3G and 4G subscribers touch 12 million mark

3G And 4G Subscribers Touch 12 Million Mark

پاکستان میں 3 جی اور 4 جی صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

پاکستان میں 3 جی اور 4 جی سروس کو متعارف کرائے ایک سال ہی ہوا ہے مگر اس عرصےمیں نیو جنریشن موبائل سروس نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔اس سہولت کے متعارف کرائے جانے کے بعد ایک سال سے بھی کم عرصے میں (مارچ 2015تک) اس کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اس تعداد کو اگرالگ الگ دیکھا جائے 4 جی کے صارفین کی تعداد 97,722ہے جبکہ 3 جی کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ انیس لاکھ ستر ہزار ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات بھی کافی اہم ہے کہ پاکستان میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں کل آبادی کا 6.63 فیصد 3جی اور 4 جی استعمال کر رہاہے۔اس کے برعکس بھارت میں نیوجنریشن موبائل سروس کو 2010 میں متعارف کرایا گیا تھا اور پانچ سالوں میں اس کی آبادی کا 13 فیصد حصہ 3 جی اور 4 جی سروس استعمال کر رہا ہے۔ اس کا مطلب ہےکہ پاکستان میں 3 جی اور 4 جی سروس بھارت کی نسبت بہت تیزی سے مشہور ہو رہی ہے۔
ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں 3 جی اور 4 جی صارفین بڑھنے کے برعکس موبائل فون صارفین کی تعداد کافی کم ہوئی ہے۔ اس کی سب سے اہم وجہ پی ٹی اے کی سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی مہم(تفصیلات اس صفحے پر)ہے۔
.

تاریخ اشاعت: 2015-04-21

More Technology Articles