن میں سے " دِی میرین ، لیجنڈری اور فریڈ اہم ہیں۔اسکے علاوہ وہ بیمار بچوں سے مِل کر اُنکو حیران کر دیتے ہیں ۔بلکہ فلاحی کاموں میں وہ پیش پیش ہیں جس کی ایک مثال یہ ہے کہ وہ اب تک میک اے وش فاؤنڈیشن کی 400 سے زائد خواہشات پوری کرچکے ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں اپنے شوق پورا کرنے کو اہمیت دیتے ہیں اور مہنگی کاریں رکھنے کے شوقین ہیں۔جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں 2002 ء میں ریسلرکرٹ اینگل کے خلاف میچ سے ڈیبیو کیا تھا اور کرٹ اینگل کے مطابق جان سینا ایک بہترین ریسلرز کے ساتھ ایک انسان دوست شخصیت کے مالک بھی ہیں۔

مزید مضامین :