PTA Gets Nemo Software for 3g and 4g Service Quality Testing

PTA Gets Nemo Software For 3g And 4g Service Quality Testing

تھری جی اورفور جی کی سروس کوالٹی کیلئے نیموسافٹ ویئر منگوالیا گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے موبائل فون آپریٹر کی طرف سے تھری جی اور فور جی سروس کی فراہمی کی کوالٹی مانیٹرنگ کیلئے نیمو سافٹ ویئر منگوالیا ہے جو پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں نصب کیاجائیگا اس ضمن میں پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے بتایا کہ نیموسافٹ ویئر کے علاوہ مزید جدید ترین ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی جس کے ذریعے صارفین کو ترامیم کی گئی سروس کوالٹی کو مانیٹر کیاجائیگا

انہوں نے بتایا کہ بعض غیرملکی کمیٹیوں نے لائسنس کے حصول کیلئے طے کردہ رقم کی ادائیگی کی شرائط پراعتراضات کئے جبکہ بعض کمپنیوں نے لائسنس کی مدت پندرہ سال سے بڑھا کر بیس سال کرنے پر زور دیا لیکن ہم نے ان کی شرائط نہیں مانیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنیوالے ممالک کی تعداد101 ہے اور پاکستان 102واں ملک ہوگا جس کے شہری اس جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-19

More Technology Articles