Rapid expansion of 3G network in Pakistan

Rapid Expansion Of 3G Network In Pakistan

پاکستان میں تھری جی نیٹ ورک تیزی سے پھیل رہا ہے

تقریباً ایک ماہ سے پاکستان میں موبائل آپریٹر کی جانب سے 3جی نیٹ ورک کا ٹرائل دورانیہ شروع ہے۔موبائل آپریٹر کی جانب سے لاہور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سے شروع ہونے والا یہ دورانیہ تیزی سے دوسرے شہروں میں بھی پہنچ رہا ہے۔ اس میں پاکستان کے سبھی موبائل آپریٹر شامل ہیں سوائے زونگ اور نیلامی سے دور بھاگنے والے وارد کے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے موبائل آپریٹرز کو مطلع کیا گیا تھا کہ پہلے نو مہینوں میں یہ سروس کم از کم پانچ شہروں میں دستیاب ہو۔


حال ہی میں سامنے آنے والے ایک جائزے کے مطابق موبائل آپریٹرز 3جی سروس کے لانچ کے پہلے مہینہ میں ہی اپنے حدف کو پورا کرنے میں سرگرم ہیں۔
یوفون اس عمل میں اب تک سب سے آگے ہے۔یوفون کا 3جی نیٹ ورک اسلام آباد، لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، ملتان، گجرانوالہ اور سیالکوٹ تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

یوفون کے 3جی نیٹ ورک کی کوالٹی کو بھی بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔


یوفون اپنی اس سروس کو ان شہروں تک بھی پہچانے میں سرگرم ہے جن کے بارے میں دوسرے نیٹ ورک نے ابھی تک سوچا بھی نہیں۔ گجرانوالہ اور سیالکوٹ اس کی ایک بہترین مثال ہیں۔
موبل لنک کی جانب سے 3جی نیٹ ورک سروس لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پشاور،اور کوئٹہ میں مہیا کی جارہی ہے۔
ٹیلی نار کی جانب سے یکم جون سے مہیا کی جانے والی یہ سروس لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں مہیا کی جا رہی ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ ٹیلی نار جلد ہی مزید شہروں میں سروس کی دستیابی کے عمل کو ممکن بنا کر حدف کو پورا کرنے کی کوشش کرے گا۔
حیران کن طور پر زونگ کی جانب سے ابھی تک یہ سروس صرف لاہور میں ہی مہیا کی جا رہی ہے۔ زونگ جیسے بہترین نیٹ ورک سے اس بہت زیادہ کی امید تھی۔
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو موبائل آپریٹرز کی جانب سے 3جی کی دستیابی وہ بھی بہترین کوالٹی کی ساتھ قابلِ تعریف عمل ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-31

More Technology Articles