vivo Y75 arrives with Face Wake and FullView display

Vivo Y75 Arrives With Face Wake And FullView Display

Face Wake اور FullView ڈسپلے کے ساتھ ویوو وائی 75 متعارف کرا دیا گیا

دو ماہ پہلے ویوو نے چین میں ویوو وی 7 پلس کو ویوو وی وائی 79 کے نام سے متعارف کرایا تھا۔ اب اس کے چھوٹے ورژن ویوو وی 7 کو بھی ویوو وائی 75 کے نام سے متعارف کرادیا ہے۔اس کا سارا ہارڈ وئیر تو وہی ہے لیکن فون کو کیمروں سے ڈاؤن گریڈ کیا گیا ہے۔
ویوو وائی 75 میں بیک پر 16 میگا پکسل کی بجائے 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ فرنٹ پر بھی سیلفی کیمرہ کو 24 میگا پکسل سے کم کر کے 16 میگا پکسل کر دیا گیاہے۔

اس فون میں Face Unlock کا فیچر بھی Face Wake کے نام سے موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ آپ اس فون کے 18:9 FullView ایچ ڈی پلس ڈسپلے کو دیکھ کر بھی فون کا لاک کھول سکتے ہیں۔
فون کے چپ سیٹ میں اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔ فون میں ایک مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی ہے جو ایک ہی وقت میں دو سم کارڈ کو سپورٹ کرتی ہے۔
فون میں اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ بیسڈ FunTouch 3.2 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔یہ فون چونکہ صرف چین کے لیے بنایا گیا ہے ،اس لیے اس میں گوگل سروسز دستیاب نہیں ہیں۔
یہ فون سیاہ، گولڈ اور روز گولڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت 1598 یوان یا 240 ڈالر ہے۔ یہ عالمی مارکیٹ سے 25 فیصد سستا ہے جہاں اس کی قیمت 300 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-20

More Technology Articles