Sahibzada Shahid Khan Afridi

March 1st 1980

Sahibzada Shahid Khan Afridi is famous Cricket player from Pakistan. He was born on 01 March 1980. He has played 27 test matches and scored 1716 runs with the avg of 36.51 and strike rate of 86.97 including 5 centuries and 8 half centuries and remains not out 1 times. In 27 test matches he has Bowled 3194 balls and picked up 48 wickets by giving 1709 scroes with economy of 3.21 and strike rate of 66.5 with 1 four-wicket haul, 1 fifer (five-wicket haul). He has played 398 ODIs and scored 8064 runs with the avg of 23.57 and strike rate of 117 including 6 centuries and 39 half centuries and remains not out 27 times. In 398 ODI matches he has Bowled 17670 balls and picked up 395 wickets by giving 13632 scroes with economy of 4.62 and strike rate of 44.7 with 4 four-wicket haul, 9 fifer (five-wicket haul). He has played 99 T20 Internationals and scored 1416 runs with the avg of 17.92 and strike rate of 150 including 4 half centuries and remains not out 12 times. In 99 T20 Internationals he has Bowled 2168 balls and picked up 98 wickets by giving 2396 scroes with economy of 6.63 and strike rate of 22.1 with 3 four-wicket haul. He has played 113 First-Class cricket matches and scored 5695 runs with the avg of 31.46 and strike rate of 0 including 12 centuries and 31 half centuries and remains not out 4 times. He has played 501 List A cricket matches and scored 10881 runs with the avg of 24.95 and strike rate of 0 including 8 centuries and 58 half centuries and remains not out 31 times. He has played 329 Twenty20 matches and scored 4399 runs with the avg of 18.25 and strike rate of 153.91 including 1 centuries and 10 half centuries and remains not out 38 times. In 329 Twenty20 matches he has Bowled 6994 balls and picked up 347 wickets by giving 7907 scroes with economy of 6.78 and strike rate of 20.1 with 9 four-wicket haul, 2 fifer (five-wicket haul). Read latest news about Sahibzada Shahid Khan Afridi, his photo album, videos and other important information at this page.

صاحبزادہ شاہد خان آفریدی

Sahibzada Shahid Khan Afridi
شاہد آفریدی ایک ایسے کھلاڑی کا نام ہے جس کا نام ذہن میں آتے ہی چھکوں کی بارش، چوکوں کی برسات اور دنیا کی پہلی تیز ترین سنچری کا خیال ذہن میں آنے لگتا ہے۔ یہی وہ شخص ہے جس نے باؤلروں کے ساتھ قصابوں کا سلوک کر کے دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھا ئے رکھی۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والا بیٹسمین ہے جبکہ اسے کئی تیز ترین اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین اور دنیا کی دوسری تیز ترین ٹیسٹ نصف سنچری کرنے کے اعزازکامالک بھی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ نویں تیز ترین سنچری بھی اسی کے نام ہے۔ عام طور پر اس پر لاپرواہی اور بے صبرے پن کا الزام لگایا جاتا ہے۔ عام آدمی تو شاید اس بات سے اتفاق کر لے لیکن کھیل پہ گہری نگاہ رکھنے والے اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ آفریدی یہ سب کیوں کرتا ہے کیونکہ ٹیم میں آفریدی کی سلیکشن ہی اس لئے کی جاتی ہے کہ اس تجربہ کار بیٹسمین سے تیزی کے ساتھ سکور کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نپی تلی باؤلنگ کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ اس کی ایک بدنصیبی یہ بھی ہے کہ وہ ہر بار ایک نئے کردار میں آزمایا گیا۔ کبھی تو اسے افتتاحی بیٹسمین کے طور پر تو کبھی مڈل آرڈر میں کھیلنے کے لئے بے وجہ دباؤڈالا جاتا رہا۔کبھی اس کی حیثیت ایک بیٹنگ کرنے والے آل راؤنڈر کی سی محسوس ہوتی ہے اور کبھی وہ باؤلنگ کرانے والے ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر امتحان دے رہا ہوتا ہے جو بیٹنگ اور فیلڈنگ بھی کر لیتا ہے۔ اپنے کیریئر میں ایسی ہی کئی شعلہ فشاں اننگز کھیل چکے ہیں حتیٰ کہ ٹیسٹ میچز میں بھی انہوں نے تیز رفتار بلے بازی سے حریف باؤلرز کو پریشان کیا جس میں 1999ء بھارت کے خلا ف چنئی میں وہ شاندار سنچری بھی شامل ہے جس کی بدولت پاکستان نے یادگار فتح حاصل کی۔ وہ تیز رفتاری کے بیشتر عالمی ریکارڈز کے حامل ہیں، جیسا کہ دو تیز ترین سنچریاں، تیز ترین نصف سنچری، کیریئر میں سب سے زیادہ چھکے اور سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ شامل ہیں۔انہوں نے عالمی کپ 2011ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی اور اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ایک کمزور ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ وہ مذکورہ عالمی کپ میں سب سے زیادہ 21 وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بنے البتہ ان کا بلا پورے ٹورنامنٹ میں آگ نہ اگل سکا۔ عالمی کپ کے بعد پہلے دورے پر ان کے ٹیم کوچ وقار یونس کے ساتھ اختلافات ہوگئے جو بعد ازاں ان کی ریٹائرمنٹ کے سبب بنے ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ نے یہ تک کہہ ڈالا کہ شاہد آفریدی اب ان کے ہوتے ہوئے دوبارہ ٹیم میں نہیں آئیں گے اور ایسا ہی ہوا۔ اکتوبر 2011ء میں اعجاز بٹ کی رخصتی اور ان سے پہلے وقار یونس کے بطور کوچ استعفے کے باعث شاہد آفریدی کے لیے میدان صاف ہوا اور انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی جس کے بعد انہیں نومبر 2011ء میں سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کے دستے میں شامل کیا گیا۔شاہد آفریدی پر سب سے زیادہ اعتراض ان کی غیر مستقل مزاجی کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ وہ ہر گیند کو میدان سے باہر پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں اور بیشتر اپنی وکٹ گنوا بیٹھتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے 16جون 2010ء ٹیسٹ کرکٹ اور 31 مئی 2011ء کو کرکٹ سے مشروط ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن پھر وہ کرکٹ میں واپس آگئے اورٹیم کے مستقل بن گئے۔ پی سی بی نے شاہد آفریدی کو پاکستان کے ٹی ٹونٹی دستے کے کپتان مقرر کررکھا ہے اور آفریدی 2016ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستانی کی قیادت کرینگے البتہ وہ ورلڈکپ 2015ء کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

بلے بازی اور فیلڈنگ

میچز اننگز ناٹ آؤٹ سکور زیادہ سکور اوسط گیندیں سٹرائیک ریٹ سنچری نصف سنچری چوکے چھکے کیچ سٹمپ
ٹیسٹ 27 48 1 1716 156 36.51 1973 86.97 5 8 220 52 10 0
ایک روزہ بین الاقوامی 398 369 27 8064 124 23.57 6892 117 6 39 730 351 127 0
ٹی ٹونٹی بین الاقوامی 99 91 12 1416 54 17.92 944 150 0 4 103 73 30 0
فرسٹ کلاس 113 185 4 5695 164 31.46 0 0 12 31 0 0 78 0
لسٹ اے 501 467 31 10881 124 24.95 0 0 8 58 0 0 153 0
ٹونٹی20 329 279 38 4399 101 18.25 2858 153.91 1 10 326 252 97 0

گیند بازی

میچز اننگز گیندیں سکور وکٹیں وکٹیں / اننگ وکٹیں / میچ اوسط اکانومی سٹرائیک ریٹ 4 وکٹیں 5 وکٹیں 10 وکٹیں
ٹیسٹ 27 47 3194 1709 48 5/52 5/43 35.6 3.21 66.5 1 1 0
ایک روزہ بین الاقوامی 398 372 17670 13632 395 7/12 7/12 34.51 4.62 44.7 4 9 0
ٹی ٹونٹی بین الاقوامی 99 97 2168 2396 98 4/11 4/11 24.44 6.63 22.1 3 0 0
فرسٹ کلاس 113 0 13657 7098 266 6/101 26.68 3.11 51.3 0 8 0
لسٹ اے 501 0 22377 17253 510 7/12 7/12 33.82 4.62 43.8 5 11 0
ٹونٹی20 329 323 6994 7907 347 5/7 5/7 22.78 6.78 20.1 9 2 0

صاحبزادہ شاہد خان آفریدی کی خبریں

مزید خبریں

صاحبزادہ شاہد خان آفریدی کے مضامین

مزید مضامین

کرکٹ, پاکستان کے کھلاڑی

مزید کھلاڑی