Younis Khan

یونس خان

یونس خان منگل نومبر

سٹار بیٹسمین یونس خان من موجی کرکٹر ہیں۔اگر ان کا دل چاہے تو گھنٹوں کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرتے ہیں،مرضی ہوتو کرکٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ریٹائر منٹ کی باتیں کرتے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف دبئی میں شاندار سنچری بنانے کے بعد سابق کپتان نے کہا کہ اگر ان کی فارم اور فٹنس رہی تو وہ چھ سات سال مزید پاکستان کے لئے کھیل سکتے ہیں۔ یونس خان مردان کے پٹھان ہیں لیکن ان کی زندگی کا زیادہ تر وقت کراچی میں گذرا ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ34سال کے ہونے کی وجہ سے ان میں اب جذباتی عنصر کم ہے، تاہم اب بھی اگر انہیں غصہ آجائے تو وہ کسی کے قابو میں نہیں آتے ہیں۔یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے۔نومبر2009ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات آئی اور یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا تھی ۔پاکستان نے پہلا میچ بڑے مارجن سے جیت لیا۔اس کے بعد اگلے دونوں میچ پاکستانی ٹیم ہار گئی۔ابوظہبی میں تیسرے اور آخری میچ کی شکست کے اگلے دن اچانک طوفان برپا ہوگیا۔سات کھلاڑی اس سیریز سے چند ماہ قبل یونس کو کپتانی سے ہٹانے کے لئے قران پر حلف اٹھا چکے تھے۔ یونس خان کا خیال تھا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز میں انہیں کپتانی سے ہٹانے کے لئے وہی سات کھلاڑی امارات میں جان بوجھ کر خراب کھیلے۔کرکٹرز ان کے رویے سے ناخوش تھے۔یونس خان کو علم ہوچکا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے منیجر یاور سعید کے ساتھ مل کر انہیں ہٹانے کی تیاری کی جارہی ہے، اس سے قبل یونس خان کے کہنے پر یاور سعید کو منیجر کے عہدے سے ہٹایا جاچکا تھا۔اگلے دن یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کے پاس جاکر انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔یونس خان اپنی دھن میں مگن رہ کر کارکردگی دکھاتے رہیں اور پاکستان کو فتوحات دلاتے رہیں۔ تنازعات سے کرکٹ اور کرکٹرز کو بہت نقصان ہوچکا ہے۔اس لئے اب سب کو پاکستان کرکٹ کے لئے ہی سوچنا ہوگا۔یونس خان نہ صرف خود کارکردگی دکھار ہے ہیں بلکہ وہ نوجوانوں کو بھی گائیڈ کرکے اچھی روایت قائم کررہے ہیں۔پرانی باتیں انہیں یاد ضرور ہیں لیکن وہ اب کرکٹ پاکستان کے لئے ہی کھیلنا چاہتے ہیں۔

Younis Khan is famous Cricket player from Pakistan. He was born on 29 November 1977. He has played 118 test matches and scored 10099 runs with the avg of 52.05 and strike rate of 52.12 including 34 centuries and 33 half centuries and remains not out 19 times. In 118 test matches he has Bowled 804 balls and picked up 9 wickets by giving 491 scroes with economy of 3.66 and strike rate of 89.3 . He has played 265 ODIs and scored 7249 runs with the avg of 31.24 and strike rate of 75.29 including 7 centuries and 48 half centuries and remains not out 23 times. In 265 ODI matches he has Bowled 284 balls and picked up 3 wickets by giving 288 scroes with economy of 6.08 and strike rate of 94.6 . He has played 25 T20 Internationals and scored 442 runs with the avg of 22.1 and strike rate of 121.42 including 2 half centuries and remains not out 3 times. In 25 T20 Internationals he has Bowled 22 balls and picked up 3 wickets by giving 18 scroes with economy of 4.9 and strike rate of 7.3 . He has played 229 First-Class cricket matches and scored 17116 runs with the avg of 49.9 and strike rate of 0 including 56 centuries and 64 half centuries and remains not out 42 times. He has played 351 List A cricket matches and scored 9911 runs with the avg of 33.59 and strike rate of 0 including 12 centuries and 64 half centuries and remains not out 36 times. He has played 83 Twenty20 matches and scored 1864 runs with the avg of 30.55 and strike rate of 117.3 including 10 half centuries and remains not out 17 times. In 83 Twenty20 matches he has Bowled 104 balls and picked up 6 wickets by giving 136 scroes with economy of 7.84 and strike rate of 17.3 . Read latest news about Younis Khan, his photo album, videos and other important information at this page.

بلے بازی اور فیلڈنگ

میچز اننگز ناٹ آؤٹ سکور زیادہ سکور اوسط گیندیں سٹرائیک ریٹ سنچری نصف سنچری چوکے چھکے کیچ سٹمپ
ٹیسٹ 118 213 19 10099 313 52.05 19375 52.12 34 33 1082 70 139 0
ایک روزہ بین الاقوامی 265 255 23 7249 144 31.24 9628 75.29 7 48 578 56 135 0
ٹی ٹونٹی بین الاقوامی 25 23 3 442 51 22.1 364 121.42 0 2 31 12 12 0
فرسٹ کلاس 229 385 42 17116 313 49.9 0 0 56 64 0 0 243 0
لسٹ اے 351 331 36 9911 144 33.59 0 0 12 64 0 0 196 0
ٹونٹی20 83 78 17 1864 71 30.55 1589 117.3 0 10 144 37 34 0

گیند بازی

میچز اننگز گیندیں سکور وکٹیں وکٹیں / اننگ وکٹیں / میچ اوسط اکانومی سٹرائیک ریٹ 4 وکٹیں 5 وکٹیں 10 وکٹیں
ٹیسٹ 118 31 804 491 9 2/23 4/50 54.55 3.66 89.3 0 0 0
ایک روزہ بین الاقوامی 265 20 284 288 3 1/3 1/3 96 6.08 94.6 0 0 0
ٹی ٹونٹی بین الاقوامی 25 1 22 18 3 3/18 3/18 6 4.9 7.3 0 0 0
فرسٹ کلاس 229 0 3620 2120 44 4/52 48.18 3.51 82.2 0 0 0
لسٹ اے 351 0 1169 1127 28 3/5 3/5 40.25 5.78 41.7 0 0 0
ٹونٹی20 83 7 104 136 6 3/18 3/18 22.66 7.84 17.3 0 0 0

یونس خان کی خبریں

مزید خبریں

یونس خان کے مضامین

مزید مضامین

کرکٹ, پاکستان کے کھلاڑی

Nasir Jamshed

ناصر جمشید

Yasir Shah

یاسر شاہ

Sami Aslam

سمیع اسلم

Sohail Tanvir

سہیل تنویر

Asif Ali

آصف علی

Amad Butt

عماد بٹ

Sohail Khan

سہیل خان

Mohammad Talha

محمد طلحہ

مزید کھلاڑی

Your Thoughts and Comments