Mobile Operators busy in Testing 3G and 4G

Mobile Operators Busy In Testing 3G And 4G

موبائل آپریٹرز تھری جی اور فور جی کی ٹیسٹنگ میں مصروف

تھر ی جی اور فور جی کے لائسنس کی نیلامی کی تاریخ کے اعلان کے بعد موبائل انڈسٹری میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہو گیا ہے، اور موبائل آپریٹرز اس نئی ٹیکنالوجی کو اپنے صارفین تک پہنچانے کیلئے دن رات ایک کئیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)


اسی سلسلے میں اگلے چند دنوں کے دوران موبائل فون آپریٹرز تجرباتی بنیادوں پر تھری جی اور فور کی کی ٹیسٹنگ شروع کر دیں گے، اور اپنے ایکوپمنٹ ، سروسز اور سگنل وغرہ کو درست کرلیں گے تاکہ لائسنس کے حصول کے فوری بعد تھری جی کی سروسز صارفین کو جلد از جلد مہیا کی جا سکیں۔


اس سلسلے میں پی ٹی اے نے باقاعدہ طور پر ان ٹیلی کام آپریٹرز کو اجازت دی ہے اور ’’ان او سی‘‘ بھی جاری کر دئیے گئے ہیں تاکہ آپریٹرز اپنی سروسز کی تسلی کر لیں۔
چند روز قبل ہی حکومت کی طرف سے تین تھری جی، اور دو فور جی لائسنس دینے کا اعلان سامنے آیا تھا۔ یہ لائسنس اپریل میں جاری کئے جائیں گے، اور لائسنس حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے بعد ہی موبائل آپریٹرز تھری جی اور فورجی کی سہولیات اپنے صارفین کو فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-25

More Technology Articles