Google launches Project Fi

Google Launches Project Fi

گوگل نے پروجیکٹ فائی لانچ کر دیا

گوگل نے امریکا میں پروجیکٹ فائی لانچ کر دیا ہے۔ ابتدا میں اس پروجیکٹ سے نیکسس6 استعمال کرنے والے ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔گوگل کا پروجیکٹ فائی نیٹ ورکس کا نیٹ ورک ہے۔گوگل نے 20 ڈالر ماہانہ میں بنیادی پلان متعارف کرایا ہے جس سے صارفین ٹاک، ٹیکسٹ اور وائی فائی استعمال کر سکیں گے۔اضافی 10 ڈالر سے ایک جی بی ڈیٹا بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل نے یہ سہولت بھی دی ہے کہ اگر تمام ڈیٹا استعمال نہ ہو تو بقایا رقم صارفین کے اکاؤنٹ میں جمع کر دی جاتی ہے۔


گوگل اپنی کوریج بڑھانے کے لیے ٹی موبائل اور سپرنٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، جس کے تحت بڑے شہروں میں گوگل 4 جی سروس فراہم کر رہا ہے جبکہ دوسرے مقامات پر 3 جی۔
گوگل کا پروجیکٹ فائی اس وقت ایسے صارفین کے لیے دستیاب ہے جسے دوسرے صارفین یا گوگل دعوت دے۔ امریکا میں رہنے یہاں کلک کر کے اس سروس کے حصول کے لے درخواست دے سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-23

More Technology Articles