Mobilink launches free 3g in four cities

موبی لنک نے چار شہروں میں مفت تھری جی سروسز کا آغاز کر دیا

Mobilink launches free 3g in four cities

ملک کے سب سے بڑے موبائل آپریٹر موبی لنک نے ملک کے چار شہروں میں تھری جی سروسز تجرباتی بنیادوں پر شروع کر دی ہے۔ ان شہرو ں میں کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان شامل ہیں۔
اس کا اعلان موبی لنک کے فیس بک صفحہ کے ذریعے کر دیا گیا ہے. ان چار شہروں میں اس سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔ موبی لنک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مخصوص مقامات پر اس سروس کو چیک کر رہا ہے، جبکہ دیگر چار شہروں میں یہ کوریج تقریباََ پورے شہر تک پھیلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/mobilink-alizafar.jpg

دوسرے آپریٹرز جن میں یو فون اور ٹیلی نار شامل ہیں سے برعکس موبی لنک نے دیگرشہروں جن میں پہلے تھری جی سروس موجود نہیں سے اپنی سروس کاا ٓغاز کیا ہے۔ خاص طور پر ان میں ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ موبی لنک کے مطابق اسکے پاس پاکستان کا سب سے بڑا تھری جی نیٹ ورک موجود ہے، اور وہ پورے ملک میں ایک ساتھ تھری جی سروسز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ (تفصیلات اس صفحہ پر)

تاریخ اشاعت: 2014-05-02

Your Thoughts and Comments