Telenor starts free 3g service in four cities of paksitan

ٹیلی نار نے ملک کے چار شہروں میں تھر ی جی سروس کی مفت فراہمی شروع کر دی

Telenor starts free 3g service in four cities of paksitan

ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسرعرفان وہاب خان نے کہا ہے کہ ٹیلی نار نے ملک کے چار شہروں میں تھر ی جی سروس کی مفت فراہمی شروع کر دی ہے اور لائسنس ملتے ہی یہ سروس کمرشل بنیادوں پر شروع کر دی جائے گی۔پاکستان میں سب کے لئے انٹر نیٹ ہمارا عزم ہے جمعہ کو چیف کارپوریٹ افیئرر محمد اسلم حیات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا تھری جی نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر تیار ہے۔

پاکستان میں تھری جی سپیکٹرم کی نیلامی بین الاقوامی معیار کے مطابق اور مکمل طور پر شفاف تھی۔ٹیلی نار نے 147.5ملین ڈالر میں تھری جی سپیکٹرم حاصل کیا ہے۔ٹیلی نار کی 8ہزار سائٹس ہیں ۔ ٹیلی نار نے تھری جی سروس کے باقائدہ آغاز سے پہلے اپنے صارفین کے لیے اسلام آباد راولپنڈی لاہور اور کراچی میں مفت تھری جی آزمائشی سروس شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار پہلے ہی 11ممالک میں تھری جی سروسز فراہم کرہا ہے اس لیے وہ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر صارفین کو تھری جی سروسز مناسب قیمت پر فراہم کرے گا۔

صارفین کو پرکشش پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ پیکجز دیے جائیں گے۔ عرفان وہاب نے کہا کہ تھری جی ٹیکنالوجی سے پاکستان میں تعلیم ، صحت اور تجارت کو فروغ ملے گا اور جی ڈی پی گروتھ میں ایک فیصد اضافہ ہوگا۔ٹیلی نار کے چیف کارپوریٹ افیئرر محمد اسلم حیات نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹرپرٹیکسز دنیا میں سب سے زیادہ ہیں جو ایک ایک بڑا چیلنج ہے۔

موبائل آپریٹرز کی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے اس معاملہ پر ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے وعدہکیا ہے کہ بجٹ میں ٹیکسوں پر نظرثانی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں صرف دس فیصد موبائیل فون ہیں یہ بھی ایک بڑا چیلنج ہے حکومت موبائیل فون کی امپورٹ پر ٹیکس میں کمی کرے تو اس کے بہتر نتائج ہونگے

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ٹیلی نار انٹر نیٹ میں اول نمبر پر ہے اور موبائیل استعمال کرنے والے صارفین کی سب سے پسندیدہ سروس ہے فور جی سے متعلق سوال پر عرفان وہاب نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایکو سسٹم ریڈی نہیں ہیں پاکستان میں پچاس ہزار سے زیادہ فور جی فون نہیں انہوں نے کہا کہ لائسنس کی شرائط کے مطابق ہم نے نو ماہ میں پانچ شہروں میں سروس شروع کرنی ہے مگر ہم مکمل تیار ہیں اور لائسنس ملتے ہی کمرشل بنیادوں پر سروس شروع کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار کے صارفین *7799# ڈائل کر کے تھری جی کا استعمال شروع کر سکتے ہیں ہماری تمام سمز پر تھری جی ہیں ۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-25

Your Thoughts and Comments