Mobilink begins Free 3G trials on Motorway (M-2) and in Taxila

Mobilink Begins Free 3G Trials On Motorway (M-2) And In Taxila

موبی لنک نے موٹروے (M-2) اور ٹیکسلا میں مفت 3G ٹرایل کا آغازکردیا

موبی لنک نے اپنے صارفین کو مفت 3G ٹریلزکی فراہمی کیلئے اپنے 3G نیٹ ورک کو ٹیکسلا اور موٹروے(M-2)کے چارریسٹ ایریازبشمول کلر کہار، بھیرہ، سیال اور سکھیکی تک پھیلادیا ہے۔ موبی لنک کے سبسکرائبرز 9فروری 2015 تک ان مقامات پر مفت 3G سروسز سے لطف اندوزہوسکیں گے ۔

موبی لنک کی 3G نیٹ ورک میں توسیع انتہائی محتاط طریقے سے ڈیزائن کردہ رول آوٴٹ منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جو صارفین کے تجربے میں اضافہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 10MHz سپیکٹرم کا بہترین استعمال کرتا ہے۔

اپنے3G نیٹ ورک کے ذریعے، موبی لنک نے بڑے شہروں اور اضلاع میں رہنے والے صارفین کو سفرکے دوران تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ صارفین اب ڈاوٴن لوڈز، ویڈیوسٹریمنگ، ایپلی کیشنز اورسروسزتک تیزرفتار رسائی کے قابل ہو ں گے۔

(جاری ہے)

موبی لنک میں ڈیٹا کے سربراہ عامرمنظورنے کہا ہے کہ موبی لنک، 3Gسروسزکی توسیع کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ کیلئے دیرپا ماحولیاتی نظام کی تشکیل کیلئے اپنا کرداراداکررہاہے جونہ صرف بڑے شہروں تک رسائی فراہم کرتا ہے بلکہ یہ صارفین کوبہترین منصوبہ بندی پرمبنی کوریج کے ساتھ بااختیاربھی بناتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صارفین کو ان کی ہتھیلی سے انٹرنیٹ کے معیاری تجربے کے ساتھ بااختیار بنانے اور شہروں اور قصبوں کے درمیان ڈیجیٹل خلاء کوپرکرنا ہے ۔ ٹیکسلا اورM-2 کے قیا م گاہ پررکنے والے تمام پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین ٹریل( آزمائشی) مدت کے دوران موبی لنک کی مفت 3G سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین 3G سروسزکو فعال بنانے اورموبی لنک کے توسیع پذیر 3G نیٹ ورک سے لطف اندوزہونے کیلئے *443*3# ڈائل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-20

More Technology Articles