France Vs Romania - UEFA Euro 2016

Watch Live Football Scores of France Vs Romania in UEFA Euro 2016 on 10-06-2016. Get a summary of the France VS Romania football match including performance and news updates.

فرانس نے میچ جیت لیا ہے۔
فرانس جمعہ 10 جون 2016 12:00 AM

فرانس بمقابلہ رومانیہ - یوئیفا یورو 2016

یورو کپ کا رنگارنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا ، افتتاحی میچ میں میزبان فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رومانیہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔ تاہم پہلے ہاف تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ دوسرے ہاف کا آغاز بھی تیزی سے ہوا ۔ فرانس کے اولیویر جیرو نےستاونویں منٹ میں ہیڈ کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔ تاہم یہ برتری زیادہ دیر تک قائم نہ رہی ۔ سات منٹ بعد رومانیہ کے بوگڈان سٹینکو نے پنلٹی کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا ۔ کھیل کے آخری لمحات میں فرانس کے ڈمٹری پائٹ نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی ۔ سنسنی خیز مقابلے کو گراؤنڈ میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا

France Romania

Team Romania