3G coming to Pakistan in April

3G Coming To Pakistan In April

تھری جی کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری۔۔۔

تھری جی کے منتظر پاکستانی ٹیلی کام صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ اسی سال اپریل کے مہینے میں تیز رفتار موبائل براڈبینڈ حاصل کرسکیں گے۔
پی ٹی اے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ کے مطابق تھری جی سروس اس سال اپریل کے مہینے تک صارفین کے لیے دستیاب کر دی جائیں گی اوراسی ماہ (فروری) میں آزمائشی سروسز کا آغاز ملک کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کی جانب سے سفارشات جنوری کے مہینے میں کیبنیٹ ڈویژن کو بھجوائی گئی تھیں اور جیسے ہی وہاں سے منظوری ملے گی آزمائشی سروس شروع کر دی جائے گی، جسکا دورانیہ کم و بیش تین ماہ ہوگا۔
اسی آزمائشی سروس کے دوران مارچ کے مہینے میں تھری جی لائسنس کی نیلامی ہوگی. نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اسے ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس نیلامی میں پاکستانی ٹیلی کام کمپینوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی۔

ذرائع کے مطابق تھری جی کے ساتھ ساتھ فور جی کے لائسنس کی نیلامی بھی متوقع ہے.

تاریخ اشاعت: 2014-02-06

More Technology Articles