Government will take all mobile operators in confidence before 3G Auction

Government Will Take All Mobile Operators In Confidence Before 3G Auction

حکومت کا تھری جی اور فور جی کی نیلامی سے قبل تمام موبائل کمپنیوں کو مکمل اعتماد میں لینے کا اعلان

مکمل شفافیت اور جامع مشاورت کے بنیادی مقاصد پر قائم رہتے ہوئے حکومت پاکستان نیکسٹ جنریشن سپیکٹرم کی نیلامی کے عظیم آغاز کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز خاص طور پر سیلولر موبائل آپریٹرزکی تجاویز شامل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔فریم ورک کے تمام عناصر کوعوامی مفاد ، نیٹ ورکس کے اجراء کے لئے بڑی سرمایہ کاری اور موبائل براڈ بینڈ مارکیٹ کی اقتصادی نموپزیری کو یقینی بنانے کے لئے تیار کیا جائے گا۔

یہ باتیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمٰن نے سیلولر آپریٹرز کے سی ای اوز اور نمائندوں کے ساتھ ہونے والے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سیکریٹیری انفارمیشن ٹیکنالوجی اخلاق احمد تارڑ اور چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

متوقع شرکت کی وجہ سے سپیکٹرم کی نیلامی میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز اور سرمایہ کارہونے کے ناطے موبائل آپریٹرز نے مشترکہ طور پر صنعت کی اہم تجاویز سے منسٹر کو آگاہ کرنے کے لئے اور حکوت کی جانب سے جاری کردی ڈرافٹ معلوماتی یادداشت(Information Memorandum) پر مشاورت کے اختتام سے پہلے حمایت کی درخواست کرنے کے لئے ملاقات کی ۔

کامیاب بولی اور مضبوط براڈبینڈ مارکیٹ کو یقینی بنانے کے لئے نیلامی ڈیزائن کی متوازن تشکیل اور لائسنسنگ کے لیے ریگولیٹری نظام کو یقنی بنانے پر غور کیا گیا ۔ وزیر اور دیگر اہم فیصلہ سازوں نے کھلے اور مشاورتی نقطہ نظر سے اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز پرغور کیا، جوحکومت پاکستان کی ٹیلی کام کے شعبے کے پروگراموں اور اقدامات تک رسائی کا خاصہ ہیں۔

اس بات پر اتفاق ہے کہ نیلامی کے ماحول اور مارکیٹ کو ترقی دینے کی ضروریات پاکستانی صارفین کے فائدے کے لئے شفافیت کے اصولوں ، یکساں مواقعوں کی فراہمی اور مارکیٹ کے تناسب کے حساب سے مرتب کی جائیں ۔

صنعت کے نمائندوں نے منسٹر کو ہر مرحلے پر اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور سب نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ نیلامی کی کامیابی کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔ حکومت ،صنعت اور سب سے اہم عوام کے مشترکہ فائدے کیلئے۔منسٹر اور ان کی ٹیم نے صنعت کے کردار کو سراہا اور باہمی مشاورت کے بعد میٹنگ کے دوران سامنے آنے والے مسائل کو حل کر ایاگیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ حتمی معلوماتی میمورینڈم اس اتفاق رائے کی عکاسی کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-08

More Technology Articles