Telcos Extend Free 3G Trials

موبائل کمپنیوں نے مفت تھری جی ٹرائلز کی مدت بڑھا دی

Telcos Extend Free 3G Trials

جو صارفین اسوقت چند شہروں میں مفت تھری جی سروس استعمال کر رہے ہیں انکے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ تمام موبائل فون کمپنیوں نے اپنے تھری جی کی مفت سروس کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل یو فون، موبی لنک اور ٹیلی نار نے یہ مفت سروس 10مئی تک فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اُمید کی جارہی تھی کہ دس مئی کو پی ٹی اے کی طرف سے باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ان موبائل فون کمپنیوں کو تھری جی اور فور جی سروس کے استعمال کی باقاعدہ اجازت د ے دی جائے گی، اور یہ کمپنیاں کمرشل سطح پر صارفین کو پیکج فراہم کر سکیں گی ، لیکن اطلاعات کے مطابق ابھی تک بعض کمپنیوں نے ابھی تک لائسنس کی فیس جمع نہیں کروائی، جسکی وجہ سے یہ معاملہ طول پکڑ سکتا ہے، نیلامی کے قواعد کے مطابق جیتنے والی کمپنیوں کو 30دن کے اندر اپنے واجبات جمع کروانا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

یعنی یہ عمل 23مئی سے قبل مکمل ہو جائے گا۔
یوفون کی طرف سے اپنے صارفین کو ایک ایس ایم ایس بھی ارسال کیا گیا ہے، جس میں صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ انکی مفت سروس کی تاریخ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اور سروس کے اختتام کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد متعدد شہروں میں تھری جی کی سروسز کو استعمال کر رہی ہے، اور حالیہ سروے کے مطابق 80فیصد سے زائد صارفین اس سروس سے انتہائی خوش اور مطمعن ہیں۔ اُمید ہے کہ یہ کمپنیاں دیگر شہروں میں بھی جلد اپنی سروسز کو شروع کریں گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-09

Your Thoughts and Comments