Singapore has the world fastest 4G Network
دنیا کا سب سے تیز رفتار 4جی نیٹ ورک سنگاپور میں ہے
ایشیا بحرالکاہل کے ممالک میں سنگاپور کےپاس تیز ترین 4 جی نیٹ ورک موجود ہے۔ جنوبی کوریا اور آسٹریلیا اس معاملے میں سنگاپور سے پیچھے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک برطانوی وائرلیس ٹیکنالوجی کمپنی اوپن سگنل کی ایک رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے پاس دنیا کا تیز رفتار ترین 4 جی نیٹ ورک ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں دنیا بھر سے 88 ممالک میں 4 جی نیٹ ورکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا تیز ترین 4 جی نیٹ ورک رکھنے کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا نمبر آتا ہے۔
آسٹریلیا میں Vodafone فورجی اسپیڈ میں Telstra سے آگے بڑھ گیا ہے، جس کی اوسط ایل ٹی ای ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ 40 ایم بی پی ایس کی ہے۔
تائیون بھی 4 جی نیٹ ورک کی سپیڈ کےحوالے سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
(جاری ہے)
ایشیا میں تائیوان کا نمبر پانچواں ہے۔
اس کے بعد 25.39 ایم بی پی ایس کے ساتھ چھٹا نمبر جاپان اور 21.49 ایم بی پی ایس کے ساتھ ساتواں نمبر ویتنام کا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ جاپان کا 4 جی نیٹ ورک کسی لحاظ سے سست رفتار نہیں ہے لیکن ابھی تک ایل ٹی ای سپیڈ کے معاملے میں یہ دیگر ممالک سے کافی پیچھے ہے۔برونائی دارلاسلام 17.48 ایم بی پی ایس رفتار کے ساتھ ایشیا کے تیز رفتار نیٹ ورکس میں آٹھویں نمبر پر ہے۔اس کے بعد میانمار اور ملایشیا کا نمبر ہے۔ 15 ایم بی پی ا یس سے کم رفتار کے حامل نیٹ ورک رکھنے والے ممالک میں سری لنکا،کمبوڈیا اور پاکستان شامل ہیں۔ پاکستان میں4 جی نیٹ ورک کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 13 ایم بی پی ایس ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت فی الحال LTE نیٹ ورک کوبڑھانے میں مصروف ہے، 4 جی نیٹ ورک کی رفتار بڑھانے پر اس کی توجہ نہیں ہے۔ بھارت میں 4جی نیٹ ورک کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 6 ایم بی پی ایس ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry