3G and 4g licenses holders will get NOC on 10th May

3G And 4g Licenses Holders Will Get NOC On 10th May

دس مئی۔۔۔ تھری جی اور فور جی کے اجراء کا دن!

پاکستان میں تھری جی اور فور کی نیلامی کے بعد سرگرمیاں عروج پر جا پہنچی ہیں۔ صارفین کے ساتھ ساتھ موبائل آپریٹرز بھی جلدی میں ہیں کہ وہ صارفین کو اپنی سروسز فوری طور پر پہنچائیں۔ بعض آپریٹرز نے تو صارفین کو مفت تھری جی فراہم کرنا شروع کر دیا ہے، تاکہ وہ اسکا مزہ اٹھا سکیں!
دوسری طرف پی ٹی اے کی جانب سے 10مئی کو اسلام آباد میں تھری جی اور فور جی کے لائسنس جیتنے کی تقریب منعقد کروائی جا رہی ہے۔

جس میں لائسنس جیتنے والے سبھی آپریٹرز کو حکومت کی طرف سے باقاعدہ طور پر ان سروسز کو صارفین تک پہنچانے کیلئے ’’این او سی‘‘ جاری کر دیا جائے گا۔
یعنی ٹیلی نار، یوفون، موبی لنک اور زونگ کو 10مئی کے بعد صارفین کو کمرشل سطح فروخت کر سکیں گے۔ دوسری طرف وارد کے موبائل صارفین اسوقت شدید غصے اور مایوسی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

وارد کی طرف سے اطلاعات آئیں تھیں کہ وہ فور جی سروس شروع کرنے والا ہے (تفصیلات اس مضمون میں) لیکن وہ اطلاعات تب تک افواہیں ہی رہیں گی جب تک وارد کی طرف سے کوئی باقاعدہ اعلان نہ کیا جائے۔


دس مئی کے بعد صارفین کو کن نرخوں پر یہ سروس فراہم کی جائے گی یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ یوفون کے کچھ پیکیجز لیک ہوئے تھے، جو آپ اس صفحہ پر پڑھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-30

More Technology Articles