Mobilink will launch the largest 3G network of Pakistan

Mobilink Will Launch The Largest 3G Network Of Pakistan

موبی لنک نے پاکستان کا سب سے بڑا 3G ریڈی نیٹ ورک متعارف کرادیا

موبی لنک نے جولائی 2014 تک ملک بھر میں 9000 سے زائد سیل سائٹس کے ذریعے پاکستان کے سب سے زیادہ جدید اور بڑے 3G ریڈی نیٹ ورک کی توسیع کاکام مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ ورک کوجدید بنانے کا کام موبی لنک کی حکمت عملی کے عین مطابق ہے جس کا مقصد صارفین کومعیاری آوازاور تیزترین رفتارسے ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔ یہ توسیعی منصوبہ VimpelCom کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے شروع ہواتھا اورجلدہی موبائل نیٹ ورک کوجدید بنانے کیلئے اس کی پاکستان میں مجموعی سرمایہ کاری 4.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

جواب تک پاکستان میں ٹیلی کام کی صنعت میں ہونیوالی سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہے۔اس کامیابی کا جشن منانے کیلئے موبی لنک نے مرکزی دھارے میں شامل ٹی وی ، ریڈیو ، پرنٹ اور سوشل میڈیا پرایک وسیع کمیونیکشن مہم شروع کردی ہے جس میں کمپنی کی سب سے بڑی، بہتر اور تیز ترین نیٹ ورک کی بالادستی پر زوردیا جارہا ہے تاکہ صارفین کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہو۔

(جاری ہے)

چیف کمرشل آفیسر موبی لنک بلال منیرشیخ نے پاکستان کے سب سے جدید توسیعی نیٹ ورک کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب بڑے سیلولرفٹ پرنٹ پرقائم کردہ موبی لنک کے 3G ریڈی نیٹ ورک نے ہمیں اپنی ہم عصرکمپنیوں سے منفردبناتا ہے کیونکہ 37 ملین سے زیادہ پاکستانی اپنی کمیونیکیشن ضروریات کیلئے ہم پر اعتماد کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارا جدید نیٹ ورک طویل عرصہ تک پاکستان کے تیزترین اور ٹیکنالوجی کے اعتبارسے ترقی یافتہ نیٹ ورک اور بے مثال کنیکٹوٹی کے ساتھ صارفین کوبہترین سروسزفراہم کرتا رہے گا۔

موبی لنک نے مئی 2013 کے ابتداء ہی سے اپنے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا آغازکردیاتھا اور 70 فیصد سے زائد نیٹ ورک کوپہلے ہی سے جدید 3Gکے استعمال کے لئے بہتر بنا دیا ہے ۔

نیا نیٹ ورک زیادہ سپیکٹرم دوست ہے اور زیادہ سے زیادہ کارکردگی کیلئے بہترین صلاحیت میں اضافہ فراہم کرتاہے ۔یہ ملٹی بینڈ کی صلاحیت کا حامل ہے اورnods کی کم تعداد پر بہترین معیار فراہم کرتا ہے ۔یہ ماحول دوست بھی ہے اوراپنے پیش رو ٹیکنالوجیزکے مقابلے میں 33 فیصد کم بجلی خرچ کرے گا ۔ نیٹ ورک کو جدید بنانے کا کام 2014 کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا ا ورجس میں آواز اور ڈیٹا کی مصنوعات میں سروس ایکسی لینس اورصارفین کے اطمینان کو یقینی بنائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-20

More Technology Articles